دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

ہے یہی مذہب بہ يفتٰی عليہ الاعْتِماَد                                   شامی از فیض ونہر واﷲ اعلم بالرشاد

سجدہ کا فدیہ نہیں اشباہ میں تصریح کی                 صیرفیہ میں اسی انکار کی تصحیح کی

کہتے ہیں واجب نہیں اس پر وصیت وقت موت                            فدیہ گرہوتا تو کیوں واجب نہ ہوتا جبر فوت

یعنی اس کا شرع میں کوئی بدل ٹھہر انہیں               جز ادایا توبہ دقتِ عجز کچھ چارہ نہیں

یہ نہیں معنی کہ جائز ہے یا بیکار ہے                                    آخراك نیکی ہے نیکی ماحی اوزار ہے

قُلتُہ ،  اَخْذَا مِّنَ التَّعْلَیْلِ فِیْ اَمْرَالصَّلٰوہ                                                                                                                    وَھُوَ بٰحْثٌ ظَاھِرٌ وَالْعِلْمُ حَقًا لِلْاِلٰہ

مسئلہ ١٢٥٣تا ١٢٥٤ :                   امانت علی شاہ قصبہ نواب گنج ضلع بریلی                 ١٧ رمضان شریف ١٣٣١ھ

(١) اگر بے وضو تلاوت میں لفظ سجدہ آجائے تو بعد کو سجدہ کس طرح کرے؟ کیا بعد کو سجدہ کی نیت کرنا ہوگی یا اور کسی طرح سے ؟ بینوا توجروا

(٢) اگر باوضو مصلے پر تلاوت کرتا ہو اور کلام مجید سامنے رکھا ہو اُس وقت لفظ سجدہ آئے تو کلام مجید علیحدہ رکھ کر سجدہ کرنا چاہئے یا اور کسی طرح سے ، اور اگر علیحدہ رکھا جائے تو بند کرکے یا کھلا ہوا؟ بینوا توجروا

الجواب :

(١) بعد کو بھی سجدہ اسی طرح کرنا ہوگا جیسا اس وقت کیا جاتا ، یہ نیت ہر وقت کرنی ہوتی ہے کہ تلاوت کے سبب جو سجدہ مجھ پر واجب ہوا اُسے ادا کرتا ہوں ، یہ سمجھ کر اﷲ اکبر کہتا ہوا کھڑے سے سجدہ میں جائے پھر اﷲ اکبر کہہ کر سجدہ سے سر اٹھائے ، اس کے سوا اور کوئی نیت زبان سے نہیں کہی جاتی۔ واﷲ تعالٰی اعلم

(٢) اس کے لئے کوئی خاص حکم نہیں جو آسان ہو اور قرآن عظیم کے ادب کا لحاظ ضرور ہے اور سجدہ میں اس کا سامنے ہونا کوئی حرج نہیں ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٢٥٥ :     ١٣٣١ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر تراویح پڑھنے میں مقام سجدہ آگیا تو کیا امام سجدہ کر سکتا ہے یا نہیں ؟

الجواب :

تراویح خواہ کسی نماز میں اگر آیت سجدہ پڑھے تو فورًا سجدہ واجب ہے تین آیت سے زیادہ دیر لگانہ گناہ ہے واﷲ تعالٰی اعلم

_________________

باب صلٰوۃ المسافر (مسافر کی نماز کا بیان)

 

مسئلہ ١٢٥٦ : خلیل پور تحصیل گنور اسٹیشن ببرالہ لشکر سید محمد حسن صاحب ڈپٹی کلکٹر مرسلہ عظیم اﷲ خاں صاحب ١٤ جمادی

الآخرہ ١٣١٣ھ

بندہ نے بتقریب ملازمت انگریزی دورہ شروع کیاہے دو۲ ماہ دورہ ہوگا ، اور اصلی مقام سے ٣٤ کو س کے فاصلہ تك جانے کا ارادہ ہے ليكن اب تك ٣٠ کوس سے کم فاصلہ پر رہا اورہمیشہ درمیان میں مقام اصلی کی واپسی کا ارادہ رہا اور واپس ہوتا رہا ، اب اصلی مقام سے چل کر ریل کی سواری میں ٣٠ کوس سے زیادہ پہنچنے کا ارادہ ہے اور دورہ کے طورپر کہیں دو روز کہیں چار روز ٹھہرنا ہوگا ایسی حالت میں باعتبار مسافت سفر نماز میں قصر کرنا چاہئے یا اہل خبا کی طرح پوری نماز پڑھنا چاہئے ، جناب دورہ وغیرہ کے حال سے واقف ہیں اگر سوال میں کچھ اجمال اطلاق رہا ہو تو اس کو جواب میں رفع فرمادیں اور مفصل عام فہم جواب بواپسی ڈاك ارشاد ہو منزل دس۱۰ کوس کی شمار ہوتی ہے یا نہیں بارہ ۱۲ کوس کی اب تك جو پوری نماز پڑھی یہ صحیح کیا ياغلط؟ والسلام خیر ختام

الجواب :

دورہ غالبًا جس طور پر ہوتا ہے کہ آٹھ آٹھ دس دس کوس نیت سے چلتے اور ایك جگہ پہنچ کر پھر  دوسرے کو روانہ ہوتے ہیں یہ حالت سفر نہیں اگر چہ اس میں سوکوس کا فاصلہ ہوجاتے ، یونہی اگر اُس موضع بعید سے واپسی بھی اسی طریق دورہ ہو کہ یکے بعد دیگرے قریب قریب مقامات کے قصدسے چلتے ہوئے محل اقامت کے نزدیك آکر پلٹ آئیں تو اس رجوع میں بھی قصر نہیں ، ہاں اگر جانے خواه آنے کیسی محل اقامت بالخصوص ایسی جگہ

کے عزم پر چلیں جو وہاں سے مدّت سفر پر ہو تو سفر متحقق اور قصر واجب ہوگا اسی طرح اگر دورہ کسی ایسے مقام پر ختم ہوا جہاں سے محلِ اقامت تین منزل ہے اب بخطِ مستقیم وہاں کو پلٹے تو بھی وہاں سے یہاں تك حلات سفر ہے ، فتح القدیر میں ہے :

الخلیفۃ ان کان انما قصدالطواف فی ولایتہ فالاظھرانہ حینئذ غیر مسافر حتی لایقصر الصلوۃ فی طوافہ کالسائح[1]اھ ملخصا ذکرہ فی باب الجمعۃ مسئلۃ تمصر منی فی الموسم ۔

حاکمِ وقت اپنی مملکت میں دورہ کرنے کی نیت سے سفر کرے تو وہ مسافر نہ ہوگا حتٰی کہ وہ سیاحت کرنے والے کی طرح نماز میں قصر نہیں کرسکتا اھ ملخصا ، اے صاحبِ فتح القدیر نے باب الجمعہ مسئلہ “ منٰی موسم حج میں شہربن جاتا ہے “ کے تحت ذکر کیا ہے( ت)

اختیار شرح مختار وخزانۃ المفتین میں ہے :

 



[1]    فتح القدیر باب صلوۃ الجمعہ مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھرسندھ ٢ /  ٢٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن