دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

قبر میں رکھیں گے ،ولہذا علماء نے سکوتِ محض کو پسند کیا تھا کہ کلام اگرچہ ذکر ہی ہو اگرچہ آہستہ ہو، اس تصور سے کہ(بغایت نافع اور مفید اور برسوں کے زنگ دل سے دھودینے والا ہے) روکے گا یا کم از کم دل بٹ تو جائے گاتو اس وقت محض خاموشی ہی مناسب تر ہے، ورنہ خاموش ﷲ ذکر ِخدا ورسول نہ کسی وقت منع ہے۔ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتی ہیں:

کان رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم یذکراﷲتعالٰی علٰی کل احیانہ [1]۔ رواہ مسلم وابو داؤد والترمذی وابن ماجۃ وَعَلَّقَہُ البخاری۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہر وقت خدا کا ذکر کیا کرتے۔اسےمسلم، احمد، ابوداؤد، ترمذی ، ابن ماجہ نے روایت کیا اور بخاری نے تعلیقًا روایت کیا۔(ت)

نہ کوئی چیز اس سے بہتر ،قال اﷲ عزوجل وَلَذِکْرُ اللہِ اَکْبَرُؕ [2] (اﷲ عزوجل نے فرمایا اور اﷲ کاذکر سب سے بڑا ۔ت) اب کہ زمانہ منقلب ہُوا، لوگ جنازہ کے ساتھ اور دفن کے وقت اور قبروں پر بیٹھ کر لغویات وفضولیات اور دنیوی تذکروں بلکہ خندہ ولہو میں مشغول ہوتے ہیں توانہیں ذکرِخدا و رسول جل وعلا وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف مشغول کرنا عین صواب وکارِ ثواب ہے معہذا جنازہ کے ساتھ ذکرِ جہر کی کراہت میں اختلاف ہے کہ تحریمی ہے یا تنزیہی ہے، اور ترجیح بھی مختلف آئی۔قنیہ میں کراہت تنزیہ کو ترجیح دی اور اسی پر فتاوٰی تتمہ میں جزم فرمایا اور یہی تجرید و مجتبی و حاوی و بحرالرائق وغیرہا کے لفظ ینبغی کامفاد ہے اور ترك ادنی اصلًا گناہ نہیں کما نصو اعلیہ وحققناہ فی جمل مجلیۃ (جیسا کہ علماء نے اس کی صراحت فرمائی اور ہم نے رسالے جُمَل مجَلِّیَۃ ان المکروہ تنزیھا لیس بمعصیۃ ١٣٠٤ھ میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت) اور عوام کواﷲ عزوجل کے ایسے ذکر سے منع کرنا جو شرعًا گناہ نہ ہو محض بدخواہی عام مسلمین ہے اور اس کا مرتکب نہ ہوگا مگر متقشف کہ مقاصدِ شرع سے جاہل وناواقف ہو یا متصلف کہ مسلمانوں میں اختلاف ڈال کر اپنی رفعت وشہرت چاہتا ہو،بلکہ ائمہ ناصحین تو یہاں تك فرماتے ہیں کہ منع کرنا اُس منکر سے ضرور ہے جو بالاجماع حرام ہو، بلکہ تصریحیں فرمائیں کہ عوام اگر کسی طرح یادِخدا میں مشغول ہوں ہرگز منع نہ کئے جائیں اگرچہ وہ طریقہ اپنے مذہب میں حرام ہو، مثلًا سُورج نکلتے وقت نماز حرام ہے اور عوام پڑھتے ہوں تو نہ روکے جائیں کہ کسی طرح وہ خدا کا نام تو لیں اسے سجدہ تو کریں اگر چہ کسی دوسرے مذہب پر اس کی صحت ہوسکے امام علّامہ


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الحیض مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۶۲

[2] القرآن ٤٥/٢٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن