دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

النھی الحاجز عن تکرارصلٰوۃ الجنائز۱۳۱۵ھ فی السراج الوھاج والبحرالرائق وردالمحتار و جامع الرموز الجوھرۃ النیرۃ والھندیۃ ومجمع الانھر وغیرھا ان صلی الولی علیہ لم یجز ان یصلی احد بعدہ ١[1]اھ  وفی الدر المحتاراومن لیس لہ حق التقدم وتابعہ الوللی لایعید٢[2] اھ مختصرا واﷲتعالٰی اعلم۔

النھی الحاجز تکرارصلٰوۃ الجنائز میں اس کی بھر پور تحقیق کی ہے— سراج وہاج، بحرالرائق ، ردالمحتار ، جامع الرموز ، جوہرہ نیّرہ ، ہندیہ ، مجمع الانہر وغیرھما میں ہے: اگر ولی نے جنازہ پڑھ لیا تواس کے بعد کسی کو پڑھنا جائز نہیں اھ درمختار میں ہے : یاکسی ایسے شخص نے پڑھا جسے ولی پر حقِ تقدم حاصل نہیں مگر ولی نے اس کی متابعت کرلی تو دوبارہ نہیں پڑھ سکتا اھ مختصرًا۔اورخدائے برتر خوب جاننے والا ہے (ت)

مسئلہ نمبر ٤٥: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کھانا تیار ہے جنازہ بھی تیار ہے تو پہلے کھانا کھائے یا مُردے کو دفن کرے؟

الجواب:

جنازہ آگیا تو پہلے اس کی نماز پڑھ لے اس کی نماز میں ایسی دیر نہیں ہوتی ، پھر بھوك وغیرہ وہی عـــہ ضرورتیں لاحق ہیں تو دفن کے لئے بعد کھانا کھانے، کے جائے یا فقط نماز پر قناعت کرے، جبکہ لے جانیوالے موجود ہوں اور اس کے نہ جانے سے کوئی شرعی حرج شرعی نہ آتا ہو۔ واﷲ تعالٰی اعلم ۔

مسئلہ نمبر ٤٦:        ازٹاہ اسٹیشن دیورنیا مرسلہ شیخ نیاز احمد صاحب                                ٩ذیقعدہ ١٣١١ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك جنازہ کی نماز میں کچھ لوگ بلاوضو وبلاتیمم شریك ہوگئے اُن کی نماز ہوئی یا نہیں؟ اور ان کی نسبت کیا حکم ہے؟ اورا یك شخص نے کہا کہ انہوں نے کچھ بُرا نہ کیا کہ نمازِ جنازہ میں صرف امام کی طہارت ضروری ہے مقتدیوں کی طہارت کی حاجت نہیں، اُس کایہ قول کیساہے؟ بینوا توجروا

عـــہ: کھانا سامنے آیا اورکھانے کے بعد جنازہ مل جائیگا، یا پہلے جنازہ میں شرکت کرے تو بھوك کی وجہ سے دل کھانے کی طرف رہے کھانا ٹھنڈا ہوکر بے مزا ہوجائے گا، یا اس کے دانت کمزور ہیں روٹی ٹھنڈی ہوجائےگی اور چبائی نہ جائے گی١٢(م)


 

 



[1] البحرالرائق بحوالہ سراج الوہاج فصل السلطان احق بصلٰوتہ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢/١٧٢

[2] درمختار باب صلٰوۃ الجنائز مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/١٢٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن