30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہاں کا کھانا وغیرہ بند کردیا گیا ہے۔
الجواب:
مسلمان کو نصرانی کا جھوٹا کھانا بہت شنیع وبد ہے کما بیّناہ فی فتاوٰنا(جیسا کہ اسے ہم نے اپنے فتاوی میں بیان کیا ہے۔ت) لیکن اگر مذہب میں کچھ فرق نہ تھا تو اس بد حرکت سے کافر نہ ہوا۔مسلمانوں پر اس کی تجہیز وتکفین اورجنازہ کی نماز لازم تھی، مگر یہ کام فرض کفایہ ہے بعض نے کر لیا سب پر سے اُتر گیا۔ہر مسلمان کا اُن میں شریك ہونا ضروری نہیں ، اگر کوئی نہ کرتا تو سب گنہگار ہوتے۔آئندہ کے لئے بھی یہی احکام ہیں ،اس فعل میں اس کے گھر والوں کا کوئی قصور نہ تھا ان پر تعزیر بیجا ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ[1] واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی کا ارشاد ہے: کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ نہ اُٹھائے گی۔(ت) واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ نمبر ۳۵: ازاوجین مکان میر خادم علی صاحب اسسٹنٹ ٢٩رجب ١٣٠٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص اہلِ اسلام سے آخر عمر تك تارك صلٰوۃ والصیام ومشارب الخمر باللیل والایام ملحق دین نصارٰی رہا حتی کہ بہ تحقیق بدون توبہ ڈاك بنگلہ پر منتقل ہُوا، پھر ورثاء اس کے مکان پر لائے، معاذاﷲ اور بخوف عدم شرکتِ دفن اہل اسلام کے ایك حجام اور خرادی اور کنجڑا پرورش یافتہ خود کو مصنوعی شاہد مقرر کرکے توبہ پر اس میت کی قائم کئے۔عیاذًا باﷲ۔تب جنازہ اُٹھا اور ہمراہ جنازہ کے عیسائی بھی تھے۔ تب بھی چند کس نے دیدہ وادانستہ نمازِ جنازہ پڑھی اوراسقاط لے کر قبر پر قرآن پڑھا۔بعد دخول قبر عیسائیوں نے ٹوپی اتار کر سلامی لی، پس مسلمانوں کو بحکم شرع میت کے اسلام پر خدشہ صادقہ تھا اور یقین کامل ہوا، اور بحمیت اسلامی اُن سے رَوکش ہوئے کہ اوروں کو عبرت ہو، کیونکہ بعملداری ہنود اور تعزیر غیر ممکن، اس خیال سے اُن لوگوں سے مرتدین کا معاملہ کرنا جائز ہے یا نہیں جب تك توبہ نہ کریں اُن کے پیچھے نماز جماعت درست ہے یا ممنوع، اس کے ،حق میں اور اُن کے مشترك کے حق میں شرعًا کیا حکم ہے؟ مشرح بعبارت کتب بیان فرمائیں۔رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین۔
الجواب:
ترك صوم صلٰوۃ وشربِ خمار گناہانِ کبیرہ ہیں جن کا مرتکب فاسق وفاجر اورعذابِ دوزخ کا مستحق ہے مگر حرام جان کر بشامتِ نفس کرے تو کافر نہیں۔پس اگر شخص مذکور نے مذہب نہ بدلا تھا صرف باغوائے شیطان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع