30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کما قال فی ردالمحتار فی واقعۃ عیسٰی بن ابان رحمہ اﷲ تعالٰی ان نیۃ الا قامۃ لم تعمل عملھا الا بعد رجوعہ لو جود خمسۃ عشر یوما بلانیۃ خروج فی اثنائھا بخلاف ماقبل خروجہ الی عرفات لانہ لما کان عازما علی الخروج قبل تمام نصف شہر لم یصر مقیما [1]۔
جیسا کہ ردالمحتار میں شیخ عیسٰی بن ابان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے واقعہ میں ہے کہ نیت اقامت موثر نہیں مگر رجوع کے بعد کیونکہ پندرہ دنوں کی نیت ہے اور اس میں نکلنے کی نیت بھی نہیں بخلاف عرفات کی طرف نکلنے سے پہلے کے کیونکہ جب نصف ماہ کے اتمام سے پہلے نکلنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ مقیم نہیں ہوگا ۔ (ت)
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
ان سقطت فان عادت وان توطنھا سواء قل اوکثر لا تعود وھذا یفید ان التوطن غیر مجرد نیۃ الا قامۃ خمسۃ عشریوما والظاھر ان معناہ ان یتخذھا وطنا ولا یحد فی ذلك حد افتسقط النفقۃ ثم العود انشاء سفر لحاجۃ نفسہ ولو بعد یومین فلا یستحق بہ النفقۃ علی المیت واﷲ سبحٰنہ اعلم[2] اھ فافھم ١٢ منہ (م)
نفقہ ساقط ہوجائے گا اگر سفر سے لوٹاہے تو نفقہ لوٹ آئے گا ، اور اگر مکہ کو ابنا وطن بتاتا ہے خواہ تھوڑے دن یا زیادہ تو نفقہ نہیں ہوٹے گا ، اس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ پندرہ دن کی نیت کے بغیر بھی اگر وہ رہا تو وہ متوطن ہوگا ، ظاہرًا اس کا مفہوم یہی ہے کہ وہ اگر مکہ کو اپنا وطن بتاتا ہے تو اس میں دنوں وغیرہ کی کوئی حد نہیں لہذا اس کا نفقہ ساقط ہوجائے گااب اس کے بعد رجوع اپنی ذات کے لئے نیا سفر ہوگا اگر چہ وہ سفر دو دن کے بعد ہی کیونہ ہو لہذا وہ میت کی طرف سے نفقہ کا مستحق نہ ہوگا واﷲ سبحٰنہ اعلم اھ فافھم ١٢ منہ (ت)
اور جبکہ ایك جگہ نوکر ہوکررہے اور پندرہ دن کے اندر وہاں سے درسری جگہ جانا معلوم نہ ہو تو صرف احتمال قاطع اقامت نہ ہوگا ورنہ کوئی وطن اقامت نہ ہوسکے اور اپنے وطن سے مدت سفر پر جولاکھوں آدمی نوکر ہوتے اور برسوں وہاں رہتے ہیں کبھی مقیم نہ ہوں کہ بدلی یا کسی کام پر بھیجے جانے کااحتمال ہر وقت ہے ھذا ما عندی واﷲ تعالٰی اعلم ( یہ تو میرے نزدیك ہے اور اﷲ تعالٰی بہتر جاننے والا ہے ۔ ت) جب یہ امور سبعہ معلوم ہولئے اب مسئلہ مسئولہ کی طرف چلئے۔
فاقول : وباﷲا لتوفیق ( پس میں اﷲ تعالٰی کی توفیق سے کہتا ہوں ۔ ت) اوپر معلوم ہو کہ یہاں دو صورتیں ہیں : ایك یہ کہ جہاں متعین ہوا وہ نرا جنگل ہے جائے اقامت نہیں ۔ دوسرے یہ کہ محل اقامت ہے جیسے اسٹیشن۔ اور ہر تقدیر پر دوصورتوں ہیں : ایك یہ کہ یہ شخص متعین ہوتے وقت مسافر ہے یعنی تین منزل چل کر آیا اور ہنوز کہیں مقیم نہ ہوا ، دوسرے یہ کہ مقیم ہے مثلًا اُسی شہر یا اور قریب جگہ کا ساکن ہے اور یہاں شہر سے دو چار کوس کے فاصلے پر متعین ہوا ۤیا آیا تو تین منزل طے کرکے مگر شہر میں پندرہ دن کی نیت کے ساتھ ٹھہر اکہ مقیم ہوگیا۔ اوراب یہاں متعین ہو تو چار صورتیں آگئیں :
صورت اُولٰی : مسافر بمعنی مذکور ہے اور یہ جگہ محل اقامت نہیں ، اس میں :
(۱) اس میں ابتدائے تعیّن سے بلافصل جب تك یہاں رہے گاقصرکرے گااگرچہ دس برس یہی رہنے کی نسبت اس کے آقانے کہہ دیا اور اس نے بھی ارادہ کرلیا کہ جب وہ مدت سفر سے آیا اورکہیں مقیم نہ ہوااور یہ محل اقامت نہیں تو جب تك بھی یہاں رہے گا مسافرہی رہے گا۔
(۲) اگر یہاں سے حکمًا خواہ صرف بارادہ خودکسی دوسری جگہ جائے گا راہ میں قصر ہی کرے گا اگر چہ وہ جگہ یہاں سے مدت سفر پر نہ ہو۔
(۳) اُس دوسری جگہ پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ ہو تو وہاں بھی قصر ہی پڑھے اور وہاں سے واپسی میں اور اس مقام پر واپس آکر بھی ، اگر چہ یہاں کتنا ہی ٹھہرنے کا ارادہ ہو کہ ہنوز اس کا سفر بوجہ عدم اقامت ختم نہ ہوا۔
(۴) اگر وہاں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت حکمًا خواہ فقط اپنے ارادے سے کی تو وہاں پوری پڑھے گا۔
(۵) جب وہاں سے واپس ہوگا اگر اس جگہ اور مقامِ تعین میں تین منزل کا فاصلہ ہے تو واپسی میں بھی قصر کرے گا اوریہاں پہنچ کر بھی ، اگر چہ یہاں کتنے ہی دن ٹھہرنے کا ارادہ ہو کہ مدت سفر سے یہاں پہنچ کر اُس کی پھر حالت اولٰی عود کر آئی اور انشائے سفر کے سبب اُس اقامت جائے دیگر کا کوئی اثر نہ رہا۔
(۶) اگر بعد اقامت پانزدہ روزہ وہاں سے واپس ہوا اور بیچ میں مدت سفر نہیں تو اب راہ میں بھی پوری پڑھے گا اور یہاں پہنچ کر بھی کہ قبل سیر سہ روزہ جنگل میں نیتِ اقامت صحیح ہے اور بوجہ عدم انشائے سفر اُس کی وہ اقامت باطل نہ ہوئی نہ وہ وطن اقامت باطل ہوا ، اس صورتِ ششم میں اُس کا حکم شقوق صورتِ ثانیہ آئندہ کی طرف عود کا جائے گا۔
صورت ثانیہ : مقیم ہے اور یہ جگہ محل اقامت نہیں ، اس میں :
(۱) جب تك بعد تعین بلافصل یہاں رہے گا پوری پڑھے گا کہ مقیم کا بَن میں ٹھہرنا سفر نہیں ۔
(۲) اگر یہاں سے کہیں مدت سفر سے کم کی نیت سے جائے گا جاتے اور آتے اور وہاں ٹھہرتے ہر حال میں اتمام کرے گا اگر چہ وہاں ایك ہی دن ٹھہرے کہ ہنوز سفر متحقق نہ ہوا۔
(۳) اگر مدّت سفر کی نیّت سے جائے گا راہ میں قصر کرے گا اور وہاں بھی اگر پندرہ دن نیت نہ کرے ورنہ وہاں پوری پڑھے گا۔
(۴) یہی واپسی میں جب وہاں سے اُس مقام کو بقصدِ واحد واپس آئے گا راہ میں قصر کرے گا۔
(۵) جب یہاں پہنچے گا ازانجا کہ مدتِ سفرسے آیا ہے اور یہ محل اقامت نہیں ، اب اس کا حکم شقوق صورت اولٰی گزشتہ کی طرف عائد ہوگا کہ ابتدائے واپسی سے بلافصل جب تك یہاں رہے گا قصر کرے گا اس آخرہ کہ اب یہاں مسافر بمعنی مذکور ہو کر آیا ، بالجملہ جب یہاں بعد سفرآ ۤئے گا صورتِ اولٰی ہوگی اور مقیم ہو کر صورت ثانیہ یہی دورہ رہے گا ،
صورت ثالثہ : مسافر بمعنی مذکور ہے اور یہ جگہ محلِ اقامت جیسے اسٹیشن ، اس میں :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع