30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ پڑھنا ضرور کبیرہ شدیدہ ہے مگر اس کا گناہ اس کی بی بی کے سر باندھنا کون سی شریعت ہے ۔اﷲ تعالٰی فرماتا ہے : وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ
[1]۔ (کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ نہیں اُٹھاتی ۔ت)آٹھ روپے کہ انہوں نے لئے سخت حرام اوراُن کے حق میں مثل سُوئر کے ہیں۔ اُن پر فرض ہے اُسے واپس کردیں۔
|
قال اﷲ تعالٰی وَلَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمۡ بَیۡنَکُمۡ بِالْبٰطِلِ[2]۔ وقال صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم علی الید مااخذت حتی تودیہ٣ [3]۔رواہ احمد والاربعۃ والحاکم عن سمرۃ بن جندب رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند احسن۔ |
اﷲ تعالٰی فرماتا ہے :اپنے مال آپس میں ناحق نہ کھاؤ۔(ت) حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں : ہاتھ نے جولیا اس کے ذمہ ہے یہاں تك کہ اسے ادا کردے۔اسے امام احمد ،ابوداؤد ، ترمذی ،نسائی ، ابن ماجہ اور حاکم نے سَمُرہ بن جندب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بہ سندحسن روایت کیا۔ (ت) |
اوراُس شخص نے عورت کو غسل دیا یہ اُسے جائز نہ تھا، شوہر عورت کے بدن کو بعد انتقال ہاتھ نہیں لگا سکتا، اُسے چاہئے تھا کہ کسی سمجھ والی لڑکی یا لڑکے کو نہلانے کا طریقہ بتاتا اور اپنے سامنے اُس سے نہلواتا، یا کوئی اور عورت اگر چہ اُجرت پر ملتی اس سے غسل دلاتا۔اوراگر کچھ ممکن نہ ہوتا توا پنے ہاتھوں میں کپڑے کی تھیلیاں چڑھاکر اُس کے چہرے اور کہنیوں تك ہاتھوں کا تیمم کرادیتا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر٣٤: ازضلع اعظم گڑھ ڈاکخانہ اندارا موضع ادری حافظ عبدالشکور خاں ١٤ ذی القعدہ ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ زید مسلمان حنفی،بکرنصرانی کے یہاں ملازم تھا اوراس کا جھوٹا کھالیا کرتاتھا، مسلمانوں نے اُس سے منع کیا، حتی کہ بکر نے بھی، مگر زید باز نہ آیا اور اس کے مرنے پر جمیع مسلمانوں نے اس کی تجہیز وتکفین ونمازِ جنازہ سے انکار کیا، بالآخر چند مسلمانوں نے نمازِ جنازہ پڑھ کر دفن کیا، اگرایسا موقع آئندہ آئے تو کیا کرنا چاہئے ؟بینواتوجروا۔زید کے گھر والوں کے ساتھ کیا برتاؤ کرنا چاہئے کیونکہ زید کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع