دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

امام سرخسی نے فرمایا : لانہ صار فی حکم المقتدی [1] ( کیونکہ وہ مقتدی کے حکم میں ہوگیا ہے ۔ ت)یہ خود محرر المذہب امام محمد   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا نص جلی ہے جو بوجہ عدم ذکر خلاف خود امام اعظم وامام ابو یوسف سب کا نص ہے   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم  اجمعین ، ان عبارات سے روشن بین سالبہ کلیہ ہے کہ مقتدی کا سہو اصلًا کسی چیز کو واجب نہیں کرتا اور عام کا حکم اس کے ہر فرد میں قطعی ہوتا ہے خود نص ائمہ ثلثہ ابو حنیفہ و ابویوسف و محمد   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم  سے ثابت کہ مقتدی پر اپنے سہو کے ہر گز نہ سجدہ ہے نہ اعادہ ۔ (١٠) لایؤم امام اجل طحاوی نے بعد عبارت مذکورہ صریح تر فرمایا :

ثبت ان المأمومین یجب علیھم حکم السھو لسھو الامام وینتفی عنھم حکم السھو بانتفائہ عن الامام [2]۔

یہ بات ثابت ہوگئی کہ امام کے سہو کی وجہ سے مقتدیوں پر سجدہ سہو واجب ہے اور امام سے نفی کی صورت میں مقتدیوں سے بھی اس کی نفی ہوگی ۔ (ت)

(۱١) امام جلیل شمس الائمہ سرخسی مبسوط جلد اول صفحہ ٢٢٩ میں فرماتے ہیں :

اللاحق فی حکم المقتدی فیما یتم وسھو المقتدی متعطل[3]۔

لاحق اپنی بقیہ رکعتوں میں مقتدی کے حکم میں ہوتا اور مقتدی پر سجدہ سہو نہیں ہوتا ۔ (ت)

(١٢) امام ملك العلما ابوبکر مسعودبدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع جلد اول صفحہ ١٧٦ میں فرماتے ہیں :

المسبوق انما یتابع الامام فی سجود السھو لا فی سلامہ وان سلم فان کان عامدا تفسد صلٰوتہ وان ساھیا لا تفسدو ولا سھو علیہ لانہ مقتد وسھو المقتدی باطل [4]۔

مسبوق سجدہ سہو میں امام کی اتباع کرے لیکن سلام نہ کرے اور اگر اس نے سلام پھیر دیا تو اگر دانستہ تھا تو مسبوق کی نماز فاسد ہوجائے گی اور اگر بھول کرتھا تو نماز فاسد نہ ہوگی اور اس پر سجدہ سہو بھی نہیں کیونکہ وہ مقتدی ہے اور مقتدی کا سہو باطل ہوتا ہے ۔ (ت)

وہیں فرمایا :

ان سلم قبل تسلیم الامام اوسلما معا لایلزمہ لان سھوہ سھوالمقتدی و سھو المقتدی متعطل [5]۔

اگر مسبوق نے امام کے سلام سے پہلے سلام کیا یا دونوں نے اکٹھے سلام کیا تو مسبوق پر سجدہ سہو لازم نہیں کیونکہ اس کا سہو مقتدی کا سہو ہے اور مقتدی کا سہو قابل اعتنا نہیں ۔ (ت)

کیسے نصوصِ جلیلہ ہیں کہ مقتدی کا سہو معطل ہے باطل ہے اس کا کچھ حکم نہیں ، اگر اعادہ واجب کرے تو یہ احکام ہی باطل معطل ہوں گے نہ کہ اس کا سہو۔

(١٤) اقول : مسئلہ مسبوق نے حکم کو آفتاب سے زیادہ روشن کردیا ، یہ تو تمام کتب میں تصریح ہے کہ مسبوق اگر سہوًا امام کے ساتھ سلام پھیر دے اس پر سجدہ سہو نہیں ، اگر سہو مقتدی کچھ مؤثر ہوتا تو واجب تھا کہ مسبوق پر سجدہ واجب ہوتا کہ اپنی فائت رکعت پوری کرکے آخرمیں بجالاتا اور اب نہ امام کی مخالفت لازم آتی نہ قلب موضوع ، مگر تصریح کرتے ہیں کہ اس پر سے یہ سہو بوجہ اقتداء ساقط ہے تو ثابت ہوا کہ سہو مقتدی اصلًا معتبر وملحوظ ہی نہیں ورنہ باوصف امکان جابر قصدًا ترك جابر کرائیں پھر خود ہی اعادہ کا حکم فرمائیں ، یہ محال ہے کہ بلاعذر صحیح ترك جابر گناہ ہے ، متون میں ہے : تجب سجدتان( دو سجدے واجب ہیں ۔ ت) اور شریعت گناہ کا حکم نہیں دیتی۔

فان قلت انما لایسجد بعد قضاء مافاتہ لانھما صلٰوتان حکما وان اتحدت التحریمۃ وسھو صلٰوتہ لا یسجد لہ فی اخری قال فی البدائع صفحۃ ۱۷۶ فان قیل ینبغی ان لا یسجد المسبوق مع الامام

اگر آپ سے سوال کریں کہ فوت شدہ رکعات کے بعد سجدہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ اب اگر چہ تحریمہ کی وجہ نماز ایك ہے مگر حکمًا دو نمازیں ہیں اور ایك نماز کا سجدہ دوسری نماز میں نہیں کیا جاتا ، بدائع ص ١٧٦ میں فرمایا اگر یہ سوال کیا جائے کہ مسبوق کو امام کے ساتھ سجدہ نہیں

لانہ ربما یسھو فیما یقضی فیلزمہ السجود ایضا فیؤدی الی التکرار وانہ غیر مشروع ،  فالجواب ان التکرار فی صلٰوۃ واحدۃ غیر مشروع وھما صلٰوتان حکما وان کانت التحریمۃ واحدۃ لان المسبوق فیما یقضی کالمنفرد ونظیرہ المقیم اذا اقتدی بالمسافر فسھا الامام یتابعہ المقیم فی السھو وان کان المقتدی ربما یسھو فی اتمام صلٰوتہ [6]اھ  وفی الکافی شرح الوافی للامام النسفی الورقۃ ٨٥ فیمن قعد للرابعۃ ثم صلی خامسۃ ساھیا فضم سادسۃ مانصہ لا یسجد للسھو قیا سا لان ھذا سھو وقع فی الفرائض وقد انتقل منہ الی النفل من سھا عن صلٰوۃ لایسجد لہ فی صلٰوۃ اٰخری [7] اھ اقول :  ھما کصلٰوہ واحدۃ فی حق الجبر لا تحاد التحریمۃ الا تری الی ماقالہ فی الکافی متصلا بالعبارۃ المذکورۃ ویسجد للسھو استحسانا لان النقصان دخل

کرنا چاہئے کیونکہ بعض اوقات بقیہ رکعتوں میں مسبوق بھول جاتا ہے جس کی وجہ سے اس پر سجدہ سہو لازم آجاتا ہے تواب سجدہ سہو میں تکرار ہوجائے گا اور یہ مشروع نہیں ، توجواب یہ ہے کہ سجدہ سہو کا تکرار ایك نماز میں نامشروع ہے اور اس صورت میں نماز اگر چہ تحریمہ کے لحاظ سے ایك ہے مگر حکم کے اعتبار سے دو نمازیں ہیں کیونکہ مسبوق بقیہ رکعات میں منفرد کی طرح ہوتا ہے اس کی نظیریہ ہے کہ مقیم جب مسافر کی اقتداء کرے اور امام بھول جائے تو سجدہ سہو میں مقیم امام کی اتباع کرے گا اگر چہ بعض اوقات مقتدی بقیہ رکعتوں میں بھول جاتا ہے اھ اورامام نسفی کی کافی شرح الوافی ص ٨٥پر ہے ایسا شخص جس نے چوتھی رکعت کا قعدہ کیا پھر بھول کر پانچویں رکعت ادا کی تو وہ چھٹی رکعت بھی ساتھ ملالے کے بارے میں الفاظ ہیں کہ وہ قیاسًا سجدہ سہونہ کرے کیونکہ یہ ایك سہو تھا جو فرائض میں واقع ہوا حالانکہ اب وہ نمازی نوافل کی طرف منتقل ہوچکا ہے اور جو شخص ایك نماز میں بھولا وہ اس کا سجدہ دوسری نماز میں نہیں کرسکتا اھ

 



[1]    المبسوط للسرخسی ، باب سجود السہو ، مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ١ /  ٢٢٥

[2]    الطحاوی شرح معانی الآثار باب الرجل یصلی الفریضۃ خلف من یصلی تطوعا مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١ /  ٢٨٠

[3]    المبسوط للسرخسی باب سجود السہو مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ۱ /  ٢٢٩

   [4] بدائع الصنائع فصل بیان من یجب علیہ سجود السہو مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی /  ١٧٦

[5]    بدائع الصنائع فصل بیان من یجب علیہ سجود السہو مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی /  ١٧٦

[6]    بدائع الصنائع فصل بیان من یجب علیہ سجود السہو مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١ /  ٧٦

[7]    کافی شرح وافی ص ٨٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن