30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
( ۱۶) بلکہ خود حضور پُر نور صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ نے اپنی صاحبزادی حضرت زینب یاحضرت ام کلثوم رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے کفن میں اپنا تہبند اقدس عطا کیا اور غسل دینے والی بیبیوں کو حکم دیا کہ اُسے ان کے بدن کے متصل رکھیں۔ صحیحین میں اُم عطیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے ہے :
|
قالت دخل علینا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ونحن نغسل ابنتہ فقال اغسلنھا ثلٰثا او خمسا او اکثر من ذٰلك ان رأیتن ذلك بماء وسدر واجعلن فی الاٰخرۃ کافورا اوشیئامن کافور فاذافرغتن فاٰذننی فلما فرغنا اذناہ فالقی الینا حقوہ فقال اشعر نھا ایاہ ۔ [1] |
فرماتی ہیں ہمارے پاس رسول اﷲ صلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم تشریف لائے جب ہم ان کی صاحبزادی کو غسل دے رہی تھیں، فرمایا اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دینا تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ، یا اگر تم مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ، اور آخری بار کافور ملالینا، فارغ ہونے کے بعد مجھے اطلاع دینا۔ ہم نے جب غسل دے لیا توحضور کو خبر دی۔ سرکار نے اپنا تہبند دیا اور فرمایا اسے اس کے بدن سے متصل رکھنا۔ (ت) |
(١٧) علماء فرماتے ہیں یہ حدیث مریدوں کو پیروں کے لباس میں کفن دینے کی اصل ہے۔لمعات میں ہے :
|
ھذا الحدیث اصل فی المتبرك باثارالصالحین ولباسھم، کمایفعلہ بعض مریدی المشائخ من لبس اقمصتھم فی القبر٢[2]۔ |
یہ حدیث صالحین کے آثار اور ان کے لباس سے برکت حاصل کرنے کے سلسلے میں اصل ہے جیسا کہ مشائخ کے بعض ارادت مند اُن کی قمیصوں کا کفن پہنتے ہیں۔(ت) |
(١٨) یونہی حضرت فاطمہ بنت اسد والدہ ماجدہ امیرالمومنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ ، رضی اﷲ تعالٰی عنہا کو اپنی قمیص اطہر میں کفن دیا[3]۔
|
رواہ الطبرانی فی الکبیر والاوسط وابن حبان والحاکم وصححہ وابونعیم فی الحلیۃ عن انس۔ (١٩) وابوبکر بن ابی شیبۃ فی مصنّفہ |
اسےمعجم کبیر و معجم اوسط میں طبرانی نے اورابن حبان اور حاکم نے بافادہ صحیح، اور ابو نعیم نے حلیہ میں حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت)اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے اپنی مصنّف میں حضرت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع