دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

رضی اﷲ تعالٰی عنہ مسک، فاوصی ان یحنط بہ، وقال علی وھوفضل حنوط رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [1]سکت علیہ الحاکم، ورواہ ابن ابی شیبہ فی مصنفہ قال حدثنا حمید بن عبدالرحمٰن بہ، ورواہ البیھقی فی سننہ، قال النووی اسنادہ حسن٢ [2]۔ذکرہ فی نصب الرایۃ من الجنائز۔

ہیں انہوں نے کہا۔ت) کہ مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کے پاس مشك تھا وصیت فرمائی کہ میرے حنوط میں یہ مشك استعمال کیا جائے،اور فرمایاکہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے حنوط کا بچا ہُوا ہے۔(اور اسے ابن ابی شیبہ نے اپنی مصنف میں روایت کیا ، کہا ہم سےحمید بن عبدالرحمن نے حدیث بیان کی آگے سند دی ہے، اور اسےبیہقی نے سنن میں روایت کیا۔امام نووی نے فرمایا اس کی سند حسن ہے۔اسے نصب الرایہ کتاب الجنائز میں ذکر کیا۔ت)

(٢٧) ابن السکن نے بطریق صفوان بن ہبیرہ عن ابیہ روایت کی :

قال قال ثابت البنانی قال لی انس بن مالك رضی اﷲتعالٰی عنہ ھذہ شعرۃ من شعر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فضعھا تحت لسانی، قال قوضعتھا تحت لسانہ فدفن وھی تحت لسانہ ٣ [3] ،ذکرہ فی الاصابۃ۔

یعنی ثابت بنانی فرماتے ہیں مجھ سے انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا : یہ موئے مبارك سیّدِ عالم صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم کا ہے،اسے میری زبان کے نیچے رکھ دو، میں نے رکھ دیا، وہ یوں ہی دفن کئے گئے کہ موُئے مبارك اُن کی زبان کے نیچے تھا(اسے اصابہ میں ذکر کیا گیا۔ت)

(٢٨) دلائل النبوۃ بیہقی و ابن عساکر امام محمد بن سیرین سے راوی :

عن انس بن مالك انہ کان عندہ عصیۃ لرسول اﷲ صلی اﷲتعالی علیہ وسلم فمات فدفنت معہ بین جیبہ وبین قمیصہ[4]۔

انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے پاس حضور سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ایك چھڑی تھی وہ ان کے ینہ پر قمیص کے نیچے اُن کے ساتھ دفن کی گئی۔

اُن کے سوا ہنگام تتبع اور نظائر ان وقائع کے کتب حدیث میں ملیں گے۔ ظاہر ہے کہ جیسے نقوش


 

 



[1] المستدرك علی الصحیحین کتاب الجنائز  مطبوعہ دارالفکر بیروت ۱ /۳۶۱

[2] نصب الرایۃ باب الجنائز فصل فی الغسل  المکتبۃ الاسلامیۃ لصاجہ الریاض  ٢/٢٥٩

[3] اصابہ فی تمیز الصحابہ ترجمہ نمبر ٢٧٧ انس بن مالك رضی اﷲ عنہ  مطبوعہ دارصادر بیروت ١/٧٢

[4] مختصر تاریخ دمشق لابن عساکر ترجمہ انس ابن مالك دارالفکر بیروت  ٥/٧٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن