30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دنیا پرستان خداناترس کی طرح ان امور کا مرتکب ہوتا اور عیسائیوں سے میل جول رکھتا تھا تو اس پر کفر کا فتوٰی نہیں دیا جاسکتا، بلکہ جب وُہ کلمہ پڑھتا اوراپنے آپ کو مسلمان کہتا تھا مسلمان ہی ٹھہرائیں گے اوراس تقدیر پراس کے تجہیز وتکفین اورجنازہ کی نماز بیشك ضروری ولازم تھی، اگر بجانہ لاتے گنہگار رہتے۔
|
عن النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم الصلٰوۃ واجبۃ علیکم کل مسلم براکان اوفاجراوان ھو عمل اکبائر١ [1]۔(ملخصًا) |
نبی کریم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے مروی ہے: ہر مسلمان کی نمازِجنازہ تم پرفرض ہے نیك ہو یابد، اگرچہ اس نے گناہِ کبیرہ کئے ہوں۔اسے ابوداؤد وغیرہ نے روایت کیا۔(ت) |
اور نصرانیوں کا معاذاﷲ جنازہ کےساتھ ہونا یابعد دفن ٹوپی اتار کر سلامی دینا اُن کا اپنا فعل تھا جس کے سبب مسلمان کو کافر نہیں ٹھہراسکتے۔ اور یہ بدگمانی کہ اگر یہ اُن کا ہم مذہب نہ ہوتا تو وُہ جنازہ میں کیوں شرکت کرتے، محض مردود ہے۔ ایسے اوہام پر بنائے احکام نہیں، نہ کہ معاذاﷲ معاملہ کفر و اسلام جس میں انتہادرجہ کی احتیاط لازم، بلکہ اس کا عکس دُوسرا گمان قوی تر ہے کہ اگر وُہ اسے اپنا ہم مذہب جانتے، اپنی روش پر تجہیز وتکفین کرتے۔ مسلمانوں کو اس کا جنازہ کیو ں دیتے، غرض اس صورت میں نماز پڑھنے والوں نے فرضِ خدا اداکیا اُن پر اصلًالازم نہیں۔ الزام اُن پر اُن سے معاملہ مرتدین کرنا چاہیں اور اگر بہ ثبوت ِ شرعی ثابت ہو کہ میّت عیاذًا باﷲ تبدیل مذہب کرکے عیسائی ہوچکا تھا تو بیشك اُس کے جنازہ کی نماز اور مسلمانوں کی طرح اس کی جہیز وتکفین سب حرام قطعی تھی۔
|
قال اﷲتعالٰی وَلَا تُصَلِّ عَلٰۤی اَحَدٍ مِّنْہُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَاتَقُمْ عَلٰی قَبْرِہٖ ؕ [2]۔ |
اﷲ تعالٰی فرماتا ہے: ان میں سے جوبھی مرے نہ کبھی ان کی نمازِ جنازہ پڑھو اورنہ اس کی قبر پر کھڑے ہو (ت) |
مگر نماز پڑھنے والے اگر اس کی نصرانیت پر مطلع نہ تھے اور بربنائے علم سابق اسے مسلمان سمجھتے تھے نہ اس کی تجہیز وتکفین ونماز تك اُن کے نزدیك اس شخص کا نصرانی ہوجانا ثابت ہوا، توان افعال میں وہ اب بھی معذور وبے قصور ہیں کہ جب اُن کی دانست میں وہ مسلمان تھا اُن پر یہ افعال بجالانے بزعمِ خود شرعًا لازم تھے، ہاں اگر یہ بھی اس کی عیسائیت سے خبردار تھے پھر نماز وتجہیز وتکفین کے مرتکب ہوئے قطعًا سخت گنہ گار اور وبالِ کثیر میں گرفتار ہوئے، جب تك توبہ نہ کریں نماز ان کے پیچھے مکروہ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع