دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

مَا یُوۡعَدُوۡنَ ۙ لَمْ یَلْبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَۃً مِّنۡ نَّہَارٍؕ  [1]

ان کے صاحبزادہ جلیل امام عبداﷲ بن احمد اسے زعفران سے لکھتے ۔ امام حافظ ثقہ احمد بن علی ابوبکر مروزی نے کہا :میں نے ان کو بارہا اسے لکھتے دیکھا[2]رواہ الامام الثقۃ الحافظ ابوعلی الحسن بن علی الخلال المکی(اسے امام، ثقہ، حافظ ابوعلی حسن بن علی خلال مکی نے روایت کیا۔ت) حالانکہ معلوم ہے کہ پانی جزوِ بدن نہیں ہوتا اور اسکا مثانہ سے گزر کر آلاتِ بول سے نکلنا ضرور ہے بلکہ خود زمزم شریف کیا متبرك نہیں، ولہذا اس سے استنجا کرنا منع ہے، درمختار میں ہے :

یکرہ الاستنجاء بماء زمزم لا الا غتسال[3]۔

آبِ زم زم سے استنجاء مکروہ ہے غسل نہیں۔(ت)

ردالمحتار میں ہے :

وکذا ازالۃ النجاسۃ الحقیقۃ من ثوبہ او بدنہ حتی ذکر بعض العلماء تحریم ذلک[4]۔

اسی طرح اپنے کپڑے یا بدن سے نجاستِ حقیقیہ آبِ زم زم سے زائل کرنا یہاں تك کہ بعض علماء نے اسے حرام بتایا ہے۔(ت)

اور اس کا پینا اعلٰی درجہ کی سنت، بلکہ کوکھ بھر کر پینا ایمان خالص کی علامت۔ تاریخ بخاری وسنن ابن ماجہ و صحیح مستدرك میں بسندِ حسن حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

اٰیۃ ما بیننا وبین المنافقین انھم لایتضلعون من زمزم [5]۔

ہم میں اور منافقوں میں فرق کی نشانی یہ ہے کہ وہ کوکھ بھر کر آبِ زمزم نہیں پیتے۔

بلکہ بحمد اﷲ تعالٰی ہماری تقریر سے امام ابن حجر شافعی اوران کے متبع کا خلاف ہی اُٹھ گیا، اول نے اسے حدیث سے ثبوت پر موقوف رکھا تھا،


 

 



[1] مواہب اللدنیہ کتابات الآلام اخرٰی المکتب الاسلامی بیروت ٣/٤٦٣،مدارج النبوّۃ  باب ششم معجزات آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم  (رقیہ عسرولادت) مکتبہ نوریہ رضویہ سکّھر ۱/ ۲۳۵

[2] مدارج النبوّۃ  بحوالہ خلال مکی  باب ششم معجزات آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم (رقیہ عسرولادت) مکتبہ نوریہ رضویہ سکّھر ۱/ ۲۳۵

[3] درمختار باب الہدٰی مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی  ۱/١٨٤

[4] ردالمحتار باب الہدٰی مطبوعہ ادارۃ الطباعۃ المصریہ مصر ٢/٢٥٦

[5] المستدرك علی الصحیحین کتاب المناسك مطبوعہ دارالفکر بیروت ۱/۴۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن