دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

نفسہ فیما بینہ وبین ربہ من صوم یوم ترك اوصلاۃ ترکھا فان اﷲتعالٰی یغفرذلك ان شاؤیتجاوز، وامادیوان الذی لایترك اﷲ منہ شیئافمظالم العباد بینھم القصاص لامحالۃ [1]رواہ الامام احمد والحاکم فی المستدرك عن ام المؤمنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھا۔

ظلم کرنا کہ کسی دن کا روزہ چھوڑ دیا یا نماز چھوڑ دی اﷲ تعالٰی چاہے گا تو معاف فرمادے گا اور درگزر فرمائیگا۔اور وُہ دفتر جس میں سے اﷲ تعالٰی کچھ نہ چھوڑے گا وُہ بندوں کے باہم ایك دوسرے پر ظلم ہیں ان کا بدلہ ضرورہونا۔ اسے امام احمد نے اورمستدرك میں حاکم نے ام المومنین صدیقہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے روایت کیا ۔

نیز فرماتے ہیں صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم :

خمس صلوات کتبھن اﷲعلی العباد، فمن جاء بھن فلم یضع منھن شیئا استخفافابحقھن کان لہ عنداﷲ عھد ان یدخل فی الجنۃ، ومن لم یات بھن فلیس لہ عنداﷲ عھد، ان شاء عذبہ وان شاء ادکلہ الجنۃ ٢[2]۔ رواہ الائمۃ مالك واحمد وابوداؤد والنسائی وابن ماجۃ وابن حبان والحاکم والبیہقی بسندصحیح عن عبادۃ بن الصامت رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

پانچ نمازیں اﷲ تعالٰی نے بندوں پرفرض ہیں جو ا نہیں بجالائے اوراُن کے حق کو ہلکا جان کر اُن میں سے کچھ ضائع نہ کرے اﷲ کے پاس عہد ہوکہ اُسے جنّت میں داخل فرمائے اور جو انہیں بجانہ لائے اُس کے لئے اﷲ کے پاس عہد نہیں کہ چاہے اسے عذاب کرے چاہے اسے جنّت میں داخل کرے۔ اسے امام مالک،امام احمد، ابوداؤد، نسائی، ابنِ ماجہ، ابنِ حبان، حاکم اوربیہقی نے بسندِ صحیح حضرت عبادہ بن صامت رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا۔

دُرمختار میں ہے :

ھی فرض علٰی کل مسلم مات خلا اربعۃ

ہرمسلمان کی نمازِ جنازہ فرض ہے سوائے چار کے،

 


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل مروی عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا مطبوعہ دارالفکر بیروت ۶ /۲۴۰، المستدرك علی الصحیحین کتاب الاھوال مطبوعہ دارالفکر بیروت ۴/ ۵۷۵ 

[2] سنن ابوداؤد باب فیمن لم یوتر مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٠١،مسند احمد بن حنبل مروی از عبادہ بن الصامت مطبوعہ دارالفکر بیروت ۵/ ۳۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن