دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

ناقص سے جو بغرض است صواب ابلاغ خدمت اقدس ہے واضح ہوگا چونکہ جناب کے بغیر خاکسار کا کوئی محلِ اعتماد نہیں اس لئے تکلیف دی ہے کہ براہ بندہ نوازی جواب باصواب سے جو مدلل و مفصل ہو خاکسار کو معزز وممتاز فرمائیں عین عنایت ہوگی اور اس تقریر کے اخیر میں اپنی رائے صائب سے آگاہ فرماکربدستخط خاص مزیّن فرمادیں ۔

 بسم اﷲ الرحمن الرحیم     ؎

یارب بك الاعتصام ومنك التوفیق

ویا شفیق یارفیق نجنی من کل ضیق

( اے میرے رب کریم ! تو ہی میرا آسر ا ہے اور تجھ ہی سے توفیق ہے۔ اے شفیق ورفیق! مجھے تکلیف سے نجات عطافرما)

مسئلہ : اگرمو تم سے سہو ہو تو اعادہ صلوٰۃ اُس پر واجب نہیں کیونکہ جمیع فقہاء نے متون اور شروح میں تصریح فرمائی ہے کہ موتم پر اپنے سہو سے سجدہ سہو لازم نہیں کیونکہ اگر وہ اکیلہ سجدہ سہو ادا کرے تو مخالفت امام لازم ہے اور اگر امام بھی اس کے ساتھ سجدہ کرے تو معاملہ برعکس ہوجاتا ہے یعنی اصل تابع اور تابع اصل بن جاتاہے ، اس بیان سے یہ مستفاد کیا جائے گا کہ گویا مقتدی کی نماز میں کوئی ایسا نقص واقع نہیں ہوا یا کراہت جس کے جبر کےلئے سجدہ سہو واجب ہو پس اس بناء پر اعادہ لازم نہیں کیونکہ اعادہ وجود کراہت پر متفرع ہے واذلیس فلیس( جب کراہت نہیں تو اعادہ نہیں ۔ ت)علامہ شامی نے نہر فائق سے نقل کیا ہے کہ : 

ثم مقتضی کلامھم انہ یعیدھا بثبوت الکراھۃ مع تعذرالجابر[1] انتھی۔

کلام فقہاء سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز ثبوت کراہت کی وجہ سے لوٹائی جائے گی جبکہ نقصان کو پورا کرنا دشوار ہو انتھی۔ (ت)

جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عدمِ لزوم سجدہِ سہو اس امر پر مبنی ہے کہ اس کا ادا کرنا ناممکن ہے نہ یہ کہ اس کی نماز میں کوئی نقص یا کراہت واقع نہیں بلکہ نماز مکروہ ہے اور حسبِ کلیہ مسلّمہ فقہاء کہ “ جو نماز کراہت سے ادا ہو اس کا اعادہ لازم ہے “ اعادہ لازم ہے

جواب : اگر ایسا ہو تو لازم آتا ہے کہ فقہاء نے احادیث کی مخالفت کی جس سے یہ مفہوم ہے کہ امام مقتدی سے سجدہ سہو کو اٹھالیتا ہے جیسا کہ قرأءت کو ۔ حدیث اوّل : مشکوٰۃ شریف میں ہے :

عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الامام ضامن (الحدیث)  [2]

حضرت ابوہریرہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ رسول اﷲ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : امام ضامن ہوتا ہے ( الحدیث) (ت)

جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امام مقتدی کی نماز کا متکفل ہے اگر مخالف سجود سہو کی اس کفالت سے خارج ہونے کا دعوٰی کرے تو اس کے لئے  مولاناعلی قاری   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا قول اپنی شرح مرقاۃ میں ای متکفل لصلوٰۃ المؤتمین بالاتمام[3] ( یعنی امام مقتدیوں کی نماز کے اتمام کے لئے کفیل ہوتا ہے ۔ ت) اور ناقلًا عن ابن حجر   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  :

والضمانۃ امالحملھم نحوا القرأۃ عن المسبوق اوالسہو عن الساھی [4]۔

امام کے ضامن ہونے کا یہ معنٰی ہے کہ وہ مسبوق کی طرف سے قرأت اور بھول جانے والے کے سہو کا ضامن ہوتا ہے ۔ (ت)

اور علاّمہ عینی کا قول شرح صحیح بخاری میں :

یعنی ان صلوٰتھم فی ضمن صلوٰۃ الامام صحۃ و فسادا [5]

یعنی مقتدیوں کی نماز صحت اور فساد کے لحاظ سے امام کی نماز کے تابع ہے ۔ (ت)

ونیزان کا قول :

ونستدل بما فی صحیح ابن حبان الامام ضامن بمعنی یضمنھا صحۃ و فسادا [6] ۔

اور ہم صحیح ابن حبان کی اس روایت سے استدلال کرتے ہیں کہ امام ضامن ہے یعنی وہ نماز کی صحت اور فساد کا ضامن ہوتا ہے (ت)

اور نیز ان کا قول :

وقال ابن الملك لانھم المتکفلون ای الائمۃ ۱۲لھم

اور ابن الملك نے کہا کہ اگر اپنے مقتدیوں کی نماز کے فساد و صحت اور نماز کے

صحۃ صلوتھم وفسادھا وکمالھا ونقصانھا بحکم المتبوعیۃ والتابعیۃ [7]۔

کامل وناقص ہونے کے ضامن ہوتے ہیں متبوع اور تابع کے اعتبار سے یہ حکم ہوگا (ت)

کفایت نہ کریں تو گو سروخشت ۔ حدیث دوم : مراقی الفلاح میں ہے :

 



[1]    ردالمحتار باب سجود السہو مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢ /  ٨٢

   [2] مشکوٰۃ المصابیح باب فضل الاذان واجابت المؤذن فصل ثانی مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ص٦٥

[3]    مرقاۃ شرح مشکوٰۃ باب فضل الاذان واجابت المؤذن فصل ثانی مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ٢ /  ١٦٥

[4]    مرقاۃ شرح مشکوٰۃ باب فضل الاذان واجابت المؤذن فصل ثانی مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ٢ /  ١٦٥

[5]    عمدۃ القاری شرح بخاری باب اذالم یتم الامام واتم من خلفہ مطبوعہ ادارۃ الطباعۃ منیر بیروت ٥ /  ٢٢٩

[6]    عمدۃ القاری شرح بخاری باب اذا طول الامام وکان للرجل حاجۃ الخ مطبوعہ ادارۃ الطباعۃ منیر بیروت ٥ /  ٢٣٩

[7]    عمدۃ القاری

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن