دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

کفر میں شك کرے خود کافر ہے۔والعیاذ باﷲ تعالٰی  ۔واﷲ تعالٰی  اعلم

مسئلہ نمبر ۱۰:          موضع سرنیا ضلع بریلی مرسلہ شیخ امیر علی قادری          ۲۹ ربیع الآخر ۱۳۳۶ ھ

(١) کوئی سنّی اگر ناپاکی کی حالت میں فوت ہوجائے اُسے ایك غسل دیا جائے گا یا دو٢؟ اورساری ناك میں پانی اور غرارہ کیونکر کیا جائے گا

(٢) بعد نہلانے کے میّت کے پانی یا دوا یا پاخانہ مُنہ یا پاخانہ کی جگہ سے نکلے تو غسل دوبارہ دیا جائے گا یا جگہ پاك کی جائے گی؟

(۳) میّت نہلاتے وقت کس طرح سر  پیر ہونا بہتر ہے؟

الجواب:

(١)  غسل ایك دیا جائے گا، اور میّت کے ناك اور منہ میں پانی نہیں ڈالتے۔

(٢) غسل دوبارہ دینے کی مطلقاً کسی حال میں حاجت نہیں۔ اگر نجاست برآمد ہو دھودی جائے۔

(۳) جدھر ہو اس کے لئے شرع نے کوئی خاص صورت معین نہیں کی۔واﷲ تعالٰی  اعلم

مسئلہ نمبر ۱۱:           از شہرعلی گڑھ ،محلہ مداردروازہ، مسئولہ عمر احمد سوداگر پارچہ بنارسی            ۴ ربیع الاوّل  ۱۳۲۵ ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ گھڑے بدھنے میّت کو غسل دینے کے بعد پھوڑ ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا

الجواب:

گناہ ہے کہ بلا وجہ تضییع مال ہے کہ اگر  وہ ناپاك بھی ہوجائیں تاہم  پاك کرلینا ممکن۔حضور سیّدعالم صلی اﷲ تعالٰی  علیہ وسلم فرماتے ہیں:ان اﷲ کرہ لکم ثلثااﷲ تعالٰی  تین باتیں تمہارے لئے ناپسند رکھتا ہے قیل وقال وکثرۃ السؤال واضاعۃ المال فضول بك بك اور سوال کی کثرت اور مال کی اضاعت[1]۔رواہ الشیخان وغیرھما۔

اور اگر یہ خیال کیا جائے کہ ان سے مُردے کو نہلایا ہے تو  ان میں نحوست آگئی تو یہ خیال اوہامِ کفارِ ہند سے بہت ملتا ہے۔ واﷲ تعالٰی  اعلم


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الزکوٰۃ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /٢٠٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن