دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ھی فرض علٰی کل مسلم مات، خلا اربعۃ بغاۃ وقطاع طریق اذاقتلوا فی الحرب وکذامکابر فی مصرلیلا بسلاح خناق وقاتل احد ابویہ الحقہ فی النھر بالبغاۃ١ [1] ملخصًا واﷲتعالٰی اعلم

ہر مسلمان کی نمازِ جنازہ فرض ہے سوا چارکے ، باغی، رہزن جبکہ یہ جنگ میں قتل ہوں ۔اسی طرح رات کو شہر کے اندر ہتھیار لے کرلوٹ مار کرنے والا، گلادباکر مارنے والا، اپنے ماں باپ میں سے کسی کا قاتل ، نہر میں اسے بھی باغیوں سے لاحق کیا ہے۔ملخصًا۔ واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ ٣٠: ازموضع بکہ جیبی والا ، علاقہ جاگل ،تھانہ ہری پور، ڈاکخانہ کوٹ نجیب اﷲ خان، مرسلہ مولوی شیر محمد

صاحب۲۳رمضان المبارك ١٣١١ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو شخص کبھی نماز پڑھے اور کبھی نہ پڑھے اُس کا جنازہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور بے نمازی کے لڑکے نابالغ کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

بے نمازی اگرچہ فاسق ہے مگر مسلمان ہے، اور اس کی نابالغ اولاد کا غسل وکفن اور نماز ودفن میں وہی حکم ہے جو اور مسلمانوں کا حدیث میں ارشاد ہوا:صلّو اعلٰی کل بروفاجر[2] (ہر نیك و بد کی نمازِجنازہ پڑھو۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٣١:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرح متین اس مسئلہ میں کہ ایك طالب علم موضع فرید پور میں مولوی یٰسین کا شاگرد وہاں کی مسجد میں مقیم ہے اور وُہ یہ کہتا ہے کہ بے نمازی کے جنازے کی نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، اور قبر پر اذان دینا جائز نہیں ہے، اور فاتحہ وغیرہ اور گیارھویں شریف کی نیاز کرنا جائز نہیں ہے، اور یہاں پر سب گاؤں کے مسلمانوں کو گمراہ کئے دیتاہے، لہذا یہ باتیں تحریر کردیں جائز ہیں یا نہیں، بموجب شرع شریف کے جواب سے مشرف فرمائیے گا۔ بینواتوجروا۔

الجواب:

۱س شخص کے یہ مسئلے محض غلط اور بے سند ہیں۔جنازے کی نماز ہر مسلمان پر فرض ہے الامااستثناہ العلماء ولیس ھذامنھم (مگر وہ جس کا علماء نے استثناء کیا ہے اور یہ ان میں سے نہیں۔ت)


 

 



[1] درمختار باب صلٰوۃ الجنائز مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/١٢٢

[2] سنن الدارقطنی باب صفۃ من تجوز الصلٰوۃ معہ والصلٰوۃ علیہ نشر السنّۃملتان ٢/٥٧، سنن ابی داؤد باب فی الغزومع ائمہ الجور آفتاب عالم پریس لاہور ١/٣٤٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن