30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اقول : اتحاد تحریمہ کی وجہ سے نقصان کو پورا کرنے کے لئے یہ دونوں ایك نماز کی طرح ہیں آپ نے کافی کی وہ عبارت نہیں دیکھی جو مذکورہ عبارت کے متصل ہے کہ( قیاسّا تو نہیں ) مگر بطور استحسان سجدہ کرے کیونکہ امام محمد کے نزدیك نقصان فرائض میں ہوا ہے کیونکہ
فی فرضہ عند محمد بترك السلام الذی ھو واجب وھذا النفل بناء علی التحریمۃ الاولٰی فیجعل فی حق وجوب السھو کانھا صلٰوۃ واحدۃ کمن صلی ست رکعات تطوعا بتسلیمۃ سھا فی الشفع الاول یسجد للسھو فی اخر الصلوۃ وان کان کل شفع صلٰوۃ علی حدۃ [1] اھ فاذا کان ھذا فی صلٰوتین مستقلتین بل مختلفتین فرضیۃ و تنفلا فلان یکون فی اجزاء صلٰوۃ واحدۃ اولی وان اختلفت اقتداء وانفراد ، ویقطع النزاع مانصوا علیہ ان المسبوق ان لم یسجد لسھو الامام مع الامام یجب علیہ ان یسجد لہ فی اٰخرما یقضیہ ، قال فی البدائع صف ۱۷۶ و لوقام المسبوق الی قضاء ماسبق بہ ولم یتابع الامام فی السھو سجد فی اخر صلٰوتہ فان المسبوق یبنی ما یقضی علی تلك التحریمۃ فجعل الکل کانہا صلٰوہ واحدۃ لاتحاد التحریمۃ واذاکان الکل صلٰوۃ واحدۃ وقد تمکن فیھا النقصان بسھو الامام لم یجز ذلك بالسجدتین فوجب جبرۃ [2] اھ فاذاکان ھذا علیہ بسھو امامہ فلوکان لسھو نفسہ حالۃ الاقتداء حکم
نمازی نے واجب سلام کو ترك کردیا ہے اور یہ ( دو رکعتیں ) پہلی تحریمہ کی ہی وجہ سے نفل بن رہی ہیں لہذا وجوب سجدہ سہو میں یہ دونوں ایك ہی نماز ہیں جس طرح کہ وہ شخص جس نے چھ نوافل ایك سلام سے پڑھے اور پہلی دورکعت میں بھول گیا تو اب اگر چہ یہاں ہر شفع مستقل نماز ہے مگر سجدہ سہو آخر میں کرے گا اھ جب دو الگ الگ نمازوں بلکہ وہ فرض ونفل کے اعتبار سے مختلف بھی ہیں کا حال یہ ہے تو ایك ہی نماز کے اجزا میں بطریق اولٰی ہونا چاہئے اگر چہ وہ اقتدا وانفراد کے لحاظ سے مختلف ہیں اور اب نزاع ختم ہوگیا جس پر فقہاء نے تصریح کی ہے کہ مسبوق نے سہو امام کی وجہ سے اگر امام کے ساتھ سجدہ نہیں کیا تو اپنی نماز کے آخرمیں سجدہ کرنا واجب ہوگا۔ بدائع کے صفحہ ١٧٦ پر فرمایا کہ اگر مسبوق اپنی بقیہ نماز کی ادائیگی کے لئے کھڑا ہوگیا اور سہو میں امام کی اتباع نہ کی تو اپنی نماز کے اخر میں سجدہ سہو کرے کیونکہ مسبوق نے بقیہ نماز کی بنا اسی سابقہ تحریمہ پر کی ہے تو اب اتحاد تحریمہ کی وجہ سے مسبوق نے نماز کو ایك بنالیا ہیے اور جب یہ تمام نماز ایك ہے اور اس میں سہو امام کی وجہ سے ایسا نقصان ہوچکا ہے جس کا ازالہ دوسجدوں سے نہیں ہوسکتا تو اس کا ازالہ واجب ہوگا اھ جب یہ بات امام کے سہو کی وجہ سے ہے تو اب اگر حالت اقتداء میں خود اس سے غلطی
لوجب علیہ ان یسجد لہ فی اخر صلٰوتہ لکن نصوا قاطبۃ انہ لیس علیہ فثبت باجماعھم ان سھو المقتدی لا حکم لہ ۔
ہوجانے پر حکم لاگو ہو تو اس پر نماز کے آخر میں لازم ہوجانا چاہئے لیکن فقہاء نے قطعی تصریح کی ہے کہ اس پر اس صورت میں سجدہ سہو نہیں کیونکہ فقہاء کا اس پر اجماع ہے کہ مقتدی کی سہو پر کوئی حکم نافذ نہیں ہوسکتا ۔ (ت)
(٥) یہیں سے روشن ہوا کہ بحث نہر اصلًا قابل التفات نہیں اگرچہ سید ابوالسعود نے اس کا اتباع کیا اور علامہ شامی نے ردالمحتار ومنحۃ الخالق میں اسے مقرر رکھا حدیث ہی کے مقابل ان کی بحث معتبر نہ ہوتی ، طحطاوی علی الدرالمختار جلد اول صفحہ ١٨١ “ مسئلہ دو رکعت نفل قبل نماز مغرب “ میں ہے :
فی البخاری انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال صلوا قبل المغرب رکعتین و ھو امر ندب و منع صاحب النھر لایظھر لوجود الدلیل المروی فی الصحیح [3]۔
بخاری میں ہے کہ رسالتمآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مغرب سے پہلے دورکعات ادا کرو۔ اور یہ حکم برائے ندب ہے ، صاحب نہر نے اس سے منع کیا لیکن یہ منع واضح نہیں کیونکہ امر ندب صحیح حدیث سے ثابت ہے ۔ (ت)
اسی طرف علامہ نے حاشیہ مراقی الفلاح میں اس مسئلہ دائرۃ صفحہ ٣٠٣میں اشارہ کیا ہے کلام نہر نقل کرکے فرمایا :
وقد علمت مفاد الحدیث افادہ بعض الافاضل [4]۔
آپ حدیث کا وہ معنی جان چکے جو بعض افاضل نے بیان کیا ۔ (ت)
بلکہ ہم ثابت کرچکے کہ نص صریح امام اعظم وامام ابویوسف وامام محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم واطباق جملہ کتب مذہب کے خلاف ہے تو مقتضی کلامہم نہیں بلکہ نقیض کلامہم ہے ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ تعالٰی ولی التوفیق والحمد ﷲ رب العٰلمین۔ واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
مسئلہ ١٢٣٤ : از رامپور مسئولہ محمد سعید صاحب
اگر امام پر سہو واجب ہو تو امام کے ساتھ لاحق کو سجدہ کرنا چاہئے یا نہیں اور جو مصلی بعد اس سجدہ سہو امام کے ساتھ شریك ہووے ان کی نماز کا بنا صحیح ہے یا نہیں ؟
الجواب :
امام کے سہو سے لاحق پر بھی سجدہ سہو واجب ہوتا ہے مگر امام کے ساتھ نہ کرے بلکہ نماز پوری کرکے ، ہاں اگر سلام امام سے پہلے فوت شدہ نماز پوری کرکے پھر شامل ہوگیا کہ امام کے ساتھ سلام پھیرا تو امام کے ساتھ ہی سجدہ سہو کرے ورنہ بعد اتمام ۔ اگر قبل اتمام کے سجدہ سہو کرلے گا نماز تو نہ جائے گی مگر یہ سجدہ بےکار جائے گا اور خلاف حکم کا مرتکب ہوگا اور بعد اتمام پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا ، درمختار میں ہے :
اللاحق یسجد فی اٰخر صلٰوتہ ولو سجد مع امامہ اعادہ [5]۔
لاحق اپنی نماز کے آخرمیں سجدہ کرے اور اس نے امام کے ساتھ سجدہ کرلیا تو پھر دوبارہ لوٹا ئے ۔ (ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع