دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

مشرکین کے اشعار کا اشعار میں جواب دینا اُن شعروں کوپڑھنا اورحضور انور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اﷲتعالٰی عنہم کا سُننا ثابت ہے اگرچہ یہ اشعارذکر الٰہی نہ ہوتے، مسجد میں ان کے لئے منبر بچھانے کی اجازت کیونکر!

فانمابنیت المساجدلذکراﷲ والصّلٰوۃ١ [1]۔

کہ مسجدیں خدا کے ذکر اور نماز ہی کے لئے بنائی گئی ہیں۔ (ت)

اور جب یہ ذکر نہ ہوتا تواس کے لئے اہتمام فرمانا معاذاﷲ غفلت کے لئے اہتمام ہوتا۔ اوریہ محال ہے لاجرم اشعارِ حمد ، نعت وثناء ودُعاء ووعظ وپندذکرِالٰہی ہیں،اورغناوہ کہ ان سے جُداہوکہ غناکو آیہ کریمہ وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشْتَرِیۡ لَہۡوَ الْحَدِیۡثِ

[2](لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو لہو کی بات خریدتا ہے۔ت) میں داخل کرتے ہیں اور بداہۃً معلوم کہ حمد ونعت ودعا وعظ ہرگز لہوالحدیث نہیں، ولہذا جوہرہ ودرمنتقی وردالمحتار میں ہے :

مانقل انہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سمع الشعر لم یدل علٰی اباحۃ الغناء ویجوز حملہ علی الشعرالمباح المشتمل علی الحکمۃ والواعظ [3]۔

حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے شعر سُننا جو منقول ہے اس سے غنا کی اباحت ثابت نہیں ہوتی اسے ایسے شعر پر محمول کیا جاسکتا ہے جو جائز اور حکمت ونصیحت پر مشتمل ہو۔(ت)

تو ثابت ہواکہ قول علامہ شامی :فما ظنك بالغناء الحادث فی ھٰذاالزمان [4](اس زمانے میں پیدا شدہ نغمہ زنی کے بارے میں تمہاراکیاخیال ہے۔ت)خود بشہادت علّامہ شامی اُن اشعار کے بارے میں ہے جو حکمت و وعظ پر مشتمل نہ ہوں، جیسے میّت کا مرثیہ یا اُس کی تعریف، مدح بافراط یااشعار مہیجہ مکروہ ، حزن مزیلہ صبر داعی نوحہ گریبان دری کہ یہ بلا شبہ حکمت ووعظ سے خالی، بلکہ اُس کے خلاف اور اپنے احوال پر حرام، مکروہ وگزاف ہیں بخلاف اُن اشعار فارسی و عربی مذکورہ سوال کا کہ ذکر الٰہی سے جدا نہیں، البتہ اشعار اردو میں حاجت ترمیم وتبدیل ہے، شعرِاوّل میں نام پاك لے کر ندا ہے اور صحیح یہ کہ جائز نہیں


 

 



[1] مرقاۃ المفاتیح باب المساجد مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ۲/۱۹۷

[2] القرآن ۳۱/۶

[3]  ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ۵/۲۲۲

[4] ردالمحتار باب صلٰوۃ الجنائز ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ۱/ ۵۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن