30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صغیرتین علی صدرھا فوقہ الدرع والخمار فوق الشعرثم یفعل کمامرویعقد الکفن ان خیف انتشارہ والمراھق کالبالغ ومن لم یراھق ان کفن فی واحد جاز، والسقط یلف ولایکفن١ [1]اھ ملخصا۔ |
رکھا جائے، پھر تہبند لپیٹا جائے پہلے بایاں پھر دایاں، پھر اسی طرح چادر لپیٹی جائے تاکہ دایاں بائیں کے اوپر رہے--عورت کو قمیص پہنا کر اس کے بال دو حصہ کرکے سینے پر قمیص کے اوپر ڈال دئے جائیں اور اوڑھنی بال کے اوپر ہو، پھر ویسے ہی کیا جائے جیسے مرد کے بارے میں بیان ہوا--اور اگر کفن منتشر ہونے کا اندیشہ ہوتواسے تہبند باندھ دیا جائے--مراھق(جوبلوغ کے قریب ہو)کا حکم بالغ کی طرح ہے جو مراہق نہیں اسے اگر ایك کفن دیا جائے تو جائز ہے۔ اور ناتمام بچّے کس کپڑے میں لپیٹ دیا جائے ،کفن نہ دیا جائے اھ بہ تلخیص(ت) |
ردالمحتار میں ہے :
|
قولہ ازار ھومن القرن الی القدم والقمیص من اصل العنق الی القدمین، واللفافۃ تزید علی مافوق القرن والقدم لیلف فیہ المیت وتربط من الاعلی الاسفل، امداد،قولہ ای قمیص، اشارالی ترادفھما، کماقالو اوقدفرق بینہما بان شق الدرع الی الصدروالقمیص الی المنکب قھستانی، قولہ وخماربکسر الخاء ماتغطی بہ المرأۃ رأسھا قال الشیخ اسمٰعیل مقدارحالت الموت ثلثۃ اذرع بذراع الکرباس یرسل علی وجھھماولایلف کذا فی الایضاح والعتابی، قولہ وخرقۃ، الاولٰی ان |
قولہ ازار--یہ سر سے پاؤں تك ہوگا--اور قمیص گردن کی جڑ سے قدم تک--اور چادر سروقدم سے اس قد ر زائد ہوکہ میت کو پہنا کر اوپر اور نیچے سے باندھ دی جائے --امداد ۔قولہ درع یعنی قمیص کا معنی ایك ہے جیسا کہ علماء نے فرمایا، بعض نے دونوں میں یہ فرق بتایا ہے کہ درع کا چاك سینہ کی طرف ہوتا ہے اورقمیص کا شانہ کی طرف،قہستانی ۔قولہ خِمار—خا پرزیر--جس سے عورت کا سر چھپایا جائے ۔ شیخ اسمٰعیل نے فرمایا: میّت کے لئے اس کی مقدار کر باس کے گز سے تین ہاتھ ہے۔اسے چہرے پر ڈالا جائےگا، لپیٹا نہ جائے گا۔ایسا ہی ایضاح اورعتابی میں ہے۔قولہ وخرقہ(اور ایك کپڑا) بہتر ی ہے کہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع