دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ہاتھ بھر یا کم یا کبھی زائد ہرطرح کے ہوتے ہیں، کبھی اس پر انکار نہیں ہوا۔ جو ہاتھ بھر سے تھوڑے زائدکو ناجائز بتائے وہ سند دے۔ جس نے ناجائز کہا جس نے ناجائز لکھا اور ہرگز سند نہ دے سکے گا،اُس وقت اُس پر کُھل جائے کہ اُس کا ناجائز کہنا شریعت مطہرہ پر افتراء تھا۔ ہاں اگر پلنگ اتنا اونچا ہوکہ قدِ آدم سے زائد ، جس میں امام کی محاذات میت کے کسی جزو سے نہ ہو البتہ نماز ناجائز ہوگی کہ محاذات شرط ہے، مگر کوئی پلنگ اتنا اونچا نہیں ہوتا ۔

فی ردالمحتار عن جامع الرموز عن تحفۃ الفقہاء ان رکنھا القیام ومحاذاتہ الٰی جزء من اجزاء المیت١ [1] اھ واﷲ تعالٰی اعلم

ردالمحتار میں جامع الرموز سے،اس میں تحفۃ الفقہاء سے منقول ہے نماز جنازہ کا رکن قیام ہے اور نمازی کا میت کے کسی جز کے مقابل ہونا ہے واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ۵۰:        از اجمیر شریف مرسلہ محمود الحسن                ٢٣محرم ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ اگر جنازہ کو ایسی چارپائی پر رکھ کر نماز پڑھی کہ جس کے پائے ایك بالشت سے کم تھے تب تو نماز ہوگئی ورنہ نہیں۔ اور ثبوت میں شامی اورکبیری پیش کرکے کہتا ہے کہ جنازہ مثل امام کے ہے جس طرح امام کا ایك بالشت سے اوپر کھڑا ہونامفسدِ صلٰوۃ ہے اس صورت میں بھی پائے ایك بالشت سے زائد ہونا مانع صلٰوۃ جنازہ ہے۔ کیاواقعی اگر پائے ایك بالشت سے زیادہ ہوں تو مفسدِ صلٰوۃ جنازہ ہیں یا ایك بالشت ہونا اولٰی ۔اور اس سے زائد مکروہ یا مطلقًا خواہ جس قدر بھی پائے لمبے ہوں جائز ہے؟بینواتوجروا۔

الجواب:

زید کے اقوال سب باطل وبے اصل ہیں،نہ پایوں کی بلندی شرعًا کسی حد پر مخصوص رکھی گئی ہے، نہ ایك بالشت بلندی میں کچھ اولیت ،نہ ایك بالشت یاایك گز امام کی بلندی مفسدِ نماز ، نہ ہر بات میں جنازہ مثل امام ، یہ ہوساتِ عاطلہ وادہامِ باطلہ ہیں، جنازہ کا زمین پر رضا ہونا ضرور شرط ہے اگرچہ پائے کتنے ہی بلند ہوں اور امام بقدرِ امتیاز سب مقتدیوں سے اونچاہونامکروہ ہے نہ مفسد نماز۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ۵۱: نمازِ جنازہ میں امام کے نیچے جانماز ہوتی ہے اور مقتدی سب زمین پر، یہ جائز ہے یا ناجائز؟بینواتوجروا


 

 



[1] ردالمحتار باب صلٰوۃ الجنائز مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢/٢٠٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن