30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ذاکرین کی زبانوں اور سامعین کے کانوں کو مشغول کرتا اور غافلین کو جگا کر لغویات سے باز رکھ کر ذکر و سماع کی طرف لاتا ہے، اور یہ سمجھ لینا کہ مسلمان ایسے ہوگئے کہ باوجود قرع و قوت قرع و تکرر بھی متاثر نہ ہوں گے، جہل و صوئے ظن ہے، تو اب ذکرِ جہر امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے افراد سے ہے جس سے منع عکس ونقیض مقصود شرع ہے علامہ عارف باﷲ سیّدی عبدالغنی نابلسی قدس سرہ القدسی حدیقہ ندیہ اور امام عارف باﷲ سیدی عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی عہود محمدیہ میں فرماتے ہیں :
|
ینبغی لعالم الحارۃ او شیخ للفقراء فی الحارۃ ان یعلم من یرید المشی مع الجنازۃ اٰداب المشی معھا من عدم اللغو فیھا وذکر من تولی وعزل من الولاۃ اوسافر اورجع من التجارۃ و نحوذلك فان ذکر الدنیا فی ذلك المحل مالہ محل وکان سیّدی علی الخواص رضی اﷲ تعالٰی عنہ یقول اذاعلم من الماشین مع الجنازۃ انھم لا یترکون اللغو فی الجنازۃ ویشتغلون باحوال الدنیا فینبغی ان یامرھم بقول لاالٰہ الااﷲ محمدرسو ل اﷲ فان ذٰلك افضل من ترکہ، ولاینبغی لفقیہ ان ینکر ذٰلك لابنص اواجماع فان مع المسلمین الاذن العام من الشارع بقول لاالٰہ الااﷲمحمدرسول اﷲکل وقت شاءوا یااﷲ العجب من عمی قلب من ینکر مثل ھذاو ربما عزم عندالحکام الفلوسی حتی یبطل قول المومنین (کلمۃ طیبۃ) فی طریق الجنازۃ، وھو یری الحشیش یباع فلایکلف خاطرہ ان یقول للحشاش حرام علیك بل رأیت فقیھا منھم یاخذ معلوم امامۃ من فلوس بائع الحشیش والبرش |
عالمِ محلہ یا فقراے محلہ کے بزرگ کو چاہئے کہ جنازہ کے ساتھ چلنے والوں کو اس کے ساتھ چلنے کے آداب سکھائے کہ اس میں لغو باتیں نہ ہوں، کون حاکم ہوا، کون معزول ہوا، کون تاجر سفر سے آیا کون گیا، اس طرح کی باتیں نہ ہوں اس لئے کہ اس جگہ دُنیاکی باتوں کا کوئی موقع نہیں--سیدی علی خواص رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے تھے کہ جب جنازہ کے ساتھ چلنے والوں کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ جنازہ میں لغو سے باز نہ آئیں گے اور دنیا کی باتوں میں مشغول رہیں گے تو انہیں حکم دینا چاہئے کہ کلمہ لاالٰہ الااﷲ محمدرسول اﷲ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم پڑھیں کہ اسے پڑھنا اس کے ترك سے افضل ہے۔ اور کسی فقیہ کو بغیر نص یا اجماع کے اس سے منع نہ کرنا چاہئے اس لئے کہ مسلمانوں کو شارع کی جانب سے لا الٰہ الااﷲ محمدرسول اﷲ پڑھنے کا اذنِ عام ہے وہ جب چاہیں پڑھیں،الٰہی اس دل کے اندھے پن سے تعجب ہے جواس طریقے کے عمل سے روکتا ہ، شاید جنازہ کے راستے میں کلمہ طیبہ پڑھنے کو باطل قرار دے کر حکام سے مالِ دنیا کی طمع رکھتا ہے جبکہ وُہ راستے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع