30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پڑھیں یا نہیں ؎
یا پنجتن بچانا جب جان تن سے نکلے نکلے تو یامحمد کہہ کر بدن سے نکلے
آوے گا میرا پیارا باجےگی دھن کی مُرلی جب وُہ مِرا سنوریاجوبن کے بن سے نکلے
میرے مریضِ دل کی امید ہے تویہ ہے زانو پہ اُس کے سر ہو اور جان تن سے نکلے
نکلے جنازہ میرا اُس یار کی گلی سے تو کلمہ شہادت سب کے دہن سے نکلے
کیا لایا تھا سکندر دنیا سے لے گیا کیا تھے دونوں ہاتھ خالی باہر کفن سے نکلے
الجواب:
اﷲ عزوجل کا ذکر اصل مقصود و اجل مقاصد و مغز جملہ عبادت ہے وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکْرِیۡ ﴿۱۴﴾[1] (میرے ذکرکے لئے نماز قائم کرو۔ت) وُہ ہر حال میں مطلوب،
|
یَذْکُرُوۡنَ اللہَ قِیٰمًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰی جُنُوۡبِہِمْ [2]اھ کان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یذکراﷲ فی کل احیانہ [3]۔ |
وہ کھڑے بیٹھے، کروٹوں پر لیٹے اﷲ تعالٰی کا ذکر کرتے ہیں۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سبھی اوقات میں خدا کاذکر کیا کرتے۔(ت) |
بلا تقیید اُس کی تکثیر کاحکم :
|
وَاذْکُرُوا اللہَ کَثِیۡرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿ۚ۴۵﴾[4]۔ اکثروا ذکراﷲ حتی یقولو انہ مجنون٥ [5]۔(الحدیث) |
اﷲ کا ذکر زیادہ کرو تاکہ فلاح پاؤ(ت) خدا کاذکر اتنی کثرت سے کرو کہ لوگ کہیں کہ یہ مجنون ہے۔(ت) |
ذکر کے لئے انحاء کثیرہ ہیں، قلبی ولسانی وخفی وجلی وتلاوت و ثناء ودرود ودعا وعبادات وطاعات۔ باوصف اطلاق بعض مقامات کو بعض انحاء سے خصوصیت ہوتی ہے۔ محلِ جنازہ مقامِ تفکر ہے ذکر قلبی ہے۔تفکر ساعۃ خیر من عبادۃ الثقلین (گھڑی بھر کا تفکر انسانوں اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع