30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بالائے پستان سے ناف یا ران تك باندھیں، یہ کفن سنّت ہے،اور کافی اس قدر ہے کہ مرد کے لئے دو٢ کپڑے ہوں تہبند اور چادر۔اور عورت کے لئے تین ،کفنی و چادراور تیسرے اوڑھنی، اسے کفن کفایت کہتے ہیں۔ اگر میت کا مال زائد اور وارث کم ہوں تو کفن سنّت افضل ہے،اور عکس ہو تو کفن کفایت اولٰی اوراس سے کمی بحالتِ اختیار جائز نہیں۔ ہاں وقتِ ضرورت جو میسر آئے صرف ایك ہی کپڑا کہ سر سے پاؤں تك ہو، مرد و عورت دونوں کے لئے بس ہے۔ جاہل محتاج جب اُن کا مورث محتاج مرتا ہے لوگوں سے پورے کفن کا سوال کرتے ہیں، یہ حماقت ہے، ضرورت سے زیادہ سوال حرام اور ضرورت کے وقت کفن میں ایك کپڑا کافی، بس اسی قدر مانگیں اس سے زائد مانگنا جائز نہیں۔ ہاں ان کو بے مانگے جو مسلمان بہ نیّتِ ثواب پُوراکفن محتاج کے لئے دے گااﷲ عزوجل سے پُورا ثواب پائے گا۔ نابالغ اگر حدِ شہوت کو پہنچ گیا ہے جب اس کا کفن جوان مرد و عورت کی مثل ہے، اور یہ حکم یعنی حدِ شہوت کو پہنچنا پسر میں بارہ۱۲ اور دختر میں نو۹ برس کی عمر کے بعد نہیں رکتا، اور ممکن کہ کبھی اس سے پہلے بھی حاصل ہوجائے جبکہ جسم نہایت قوی اور مزاج گرم اور حرارت جوش پر ہو۔ لڑکوں میں یہ اُس کا عورتوں کی طرف رغبت کرنے لگے اور لڑکیوں میں یہ کہ اُسے دیکھ کر مردوں کو اس کی طرف میل پیدا ہو۔جو بچّے اس عمروحالت کو نہ پہنچیں اُن میں بستر مرگ ایك اور دختر کو دو کپڑوں میں کفن دیں تو کوئی حرج نہیں، اور پسر کو دو٢ ،دختر کو تین٣ دیں تو اچھا ہے۔اور دونوں کو پورا کفن مرد وعورت کا دیں تو سب سے بہتر اورجو بچّہ مردہ پیدا ہو یا کچّا گرگیا اُسے بہر طور ایك ہی کپڑے میں لپیٹ کر دفن کردینا چاہئے کفن نہ دیں۔درمختار میں ہے :
|
یسن فی الکفن لہ ازار وقمیص ولفافۃ، ولہا ورع ای قمیص وازاروخمار ولفافۃ وخرقۃ تربط بھا ثدیاھا وبطنھا وکفایۃ لہ ازار ولفافۃ فی الاصح ولھا ثوبان وخمار ویکرہ اقل من ذلك وکفن الضرورۃ لہما مایوجد واقلہ مایعم البدن، تبسط اللفافۃ اولا ثم یبسط الازارعلیھا ویقمص ویوضع علی الازار ویلف یسارہ ثم یمینہ ثم اللفافۃ کذلك لیکون الایمن علی الایسروھی تلبس الدرع ویجعل شعرھا |
کفن میں مرد کے لئے ازار (تہبند) قمیص اور لفافہ (چادر) مسنون ہے،اورعورت کے لئے درع یعنی قمیص، تہبند، خِمار(اوڑھنی )، چادر اور ایك کپڑا جو پستان اور شکم پر باندھا جائے--اورکفن کفایت مرد کے اصح قول پر تہبد اور چادر --عورت کے لئے دو کپڑے اوراوڑھنی--کفنِ کفایت سے کم دینا مکرہ ہے۔اور کفنِ ضرورت مرد وعورت دونوں کےلئے وُہ ہے جو مل جائے۔ کم سے کم اتنا کہ پُورے بدن کو چُھپالے پہلے چادر بچھائی جائے پھر اس پر تہبند بچھایا جائے اور قمیص پہنائی جائے اور تہبندپر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع