30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یقصد وامسیرۃ سفر قصرأتموا [1] ۔ الخ لایخالف مانحن نریدہ فی شیئ فانما مقصودہ کما ھوصریح سوق کلامہ الرد علی من زعم ان الخلیفۃ لا یصیر مسافرافی ولایتہ وان قصد مسیرۃ سفر وھوامربین البطلان اما مانحن فیہ فقد بینا انہ لایصدق
ولایت میں دورہ کرے تو قصرنہ کرے “ اس کی مرادہی ہے جس کی تصریح حافظ الدین البزازی نے اپنے فتاوٰی میں کی کہ جب خلیفہ رعیت کے احوال کی خیر کے لئے نکلے اور حصول مقصود کے بعد واپس لوٹے لیکن اس نے سفر کی نیت نہ کی کہ ______ وہ وجوع میں قصر کرسکتا تھا بشرطیکہ مدّت سفر ہو اوراس شخص کا اعتبار نہیں کیا جائیگا جس نے علت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام ولایت خلیفہ کے لئے اپنے شہر کی طرح ہے کیونکہ یہ علت نص کے مقابل ہے اور پھر ائمہ ثلٰثہ میں سے کسی سے بھی یہ مروی نہیں ہے لہذا یہ بات قابلِ سماعت نہیں اھ باوجود یکہ مذکورہ عبارت “ خلیفہ نے حصول مقصود کے بعد رجوع کا اردہ کیا “ کو بزازی نے اس مسئلہ کے علاوہ کے تحت ذکر کیا ہے جسے ہم نے نقل کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ امام خلیفہ ، امیر اور محتسب دورہ کریں تاکہ لوگوں کے احوال کا علم ہو اور حصول مقصود کے بعد رجوع کریں لیکن وہ سفر قصر کا ارادہ نہ کریں تو وہ پوری نماز ادا کریں گے۔ یہ تمام اس کے منافی نہیں جو ہم نے مراد لیا کیونکہ شیخ حلبی کا مقصود ( جیسا کہ ان کے سیاق کلام سے واضح ہے اس شخص کا رد ہے جس نے کہا کہ خلیفہ اپنی ولایت میں مسافر نہیں ہوسکتا خواہ وہ مسافت سفر کا ارادہ کرلے اور یہ امر واضح طور پر باطل ہے باقی ہم نے جو کچھ بیان کیا اس پرمسافتِ سفر
فیہ قصد مسیرۃ سفر فھذامما لایخالف فیہ الحلبی ولا احد فلاغبار علی ما افادہ المحقق علی الاطلاق فی الفتح والامام البزازی فی فتاوٰی والعلامۃابن الساعاتی فی الاختیار والامام ابن السمعانی فی الخزانۃ وﷲ الحمد واﷲ علی حسن الابانۃ ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ تعالٰی ولی التوفیق۔
کا ارادہ کرنا صادق نہیں آتا اور اس میں حلبی اور کوئی شخص بھی اختلاف نہیں کرسکتا ، پس محقق علی الاطلاق نے فتح ، امام بزازی نے فتاوٰی ، علامہ ابن ساعاتی نے اختیار اورامام ابن سمعانی نے خزانہ میں جو کہا اس پراب کوئی غبار نہیں رہی ، اس حسن وضاحت پر اﷲ تعالٰی کی حمد ہے ، تحقیق اس طرح ہونی چاہئے اور توفیق کا مالك اﷲ تعالٰی ہے۔ ( ت)
یہ تحقیق انیق کہ فقیر نے بتوفیق رب قدیر ذکر کی مطقا ہر صورت کو شامل ہے اگر چہ مقصود اصلی قریب مقصود اصلی بعید کی راہ میں واقع ہو اور اگر اس کی راہ سے بالکل جداہو اور دورہ رائجہ میں اکثر ایسا واقع ہوتاہے ،

مثلًا اس شکل میں ب محلِ اقامت ہے اور نقاط باقیہ مواضع مقصودہ ، ان میں کوئی ایك دوسرے سے مسیرت سفر پر نہیں مگر ب سے درورہ کرنے والا جس وقت ب سے ج کی طرف چلا کوئی نہ کہے گا کہ اس وقت یے کی طرف متوجہ ہے یے کو جاتا ہے ، یے کے قصد پر چلا ہے بلکہ بالیقین اس سیر میں ج مقصودہے اگر چہ خیال یہ بھی ہے کہ ان نقطوں پر ہوتا ہوا یے کو بھی جاتا ہے تو کسی سیر میں قصہ مقارن مسیرت کا سفر نہ پایاگیا ،
بالجملہ یہ دورے سفر نہیں ہوتے اگر چہ کتنے ہی دور تك ہوں اب تك کہ نمازیں پوری پڑھیں بہت بجاکیا۔
تنبیہ : یہاں سے سیاحین وواعظین کا حکم بھی واضح ہوگیا جنھیں کوئی مقام محل اقامت سے مدت سفر پر خاص مقصود بالذات نہیں بلکہ شہر قریہ بہ قریہ چندچند کوس کے فاصلوں پر گشت کرنا سیر دیکھنا یا ہر جگہ وعظ وغیرہ کے ذریعہ سے کمانا مقصود ہے جب تك کسی محل اقامت سے مسیرت سفر کا قصد اولٰی نہی ہو مسافر نہ ہوں گے اگر چہ سارے ملك میں پھر آئیں جس طرح سیاح کی نسبت خود فتح القدیر میں مصرعًا ارشادہوا یہ مسئلہ کثیر الوقوع ہے اور لوگ اس سے غافل ، منزل ہمارے بلاد میں تقریبًا بارہ کوس کی ہے یہی قول مفتی بہ کے قریب تر ہے جسے ظہیریہ ومحیط برہانی ونہایہ وکفایہ شروح ہدایہ وخزانۃ المفتین وغیرہا میں علیہ المفتوی(فتوٰی اسی پر ہے ۔ ت) کہا کہ منزل اٹھارہ میل ہے کے سوا گیارہ کوس ہوتے ہیں ، یہ قول اصل مذہب ظاہر الروایہ کے خلاف نہیں بلکہ ان بلاد کے مناسب اسی کی تقدیر وشرح ہے کمانبہ علیہ العلامۃ اسمعیل مفتی دمشق الشام کمانقلہ فی منحۃ الخالق( جیسا کہ مفتی دمشق شام
علامہ ا سمٰعیل نے اس پر تنبیہ کی ہے اور وہ منحۃ الخالق میں منقول ہے۔ ت) ہمارے بلاد میں دس کوس کا اندازہ قابل قبول نہیں کہ یہاں اقصر ایام یعنی تحویل جدی کے دن میں فجر سے زوال تك سات ساعت کے قریب ہوتا ہےاور شك نہیں کہ پیادہ اپنی معتدل چال سے سات گھنٹہ میں بارہ کوس بے تکلف چل لیتا ہے جس پر بارہا کاتجربہ شاہد ، واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
مسئلہ ١٢٥٧ : ازآلہ آباد کوٹھی حشمت اﷲ خاں جنٹ مجسٹریٹ مرسلہ علی محمد خاں ٢٨ جمادی الاولٰی ١٣١٧ھ
میں آج کل ا لہ آباد میں ہوں توالہ آباد میرے واسطے سفر خیال کیا جائے گا یا نہیں ، لیکن جنٹ صاحب کی کوٹھی میں رہتا ہوں اور الہ آباد ایك ہفتہ سے زیادہ رہنا نہیں ہوتا لیکن پھر اسی روز واپس آنا پڑتا ہے ، الہ آباد میں نماز سفر کی پڑھی جائے گی یا نہیں ؟ اور الہ آباد سے کرنا ایك مقام ہے جو قریب دس میل کے ہے وہاں پر بھی سفر کی نما زپڑھی جائے گی یا نہیں ؟ وہ الہ آباد ہی کے ضلع میں ہے جواب جلد مرحمت فرمائے۔
الجواب :
الہ آباد تمھارا وطن اصلی نہیں ، نہ جنٹ صاحب کی کوٹھی ٹھہرنا اسے کسی کا وطن کردے گا جبکہ جنٹ خود آج کل وہاں نہیں بلکہ پندرہ دن قیام کی نیت دیکھی جائے گی اگر اس سے کم مدت قیام کی نیت ہے یا مقدر قیام کچھ معلوم نہیں کسی کا م کےلئے گئے ہوں اس کے ہو جانے کا انتظار ہوجائے تو آج چلے جاؤ ، بیس دن بعد ہو تو اس صورت میں الہ آباد کا رہنا تمھارے لئے سفر ہی سمجھا جائے گا نماز سفر کی پڑھو اگر چہ انتظار انتظار میں مہینے گزرجائیں ، یونہی اطراف میں جہاں چاہوں چار رکعت کی دوہی پڑھو جب تك کسی خاص جگہ پندرہ دن ٹھہر نے کی نیت الہ آباد میں کرلی ہے تو اب الہ آباد وطن اقامت ہوگیا نماز پوری پڑھی جائے گی جب تك وہاں سے تین منزل کے ارادہ پر نہ جاؤ اگر چہ ہر ہفتہ پر بلکہ ہرروز الہ آباد سے کہیں تھوڑی تھوڑی دور یعنی چھتیس٣٦ کوس سے کم باہر جانا اور دن کے دن واپس آنا ہو جبکہ نیت کرتے وقت اس پندرہ دن میں کسی رات دوسری جگہ شب باشی کا ارادہ نہ ہو ورنہ وہ نیت پورے پندرہ دن کی نہ ہوگی مثلًا الہ آباد میں پندرہ روز ٹھہر نے کی نیت کی او رساتھ ہی یہ معلوم تھاکہ ان میں ایك شب دوسری جگہ ٹھہرنا ہوگا تو یہ پورے پندرہ دن کی نیت نہ ہوئی اور سفر ہی رہا اگر چہ دوسری جگہ الہ آباد کے ضلع میں بلکہ اس سے تین چار ہی کوس کے فاصلہ پر ہو ، اور اگر پندرہ راتوں کی
[1] فتاوٰی بزازیہ علی ہامش الفتاوٰی باب الثانی والعشرون فی السفر مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ٤ / ٧٢
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع