30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مآل واستقبال کا خیال ، جیسا کہ عبارت مولا نا علی قاری ویکون فی خاطرہ انہ اذا فرغ منہ ان یدخل مکۃ ثانیا [1]( اس کے ذہن میں ہوکہ وہ فارغ ہوکر ثانیًا مکہ چلا جائے گا۔ ت) نے روشن کردیا یہ قصد حقیقۃً قصد بالفعل نہیں ۔ ولہذا اسی کو ذخیرہ وہندیہ میں با آنکہ شروع تصویر مسئلہ بلفظ اراد دخول مکۃ من غیر احرام ( بغیر احرام دخول مکہ کا ارادہ رکھتا ہے ، ت) بلفظ ان لا یقصد دخول مکۃ
دخول مکہ کا اردہ نہ کرے ۔ ت) تعبیر فرمایا۔
وبھذا التحقیق الشریف الفائض علی قلب العبد الضعیف من فیض الفتاح العلیم الخبیر اللطیف وﷲ الحمدطاح وزاح ماکان یورد علی ھذا الاحتیال من الاشکال الذی اضطربت فیہ الاقوال وکثر فیہ القیل والقال واختلف فی حلہ افھام الرجال وکان اقرب من جنح الی ماجنحت الیہ العلامۃ القارئ الجلی الافضال ولقد احسن اذا استشکل بتظافر العلما علی ذکر ھذہ الحیلۃ کلام الباب الموھم لاختصاص المسألۃ بمن حث لہ قصد مکۃ بعد دخول البستان ولم یکن فی خاطرہ دخول الحرم من قبل اصلا وعکس العلامۃ الفاضل الشامی فی ردالمحتارومنحۃ الخالق فاستشکل بظاہر الباب ماتظافرت علیۃ کلمات الائمۃ اولی الالباب بما وقفنا لامولٰی سبحانه وتعالٰی طھران قصد الحرم مطلقا اوقصد اولیا اوعصر القصد فی البستان مع الاحتیال لمن یرید الحرم بلا احرام والحمدﷲ علی ابانۃ الصواب واصابۃالمرام۔
اس مبارك تحقیق ( جو اس عبد ضعیف کے دل میں فتاح ، علیم ، خبیر اور لطیف ذاتِ اقدس نے فیض کے طور پر فرمائی) سے ﷲالحمد اس حیلہ پر واردہونے والا وہ اعتراض رَد ہوگیا جس میں اقوال مضطرب اور کثرت قیل وقال تھی اور اس کے جواب میں لوگوں کے ذہن مختلف تھے اور جس کی طرف میرا ذہن گیا اس کے قریب تر ، علامہ علی قاری ہیں اور انھوں نے لباب میں نہایت ہی احسن بات کی جب کثرت کے ساتھ حیلہ بیان کرنے والے علما کے کلام سے اشکال ظاہر کیا تو لباب کے کلام سے یہ وہم ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ فقط اس شخص کیلئے ہے جسے دخول بستان کے بعد دخول مکہ کا شوق ہوا اور اس سے پہلے دخول حرم کا قطعًا اس کے ذہن میں نہ تھا علامہ شامی نے ردالمحتار اور منتحۃ الخالق میں اس کا عکس کیا تو لباب کی ظاہر عبارت سے ائمہ کے مجموعی کلام پر اشکال پیدا ہوگیا ، اﷲ تعالٰی کی توفیق ومہربانی واضح ہوگیا کہ اس میں کوئی صعوبت اور اشکال نہيں اور کوئی مخالفت نہیں خواہ حرم کا قصد بالکل نہ ہو یا قصد اولٰی نہ ہو یا قصد بستان کا ہی ہو ، اس کے لئے جو حیلہ کے ساتھ حرم میں بغیر احرام کے داخل ہونا چاہتا ہو ، صواب کے ظہور اور مقصد کے حصول پر اﷲ تعالٰی کی حمد ہے۔ (ت)
جب بتوفیق اﷲ تعالٰی یہ مقدمات ممہد ہولئے حکم مسئلہ واضح ومنکشف ہوگیا آدمی اگر کسی مقام اقامت سے خاص ایسی جگہ کے قصد پر چلے جو وہاں سے تین منزل ہو تو اس کے مسافر ہونے میں کلام نہیں اگر چہ راہ میں ضمنی طور پر اور موضع میں بھی وہ ایك روز ٹھہرنے کی بیت رکھے ،
کما افادہ المولی علی القاری بقولہ بخلاف من جاء من الھند مثلًا بقصد الحج اولا [2] الخ
جیسا کہ ملا علی قاری نے اپنے الفاظ میں بیان کیا بخلاف اس شخص کے جو ہندستان سے قصد اولٰی کے ساتھ حج کے لئے آیا الخ (ت)
مگر غالبًا دورہ کی یہ حالت نہیں ہوتی اس میں بالخصوص مقصود اصلی وہ موضع بعید ہی نہیں ہوتا نہ خاص اس کے قصد پر چلتا بلکہ سب مواضع میں گشت کا ارادہ اور ہر موضع مقصود بالذات ہوتا ہے تو اگر چہ باعث سیر لحاظ جمیع ہے مگر ہر مقصود اپنی سیر خاص جزئی پر محدود موضع قریب کو جاتے ہوئے قصد مقارن اسی کےلئے ہے اور قصد بعید صرف بمعنی خیال وارادہ مآل ، تو جب کسی موضع سے دوسرے تك مسیرت سفر نہیں اصلًا کوئی سیر بقصد مسیرت سفر متحقق نہ ہوئی ہاں وہ چند قصد وں سے چند سیریں ہیں جن کا مجموعہ مسیرت سفر سے زائد سہی آخرنہ دیکھا کہ علامہ بحر صاحب بحر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے مامور بالحج کے لئے دخول مکہ بغیر احرام میں اس حیلہ کا جواز نہ مانا کہ جب وہ بایں قصد چلے گا کہ یہاں سے بستان بنی عامر جاتاہوں پھر وہاں سے مکہ معظمہ چلوں گا تو اس کا یہ سفر حج کے لئے نہ ہوا ، معلوم ہوا کہ مقصود سیر وہی مقصو داولٰی ہوتا ہے وبس ، ولہذا ذخیرہ وہ ہندیہ میں ان لا یقصد مکۃ ( وہ مکہ کا ارادہ نہ کرے۔ ت) فرمایا تو روشن ہوا کہ بالمآل مسیرت سفر کی دوری پر جانے کا خیال سیر بقصد مسیرت سفر نہیں اورموجب سفرشرعی یہی تھی کہ متحقق نہ ہوئی۔
وبہ تبیین وﷲ الحمد ان ماذکر المولی الفاضل ابراھیم الحلبی فی الغنیۃ بما نصہ قدیفھم من التمثیل بالخلی فی اول مسئلۃ التبع ان الخلیفۃ والسلطان کغیرہ فی انہ اذا نوی السفر یصیر مسافرا یقصر ، فقیل ھذا اذالم یکن فی ولایتہ ، اما اذاطاف فی ولایتہ فلا یقصر ولاصح انہ لا فرق لما تقدم من فعل النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والخلفاء الراشدین انھم قصروا حین سافروامن المدینۃ الی مکۃ وغیر ذٰلک ، ومرادمن قال
ﷲ الحمد اس سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ فاضل ابراہیم حلبی نے غنیـہ میں یہ جو کہا کہ مسئلہ تبع کی ابتداء میں خلیفہ کومثال بنانے سے سمجھ آرہاہے کہ اس معاملہ ( کہ جب وہ سفر کی نیت کرے تو وہ مسافر ہو جاتا ہے اور قصر کرسکتاہے) میں خلیفہ اور سلطان دوسرے لوگوں کی طرح ہی ہیں ، کہا گیا ہے کہ یہ اس وقت ہے جب وہ اپنی ولایت میں نہ ہو ، اور اگر اپنی ولایت میں دورہ کررہا ہو تو پھر قصر نہ کرے ، اور اصح یہ ہے کہ کوئی فرق نہیں کیونکہ پیچھے گزرا کہ نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور خلفاء راشدین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم جب مدینہ سے مکہ وغیرہ کا سفر فرماتے تو نماز میں قصر کرتے ، اور جس نے کہا “ خلیفہ اپنی
اذا اطاف فی ولایتہ لا یقصرھو ماصرح بہ حافظ الدین البزازی فی فتاوٰہ انہ اذاخرج لتفحص احوال الرعیۃ وقصد الرجوع متی حصل مقصودہ ولم یقصد مسیرۃ سفر حتی انہ فی الرجوع یقصر لوکان من مدۃ سفر ولااعتبار بمن علل بان جمیع الولایۃ بمنزلۃ مصرہ لان ھذا تعلیل فی مقابلۃ النص مع عدم الروایۃ عن احد من الائمۃ الثلثۃ فلا یسمع [3] فمع ان ماذکر من قصد الرجوع متی حصل مقصودہ انما ذکرہ البزازی فی مسألۃ اخری غیرالتی نقلنا عنھا وھی ماقال بعدھا وکذا الامام والخلیفۃ والامیر والکاشف لیفحص الرعیۃ وقصد کل الرجوع متی حصل مقصودہ ولم
[1] المسلك المتقسط فی المنسك المتوسط مع ارشاد الساری ، فصل فی مجاوزۃ المیقات بغیر احرام ، مطبوعہ دارالکتاب لعربیہ بیروت ص ٦٠١٦
[2] المسلك المتقسط فی المنسك المتوسط فصل فی مجاوزۃ المیقات بغیر احرام مطبوعہ دارالکتاب العربیہ بیروت ص٦٠
[3] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی صلٰوۃ المسافر مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص ٤١
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع