30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٢٤) نیز صحیح بخاری وغیرہ میں ہے :
|
عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال اٰتی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عبداﷲ بن اُبی بعد مادفن فنفث فیہ من ریقہ والبسہ قمیصہ [1] |
حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عبداﷲ بن اُبی کے پاس دفن کے بعد تشریف لائے اس کے منہ میں اپنا لعابِ اقدس ڈالا اور اسے اپنا کُرتاپہنایا۔(ت) |
(۲۵) امام ابو عمر یوسف بن عبدالبر کتاب الاستعیاب فی معرفۃ الاصحاب میں فرماتے ہیں حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اپنے انتقال کے وقت وصیت میں فرمایا :
|
انی صحبت رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فخرج لحاجۃ فاتبعتہ باداوۃ فکسانی احد ثوبیہ الذی یلی جسدہ فخبأتہ لھذا الیوم، واخذ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من اظفارہ وشعرہٖ ذات یوم فاخذتہ، فخباتہ لہذا الیوم فاذا انامت فاجعل ذلك القمیص دون کفنی ممایلی جسدی وخذ ذلك الشعر والاظفار فاجعلہ فی فمی وعلی عینی ومواضع السجود منی [2]۔ |
یعنی میں صحبتِ حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے شرف یاب ہوا ایك دن حضور اقدس صلی ﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ ، حاجت کے لئے تشریف فرما ہوئے ہیں۔ میں لوٹا لے کر ہمراہ رکاب سعادت مآب ہُوا۔ حضور پُرنور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جوڑے سے کُرتا کہ بدنِ اقدس سے متصل تھا مجھے انعام فرمایا، وہ کُرتا میں نے آج کے لئے چھپا رکھا تھا۔ اور ایك روز حضورِ انور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ناخن و مُوئے مبارك تراشے وہ میں نے لے کر اس دن کے لئے اٹھا رکھے، جب میں مرجاؤں تو قمیص سراپا تقدیس کو میرے کفن کے نیچے بدن کے متصل رکھنا، وموئے مبارك وناخن ہائے مقدسہ کو میرے منہ اور آنکھوں اور پیشانی وغیرہ مواضع سجود پر رکھ دینا ۔ |
(۲۶) حاکم نے مستدرك میں بطریق حمید بن عبدالرحمن رواسی روایت کی :
|
قال حدثنا الحسن بن صالح عن ھارون بن سعید عن ابی وائل قال کان عند علی |
(انہوں نے کہا ہم نےحسن بن صالح نے حدیث بیان کی وُہ ہارون بن سعید سے،وہ ابووائل سے راوی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع