30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وذکر الشعرانی ایضارحمۃ اﷲ تعالٰی فی کتابہ عھودالمشائخ قال لا نمکن احدامن اخواننا ینکرشیئا ابتدعہ المسلمون علٰی جھۃ القربۃ الی اﷲتعالٰی وراؤہ حسنالا سیماماکان متعلقا باﷲتعالٰی ورسولہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم قرائۃ القراٰن امامھا ونحوذٰلك فمن حرم ذلك فھوقاصرعن فھم الشریعۃ لانہ ماکل مالم یکن علی عھد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یکون مذموماولوفتح ھذاالباب لردت اقوال المجتھدین فی مجیع ما استحبوامن المحاسن ولاقائل بہ قد فتح رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لعلماء امتہ ھذا الباب واباح لھم ان یسنوا کل شئ استحسنوہ ویلحقوہ بشریعۃ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم بقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من سن سنۃ حسنۃ فلہ اجرہ من یعمل بھا وکلمۃ لاالٰہ الااﷲمحمدرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اکبر الحسنات فکیف یمنع منھا وتأمل احوال غالب الخلق |
سوال ہے۔علامہ شعرانی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے اپنی دینی کتاب عہود المشائخ میں فرمایاکہ اپنے ہم دوستوں میں سے کسی کو ایسے امر پر نکیر کی اجازت نہ دیں گے جسے مسلمانوں نے اﷲ عزوجل کی بارگاہ میں تقرب کے طور پر ایجاد کیا ہو اور اسے اچھا جانتے ہوں۔ خصوصًا ایساکام جسکا تعلق خداتعالٰی اور اسکے رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے جیسے جنازہ کے آگے لاالٰہ الااﷲ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پڑھنا اورا س کے سامنے قرآن کی تلاوت کرنا،یا ایسے دوسرے کام--جواسے حرام کہے وُہ فہمِ شریعت سے قاصر ہے، اس لئے کہ ہر وہ کام جو عہد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں نہ رہا ہو بُرا نہیں، اگر یہ دروازہ کھولا جائے تو مجتہدین کرام کے وہ سارے اقوال مردود ٹھہریں جو انہوں نے اپنی پسند کردہ اچھی چیزں کے بارے میں فرمائے ہیں--اور اس کا کوئی قائل نہیں--خودرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنی امت کے علماء کے لئے یہ دروازہ کھول رکھا ہے اور انہیں اجازت دی ہے کہ جو طریقہ بھی اچھا سمجھیں اسے جاری کریں اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شریعت میں شامل کریں یہ اجازت رسول اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے اس ارشاد گرامی سے ثابت ہے: جوشخص کوئی اچھا کام ایجاد کرے اسے اس ایجاد کا ثواب ملے گا اور اس طریقے پر ائندہ سارے عمل کرنے والوں کا بھی ثواب ملے گا-- |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع