30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔ |
عن ام المؤمنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔ |
اور فرماتے ہیں صلی ا ﷲتعالٰی علیہ وسلم :
|
لاتذکر واھلکاکم الابخیر ان یکونوا من اھل الجنۃ تاثمون وان یکونوا من اھل النار فحسبھم ماھم فیہ ١ [1]۔رواہ النسائی عنہا رضی اﷲ تعالٰی عنھا بسند جیّد۔ |
اپنے مُردوں کو یاد نہ کرو مگر بھلائی کے ساتھ کہ اگر وہ جنتی ہیں تو براکہنے سے تم گنہ گار ہوگے اوراگر دوزخی ہیں توانہیں وہ عذاب ہی بہت جس میں وہ ہیں۔اسےنسائی نےحضرت صدیقہ رضی ا ﷲ تعالٰی عنہا سےبسندِجیّد روایت کیا۔ |
اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم :
|
لاتسبواالاموات فتؤذوابہ الاحیاء[2]۔ رواہ احمد والترمذی عن المغیرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند صحیح ۔ |
مُردوں کو بُرا نہ کہو اس کے باعث زندوں کو ایذا دو۔اسے امام احمد اورترمذی نے حضرت مغیرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بسندِ صحیح روایت کیا۔ |
اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم :
|
اذامات صاحبکم فدعوہ ولاتقعوا فیہ[3]۔ رواہ ابوداؤد عن ام المؤمنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا ۔ |
جب تمہارا ساتھی مرجائے تواسے معاف رکھو اور اس پر طعن نہ کرو۔ اسے ابوداؤد نے ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے بسند صحیح روایت کیا۔ |
عمرو بن حزم رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں مجھے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایك قبر سے تکیہ لگائے دیکھا ،فرمایا :
|
لاتؤذ صاحب ھذا القبر[4]۔رواہ الامام احمد۔ |
مردے کو ایذا نہ دے ۔اسے امام احمد نے روایت کیا۔ |
سبحان اﷲ! جب قبر پر تکیہ لگانے سے مُردے کو ایذا ہوتی ہے توایسے ظلم شدید سے کس قدر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع