دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

نیت پوری یہیں ٹھہرنے کی تھی اگر چہ دن میں کہیں اور جانے اور واپس آنے کا خیال تھا تو اقامت صحیح ہوگئی نماز پوری پڑھی جائے گی جبکہ وہ دوسری جگہ الہ آباد سے چھتیس ٣٦ کوس یعنی ستاون ٥٧ اٹھاون ٥٨ میل کے فاصلے پر نہ ہو غرض قیام کی نیت کرتے وقت ان خیالوں کا اعتبار ہے بعد کو جوپیش ائے اُس کا لحاظ نہیں مثلًا پندرہ رات پورے کا قیام ٹھہرالیا اور اس کے بعد اتفاقًا چندراتوں کے لئے اورجگہ جانا ہوا جو الہ آباد سے تین منزل کے فاصلہ پر نہیں اگر چہ دس بیس بلکہ چھپن میل تك ہو سفر نہ ہوگا اس مقامِ دیگر میں بھی نماز پری پڑھنی ہوگی اور الہ آباد میں بھی ان سب صورتوں کو خوب غور سے سمجھ لو۔

فی الدر المختار لودخل الحاج مکۃ ایام العشر لم تصح نیتہ لانہ یخرج الٰی منٰی وعرفۃ فصارکنیۃ الاقامۃ فی غیرموضعھا وبعد عودہ من منی تصح کما لونوی مبیتہ باحدھما[1] الخ ۔

وفی ردالمحتار قیل ھذہ المسالۃ کانت سبب لتفقہ عیسی بن ابان وذلك انہ کان مشغولا لطلب الحدیث قال فدخلت مکۃ فی اوّل العشر من ذی الحجۃ مع صاحب لی وعزمت علی الاقامۃ شھرا فجعلت اتم الصلوۃ فلقینی بعض اصحاب ابی حنیفۃ فقال لی اخطأت فانك تخرج الی منی وعرفات فلما رجعت من منی بدالصاحبی ان یخرج و عزمت علی ان أصاحبہ وجعلت اقصر الصلوۃ فقال لی صاحب ابی حنیفۃ اخطأت فانك مقیم بمکۃ فمالم تخرج منھا لا تصیر مسافرا فقلت

درمختار میں ہے کہ اگر کوئی حاجی مکہ میں ذوالحج کے عشرہ میں داخل ہوا تو اس کی نیت ( برائے اقامت) درست نہیں کیو نکہ اس نے منٰی او رعرفات کی طرف انہی دنوں میں جانا ہے اس نیتِ اقامت کی طرح ہی ہے جو مقام اقامت نہ ہو اور منٰی سے لوٹ کرنیت کرنا درست ہے جیساکہ ان دونوں میں سے ایك میں رات بسر کرنے کی نیت کرے الخ ۔ ردالمحتار میں ہے کہ منقول یہ ہے کہ یہ مسئلہ امام عیسٰی بن ابان   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے فقہ سیکھنے کا سبب بناتھا ان کا اپنا بیان ہے کہ میں طلب حدیث میں مشغول تھا ذوالحجہ کے عشرہ میں میں مکہ گیا میرے ساتھ میرے دوست بھی تھے میں نے وہاں ایك ماہ اقامت کی نیت کی اور پوری نماز ادا کرنا شروع کردی مجھے امام ابوحنیفہ کے ایك ساتھی ملے انھوں نے کہا کہ تو نے غلط کیا ہے کیونکہ تو تو منی اور عرفات کی طرف چلاجائے گا ، پس جب میں منٰی سے لوٹا تو میرے ساتھی کو مکہ سے نکلنے کی حاجت پیش آگئی اور میں نے ارادہ کیا تھا کہ میں ان کے ساتھ رہوں تو میں نے نماز قصر شروع کردی تو مجھے امام ابو حنیفہ کے ساتھی نے کہا تو نے غلط کیا کیونکہ تو مکہ میں مقیم ہے تو جب تو اس سے نکلے گا نہیں تو مسافر نہیں ہوسکتا ، تو میں نے سوچا کہ میں نے

اخطات فی مسالۃ فی موضعین فرحلت الی مجلس محمد واشتغلت بالفقہ قال فی البدائع وانما اوردنا ھذا لحکایۃ لیعلم مبلغ العلم فیصیر مبعثۃ للطلبۃ علی طلبہ اھ بحر ویظھر من ھذہ الحکایۃ ان نیتہ الاقامۃ لم تعمل عملھا الابعد رجوعہ لوجود خمسۃ عشریوما بلا نیۃ خروج فی اثنائھا بخلاف ماقبل خروجہ الی عرفات لانہ لماکان عازما علی الخروج قبل تمام نصف شھر لم یصر مقیدو یحتمل ان یکون جددنیۃ الاقامۃ بعد رجوعہ وبھذا سقط ما اوردہ العلامۃ القاری فی شرح اللباب من ان کان فی کلام صاحب الامام تعارضا حیث حکم اولا بانہ مسافر وثانیابانہ مقیم مع ان المسئلۃ بحالھا والمفھوم من المتون انہ لونوی فی احدھما نصف شھر صح فحٍ لایضرہ خروجہ الی عرفات اذلایشترط کونہ نصف شھر متوالیا بحیث لایخرج فیہ اھ[2] ملخصا و وجہ السقوط ان لتوالی لایشترط اذالم یکم من عزمہ الخروج الی موضع اٰخرلا نہ یکون ناویا الاقامۃ فی موضعین نعم بعد رجوعہ من منی صحت نیتہ لعزمہ علی

ایك مسئلہ میں دو جگہ خطا کی ہے تو میں امام محمد کی خدمت میں گیا اور فقہ سیکھنا شروع کی ، بدائع میں ہے کہ یہ حکایت ہم نے اس لئے وارد کی ہے کہ علم کی قدر معلوم ہوسکے اور طلباء کے لئے طلب علم کا باعث بن سکے ، اھ بحر ، اس حکایت سے واضح ہوگیا کہ ان کی نیت اقامت رجوع کے بعد موثر ہوئی کیونکہ اب ایسے پندرہ دنوں کا قیام ہوگا جن کے درمیان نیت خروج نہیں بخلاف عرفات کی طرف نکلنے سے پہلے کے ، کیونکہ جب نصف ماہ کے اتمام سے پہلے نکلنے کا ارادہ ہے تو اب مقیم نہیں ہوسکتا اور ممکن ہے کہ انھوں نے رجوع کے بعد تجدید نیت کی ہے اس سے وہ اعتراض ساقط ہوجاتا ہے جو علامہ قاری نے شرح للباب میں اٹھایا کہ امام صاحب کے ساتھی کے کلام میں تعارض ہے کیونکہ پہلے انھوں نے مسافر ہونے کا حکم لگایا اور دوبارہ مقیم کی حالانکہ معاملہ اپنی جگہ پر تھا ، متون سے مفہوم یہ ہوتا ہے کہ اگر دونوں میں سے کسی ایك میں نصف ماہ تك کی نیت کی تو درست ہے تو اب عرفات کی طرف نکلنا مضر نہیں کیونکہ نصف ماہ کا مسلسل اس طرح ہونا شرط نہیں کہ اس میں خروج نہ ہو انتہٰی ، وجہ سقوط یہ ہے کہ تسلسل اس وقت شرط نہیں جب آدمی کا عزم دوسری جگہ جانے کانہ ہو کیونکہ اس وقت وہ دومقامات کی نیت کئے ہوئے ہے ، ہاں منٰی سے رجوع کے بعد سنت صحیح ہوگی کیونکہ اب ایك جگہ میں

الاقامۃ نصف شھر فی مکان واحد واﷲ تعالٰی اعلم[3]۔ قولہ کما لونوی مبیتہ باحدھما فان دخل اولا الموضع الذی نوی المقام فیہ نھار الایصیر مقیما وان دخل اولامانوی المبیت فیہ یصیر مقیما ثم بالخروج الی الموضع الاخر لا یصیر مسافر الان موضع اقامۃ الرجل حیث یبیت بہ ،  حلیۃ [4] اھ وبہ ظھر کل ماذکرناہ  ،  واﷲ تعالٰی اعلم         

نصف ماہ اقامت کا عزم ہے ، واﷲ تعالٰی اعلم قولہ “ اس نے دومقامات میں سے کسی ایك میں رات بسر کرنے کی نیت کی “ پس اگر تو وہ شخص پہلے اس مقام پر گیا جس پر دن کو ٹھہرنا تھا تو وہ مقیم نہ ہوگا اور پہلے اس جگہ گیا جہاں رات ٹھہرنا تھا تو مقیم ہوجائیگا اس کے بعد دوسری جگہ کے ارادے سے مسافر نہں بنے گا کیونکہ آدمی کی اقامت کا مقام ہوتاہے جہاں وہ رات بسر کرتا ہے اھ حلیہ اس کے ساتھ وہ تمام واضح ہوگا جس کا تذکرہ ہم نے کیا ، واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ ١٢٥٨ :      ٣ شعبان المعظم ١٣١٩ھ از تلہر             مسئولہ خلیل الدین صاحب

زید کے وطن سے ایك مقام تیس ٣٠ کوس کے فاصلے پر واقع ہے اور زید نے ایسی راہ سے سفر کیا کہ اس مقام تك چالیس٤٠ کوس مسافت طے کرنی ہوئی تو زید پر نماز کا قصر ہے یا نہیں ؟

الجواب :

 



[1]    الدرالمختار باب صلوۃ المسافر  مطبع مجتبائی دہلی ۱ /  ۱۰۷

[2]     ردالمحتار باب صلٰوۃ المسافر مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ /  ٥٨٢

[3]    ردالمحتار باب صلٰوۃ المسافر مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ /  ٥٨٢

[4]    ردالمحتار باب صلٰوۃ المسافر مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ /  ٥٨٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن