دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الذی لم یعمل خطیئۃ الا ان یقال ان وصف العامل بہ حامل للخطّاء التواب ایضا ثم الذی لم یعمل خطیئۃ ھوالصالح المحفوظ ولایشمل الصبی فیما اظن [1] واﷲ تعالٰی اعلم وبضم ھذا تمواعشرۃ وﷲ الحمد نبی ۱، ولی ۲، عالم ۳، شہید ۴، مرابط ۵، میت طاعون ۶، مؤذّن محتسبین۷، ذکار ۸، حامل القراٰن۹، من لم یعمل۱۰ خطیئۃ ۔فان کان من نکفنہ احدھٰؤلاء فذالك والا فمایدریك ان ھذاالمسلم لیس من اولیاء اﷲ تعالی او لم ینل منازل الشھداء بل من الاشرار من لایتغیر جسدہ تشدیدا للتعذیب والعیاذ باﷲ القریب المجیب ۔

ھذا و اما ما ایدہ بہ المحشی مماقدم عن الفتح انہ تکرہ کتابۃ القراٰن واسماء اﷲتعالٰی علی الدراھم والمحاریب والجدران ومایفرش[2] اھ ما فی الفتح    قال المحشی ما ذلك الا لاحترامہ و خشیئۃ وطئہ و نحوہ مما فیہ اھانۃ،

کی جاتی جس نے کوئی گناہ نہ کیا ہو مگر یہ کہا جاسکتا ہے کہ عاملِ قرآن کا وصف اس پر بھی صادق ہے جو خطاکار اور تائب ہو پھر، وہ جس نے کوئی گناہ نہ کیا ایسا صالح ہوگا جو گناہ سے بالکل محفوظ رہا ہو--اور یہ وصف میرے خیال میں بچّے کو شامل نہیں،اور زیادہ علم خدائے برتر کو ہے--اب اسے ملا کر پورے دس ہوگئے۔(١) نبی (٢) ولی(۳) عالم (٤)شہید (۵) مرابط (سرحد کا پاسبان) (٦) میّت اعون،محتسب (۷) مؤذن محتسب (٨) بہت ذکر کرنے والا (۹) حافظِ قرآن (١٠) وہ جس نے کوئی گناہ نہ کیا ۔تو جسے ہم کفن دے رہے ہیں مذکورین میں سے کوئی ایك ہے تو حال واضح ہے-- ورنہ کیا معلوم کے یہ مسلمان اﷲ تعالی کے اولیاء سے نہیں یا اسے شہداء کا درجہ حاصل نہیں--بلکہ ا شرار میں بھی ایسے ہیں جن کا جسم اس لئے متغیر نہیں ہوتا کہ عذاب زیادہ سخت ہو-- پناہ خدائے قریب مجیب کی۔

اب رہا وہ کلام جو اس کی تائید میں علّامہ شامی نے فتح القدیر کے حوالے سے پیش کیا کہ درہم ، محراب اور دیوار اور بچھائی جانے والی چیز پر قرآن اور اسماء الٰہی لکھنا مکروہ ہے(فتح کی عبارت ختم ہوئی)اس پر علامہ شامی لکھتے ہیں: اس کی وجہ یہی احترام اور پامالی وغیرہ سے اہانت کا اندیشہ ہے، تو یہاں

 


 

 



[1] مروزی مسانید فی الحدیث

[2] ردالمحتار مطلب فیما یکتب علٰی کفن المیت مطبوعہ داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٦٠٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن