30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیّدنا سعدبن ابی وقاص رضی اﷲ تعالٰی عنہم ہیں، حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے تہبند اقدس (جو کہ ایك بی بی نے بہت محنت سے خوبصورت بُن کر نذر کیا اورحضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو اس کی ضرورت تھی) مانگا۔حضور اجودالاجودین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے عطافرمایاصحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے انہیں ملامت کی کہ اُس وقت اس ازار شریف کے سوا حضور اقدس صلوات اﷲ سلامہ علیہ کے پاس اور تہبند نہ تھا، اور آپ جانتے ہیں حضور اکرم الاکرماصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کبھی کسی سائل کو رَد نہیں فرماتے، پھر آپ نے کیوں مانگ لیا؟ انہوں نے کہا واﷲ! میں نے استعمال کو نہ لیا بلکہ اس لئے کہ اس میں کفن دیا جاؤں ۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اُن کی اس نیت پر انکار نہ فرمایا، آخر اسی میں کفن دئے گئے---صحیح بخاری میں ہے :
|
باب من استعدالکفن فی زمن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فلم ینکر علیہ حدثنا عبداﷲ بن مسلمۃ فذکر باسنادہ عن سہل رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان امراۃ جاءت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بردۃ منسوجۃ فیھا حاشیتھا اتدرون ما البردۃ قالوا الشملۃ قال نعم قالت نسجتھا بیدی فجئت لاکسوکہا فاخذھا النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم محتاجًا الیہا فخرج الینا وانھا ازارہ، فحسنھا فلان فقال اکسنیھا ما احسنہا، قال القوم ما احسنت لبسھا النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم محتاجًا الیھا ثم سألتہ وعلمت انہ لا یردقال انی واﷲ ماسألتہ وعلمت انہ لایردقال انی واﷲ ماسألتہ وعلمت انہ لایردقال انی واﷲ ماسألتہ لالبسھا وانما سألتہ لتکون کفنی قال سہل فکانت کفنہ[1]۔ |
باب، حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے زمانہ میں جس نے کفن تیار کیا اور آپ نے منع نہ فرمایا،حضرت عبداﷲ بن سلمہ نے اپنی سند کے ساتھ حضرت سہل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حدیث بیان کی ایك عورت حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت میں خوبصورت بُنی ہوئی حاشیہ والی چادر لائی، تمہیں معلوم ہے کہ کون سی چادر تھی، انہوں نے جواب دیا وہ تہبند ہے، کہا ہاں، اُس عورت نے عرض کیا کہ میں نے خود یہ چادر بُنی ہے آپ کو پہننے کے لئے پیش کرتی ہوں تو حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے بڑی خوشی سے قبول فرما ئی تو حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام اس کو تہبند کی صورت میں پہن کر باہر تشریف لائے تو فلاں صحابی نے اس تہبند کی تحسین کی اور عرض کیا یہ کتنی اچھی ہے مجھے عطا فرما دیجئے۔ اس پر حاضرین نے اسے کہاتو نے اچھا نہیں کیا،حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے خود اپنے لئے پسند فرمائی تھی، تونے یہ معلوم ہونے کے باوجود کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام کسی سائل کو مایوس نہیں فرماتے سوال کرلیا۔ اس نے جواب میں کہا کہ خدا کی قسم میں نے اسے پہننے کے لئے نہیں اپنے کفن کے لئے طلب کیا ہے۔حضرت سہل رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ وہ چادر مبارك اس سائل صحابی کا کفن بنی۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع