دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

قد توضع فی بعض المواضع خارج المسجد فی الشارع فیصلی علیہا ویلزم منہ فسادھا من کثیر من المصلین لعموم النجاسۃ وعدم خلفہم نعالھم المتنجسۃ[1]۔

کبھی بعض مقامات مین بیرونِ مسجد سڑك پر جنازہ رکھ کر نماز پڑھی جاتی ہے اس سے بہت سے لوگوں کی نمازکا فسالازم آتاہے کیونکہ وہ جگہیں نجس ہوتی ہیں اور لوگ اپنے نجاست آلود جوتے اتارتے نہیں(ت)۔

اُسی میں ہے :

فی البدائع لوصلی علٰی مکعب اعلاہ طاھر وباطنہ نجس عندمحمد یجوز لانہ صلی فی موضع طاہر کثوب طاھر تحتہ ثوب نجس اھ وظاہرہ ترجیح قول محمد وھوالاشبہ ٢[2] (ملخصًا)

بدائع میں ہے:اگر کسی ایسے مکعب پر نماز پڑھی جس کا بالائی حصہ پاکہے اور اندرونی حصہ ناپاك ہے تو امام محمد کے نزدیك جائز ہے، اس لئے کہ نماز پاك جگہ اداہوئی جیسے کوئی پاك کپڑاہو جس کے نیچے دوسراناپاك کپڑا ہو اھ۔اس کا ظاہر امام محمد کے قول کی ترجیح ہے اور وہی اشبہ ہے(ملخصًا) (ت)

زید نے بیانِ حدیث میں غلطی کی، حدیث میں تولفظ نجاست نہیں لفظ قذر ہے یعنی گِھن کی چیز ، جیسے ناك کی آمیزش وغیرہ نجاست ہوتی ہے تو نماز سرے سے پڑھی جاتی کہ نماز کا ایك جُز باطل ہونا ساری نماز کو باطل کردیتا ہے، واﷲتعالٰی اعلم

(٢) نمازِ جنازہ جب ولی پڑھائے یاباذنِ ولی ہوجائے تو دوبارہ پڑھنا جائز نہیں،

کما ھو مصرح فی جمیع الکتب وتفصیلہ فی رسالتنا النھی الغحاجز عن تکرار صلٰوۃ الجنائز ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

جیسا کہ تمام کتابوں میں اس کی تصریح ہے اور اس کی تفصیل ہمارے رسالے النہی الحاجز عن تکرارصلاۃ الجنائز میں ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ نمبر ٤٩: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ نمازِ جنازہ اس طرح ادا کرنا کہ میّت چارپائی پر ہو اور چارپائی کے پائے ایك ہاتھ سے زائد بلند ہوں جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس دلیل سے جائز ہے؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

نماز کے وقت میت کا چارپائی پر ہونا صدرِ اولٰی معمولی مسلمانان ہے اس کے پائے حسبِ عادت


 

 



[1] ردالمحتار باب صلٰوۃ الجنائز مطبوعہ ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ۱/ ۵۹۴

[2] ردالمحتار باب مفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیما مطبوعہ ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ١/٤٢١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن