دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

فلبستھا ومست من الحنوط ثم امرت علیا ان لاتکشف اذاھی قبضت وان تدرج کما ھی فی اکفانھافقلت لہ ھل علمت احدا فعل نحو ذلك قال نعم کثیر بن عباس، وکتب فی اطراف اکفانا یشھد کثیر بن عباس ان لا الٰہ الااﷲ١ [1]۔

اور حنوط کی خوشبو لگائی، پھر مولٰی  علی کو  وصیت فرمائی کہ میرے انتقال کے بعد کوئی مجھے نہ کھولے اور اسی کفن میں دفن فرما دی جائیں۔ میں نے  پوچھا کسی اور نے بھی ایسا کیا، کہا ہاں کثیر بن عباس رضی اﷲ تعالٰی  عنہما نے اور انہوں نے اپنے کفن کے کناروں پر لکھا تھا:کثیر بن عباس گواہی دیتا ہے کہ لا الٰہ الّااﷲ ۔

وجیز  امام کردری کتاب الاستحان میں ہے :

ذکر الامام الصفار لوکتب علی جبھۃ المیت اوعلٰی عمامۃ اوکفنہ عھد نامہ، یرجی ان یغفر اﷲتعالٰی للمیّت، ویجعلہ اٰمنا من عذاب القبر٢ [2]۔

امام صفار نے ذکر فرمایا کہ اگر میّت کی پیشانی یا عمامہ یا کفن پر عہد نامہ لکھ دیا جائے تو امید ہے کہ اﷲ تعالٰی  اسے بخش دے اور عذابِ قبر سے مامون کرے۔

پھر فرمایا:

قال نصیر ھذہ روایۃ فی تجویز وضع عہدنامہ مع المیّت وقدروی انہ کان مکتوبا علی افخاد افراس فی اصطبل الفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ، حبس فی سبیل اﷲ [3]۔

امام نصیر نے فرمایا: یہ میّت کے عہد نامہ رکھنے کے جواز کی روایت ہے اور بیشك مروی ہوا کہ فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی  عنہ کے اصطبل میں کچھ گھوڑوں کی رانوں پر لکھا تھا وقف فی سبیل اﷲ۔

(١١) دُرمختار میں ہے :

کتب علی جبہۃ المیت وعمامۃ اوکفنہ عھدنامہ یرجی ان یغفراﷲ للمیّت اوصی بعضہم ان یکتب فی جبھۃ وصدرہ بسم اﷲ

مُردے کی پیشانی یا عمامہ یا کفن پر عہد نامہ لکھنے سے اُس کے لئے بخشش کی امید ہے۔ کسی صاحب نے وصیت کی تھی کہ ان کی پیشانی اور سینے  پر بسم اﷲ الرحمن   

 


 

 



[1] حلیۃ الاولیاء  ترجمہ ۱۳۳غنیہ فاطمہ بنت رسول صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم غنیہ مطبوعہ دارالکتب العربیہ بیروت  ٢/٤٣

[2] فتاوٰی  بزازیہ علی ھامش فتاوٰی  ہندیہ کتاب الاحسان مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۶/ ۳۷۹

[3] فتاوٰی  بزازیہ علی ھامش فتاوٰی  ہندیہ کتاب الاحسان مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۶/ ۳۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن