دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الجواب:

نمازِ جنازہ ہر وقت مشروع ہے یہاں تك کہ تینوں اوقات مکروہہ میں بھی، اگر اُسی وقت آیا ہو۔درمختار میں ہے: ان اوقات میں نماز نفل کراہت تحریم کےساتھ ہوجائےگی ، فرض نہ ہوگا اور وہ بھی جواس سے ملحق ہے جیسے واجب لعینہ، جیسے وتر اور سجدہ تلاوت و نمازِ جنازہ جبکہ آیتِ سجدہ کامل وقت میں پڑھی گئی ہو اور جنازہ وقت مکروہ سے پہلے آگیا ہو اس لئے کہ ان کا وجوب کامل ہُوا تو ناقص طور پر ادائیگی نہ ہوگی، ہاں اگر ان دونوں کا وجوب ان ہی اوقات میں ہوا ہو تو ان اوقات میں ان کی ادائیگی مکروہِ تحریمی نہیں۔تحفہ میں ہے : افضل یہ ہے کہ جنازہ میں دیر نہ کی جائے اھ۔ ردالمحتار میں ہے:تحفہ میں جو مذکور ہے اسے بحر،نہر، فتح اور معراج میں برقرار رکھا ہے کیونکہ حدیث میں ہے: ٣تین چیزوں میں دیر نہ کی جائے ان میں سے ایك یہ جنازہ ہے جب آجائے اھ۔اور یہ خیال ہے کہ نمازِ عصر سے پہلے جنازہ ناجائز ہے رسواکن جہالت ہے یا کھلی ہوئی گمراہی، اور شریعت مبارکہ پر قطعی افتراء --ہاں اگر وقت تنگ ہو تو پہلے عصر پڑھنا ضروری ہے لیکن اگر نمازِ جنازہ پہلے پڑھ لی تو وہ بھی صحیح ہوگئی--اور جب ولی نے یا اس کی اجازت سےدوسرے نے نمازِ جنازہ پڑھ لی تو دوبارہ پڑھنا جائز نہیں جیسا کہ ہم نے بتوفیق الٰہی اپنے رسالہ

صلاۃ الجنازۃ مشروعۃ فی کل وقت حتی فی الاوقات الثلثۃ ان حضرت فیھا، فی الدرالمختار ینعقد نفل بشروع فیھا بکراہۃ التحریم لا ینعقد الفرض وماہوملحق بہ کو اجب لعینہ کو تر و سجدۃ تلاوۃ وصلٰوۃ جنازۃ تلیت الاٰیۃ فی کامل و حضرت الجنازۃ قبل لوجوہ کاملا فلایتادی ناقصا فلو وجبتا فیھالم یکرہ فعلھما ای تحریما وفی التحفۃ الافضل ان لاتؤخر الجنازۃ [1] اھ فی ردالمحتار مافی التحفۃ اقرہ فی البحر والنھر والفتح والمعراج لحدیث ثلث لایؤخرن منھا الجنازۃ اذاحضرت ٢[2]اھ واعتقاد انھا لاتجوز قبل صلٰوۃ العصر جہل فاضح او زیخ واضح وافتراء بلا امتراء علی الشریعۃ الغراء نعم ان ضاق الوقت یجب تقدیم العصر لکن قدمت صحت واذاصلاھا الولی اوغیرہ باذنہ فلاتجوز اعادتھاکماحققناہ بتوفیق اﷲ تعالٰی بما لامزید فی رسالتنا

 


 

 



[1] درمختار کتاب الصلٰوۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٦١

[2] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ مصطفی البابی مصر ١/٢٧٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن