دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

پھر مسبوق امام کی سجدہ سہومیں اتباع کرے مگر سلام میں نہیں ، پس مسبوق امام کے ساتھ سجدہ کرے تشہد پڑھے ، اور امام سلام پھیرے تو یہ گزشتہ نماز کےلئے کھڑاہو جائے ، اور اگر مسبوق سلام پھیرتا ہے تو اگر عمدًا کیا تو نماز فاسد ورنہ نہیں ، اگر مسبوق نے امام سے پہلے یا اس کے ساتھ سلام سہوًا پھیردیا تو اب اس پر سجدہ سہو نہیں ، اور اگر امام کے بعد سلام پھیرا تو اب سجدہ سہولازم ہوگا کیونکہ اب وہ منفرد ہے (ت)

اسی طرح اس سے ردالمحتار میں ہے :

حیث قال قولہ والمسبوق یسجد مع امامہ قید بالسجود لانہ لایتابعوہ فی السلام بل یسجد معہ یتشھد[1] الخ

ماتن کا قول “ مسبوق اپنے امام کے ساتھ سجدہ سہو کرے “ یہاں سجدہ کے ساتھ مقید ہے کیونکہ سلام میں اتباع نہیں بلكہ سجدہ کرے اور تشہد پڑھے الخ (ت)

اس میں تحقیق وقول فیصل یہ ہے کہ ان سلم بعدہ ( اگرمسبوق نے امام کے بعد سلام پھیرا ۔ ت) سے یقینا سلام اخیر مراد ہے جس کے بعد سمجھ نہیں کہ اس سے پہلا سلام جس کے بعد امام نے سجدہ سہو کیا اگر مسبوق سہوًا امام کے بعد بھی پھیرے گا اس پر سہو لازم نہیں ہوسکتا کہ وہ اب بھی مقتدی ہے تو لکونہ منفرداحینئذ (کیونکہ اب وہ منفرد ہے ۔ ت) وہاں قول صادق نہیں اور قول بحر لافی سلام ( سلام میں نہیں ۔ ت) وقول شامی قید بالسجود لانہ لایتابعہ فی السلام (ماتن نے سجدہ کی قید لگائی ہے کیونکہ سلام میں اتباع نہیں کی جائیگی ۔ ت) میں یا تو نظر باطلاق لفظ و عموم حکم مطلق سلام مراد ہے خواہ سجدہ سہو سے پہلے ہو یا بعد یا بقرینہ مقام سلام قبل سجدہ سہو مراد لیجئے یعنی سجدہ سہو میں مسبوق بھی اگر چہ متابعت امام کرے گا مگر فقط سجدے میں شریك ہوگا ولہذا متابعت میں سجود کی قید لگادی کہ پیروی اسی پر مقصود ہے سلام میں مسبوق متابعت نہیں کرسکتا۔

و ھذا معنی واضح جلی یسبق الی الذھن اول مایسمع ھذا الکلام اذا صفت القریحۃ عن ظلام الاوھام۔

یہ حقیقت اتنی واضح ہے کہ مذکورہ کلام سنتے ہی انسان کا ذہن اس طرف چلاجاتا ہے بشرطیکہ اوہام کی تاریکیوں سے ذہن صاف ہو۔ (ت)

اور اسے خاص سلام اخیر بعد سجود سہو پر حمل کر نا بے دلیل ہے جس پر اصلًا قرینہ نہیں بطلکہ ظاہرًا قرینہ اس کے خلاف کی طرف مشیر کما لا یخفی علی العارف البصیر ( جیسا کہ عارف بصیر پر مخفی نہیں ۔ ت) باقی دوجگہ جو لفظ ان سلم ( اگر سلام پھیرا ۔ ت) واقع ہے اگر سیاق سخن ونظم کلام دیکھئے تو وہ بھی مثل ان سلم بعدہ ( اگر مسبوق نے امام کے بعد سلام پھیرا ۔ ت) سلام بعد سجود سہو میں ہیں کہ اذا سلم الامام ( جب امام نے سلام پھیرا۔ ت) سے یقینا یہی سلام اخیرمراد ہے جو یسجد معہ ویتشھد (امام کے ساتھ سجدہ کرے اور تشہد پڑھے ۔ ت) کے بعد اور قام الی القضاء ( گزشتہ نماز کے لئے کھڑا ہوجائے ۔ ت) اس سے متصل ہے تو کلام آتی اسی صورت کی طرف ناظر ہونا زیادہ متبادر ہے خصوصًا ان تشقیقوں میں ایك شق ان سلم بعدہ (اگر امام کے بعد سلام پھیرے ۔ ت) بلاشبہہ مختص بسلام آخر ہے اور حکم پر نظر کیجئے تو دونوں ان سلم ( اگر سلام پھیرے ۔ ت) متوسط میں جو بیان ہے سلام قبل سجدہ و بعد سجدہ دونوں کو عام ہے کما اشرنا الی کل ذلك ( جیسا کہ ہم نے ان تمام شقوں کی طرف اشارہ کیا ۔ ت) علامہ سید طحطاوی   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے حاشیہ مراقی الفلاح میں قول شارح :

ان سلم مع الامام مقار نالہ اوقبلہ ساھیا فلا سہو علیہ لانہ فی حال اقتدائہ وان سلم بعدہ یلزمہ السھو لانہ منفرد[2]۔

اگر مسبوق نے امام کے ساتھ یا پہلے بھول کر سلام پھیرا تو اب اس پر سجدہ سہو نہیں کیونکہ وہ حالتِ اقتداء میں ہے اور اگر امام کے بعد سلام پھیرا تو اب سجدہ سہو لازم ہوگا کیونکہ وہ اب تنہا نماز ادا کررہا ہے ۔ (ت)

کی یہی شرح فرمائی :

حیث قال قولہ وان سلم مع الامام الخ سواء فی ذلك تسلیمۃ التحلیل الاولٰی وتسلیم سجود السھو لظھور العلۃ فی ذلك وقولہ وان سلم بعدہ ای بعد سلام الامام من سجود السھو فقط اماسلامہ بعد سلام الامام الاول من الصلوٰۃ فلا یلزم بہ السھو لانہ لما سجد للسھو معہ عادالی الاقتداء ولا سھو علی المقتدی فتامل فیہ کلہ [3] اھ                          

ان کے الفاظ یہ ہیں قول “ اگر مسبوق نے امام کے ساتھ سلام کہا الخ “ میں نماز سے فارغ ہونے کے لئے سلام یا سجدہ سہو کے لئے سلام دونوں برابر ہیں کیونکہ علت ایك ہے قولہ اگر مسبوق نے اس کے بعد سلام پھیرا یعنی امام کے فقط سجود سہو کے سلام کے بعد پھیر ا اگر امام کے پہلے سلام کے بعد پھیرا تو بھی مسبوق پر سجدہ سہو نہیں کیونکہ جب وہ امام کے ساتھ سجدہ سہو کرے گا تو وہ اقتداء کی طرف لوٹ آیا اور مقتدی پر سجدہ سہو نہیں ہوتا ، اس تمام گفتگو میں خوب غور فکر سے کام لو اھ (ت)

بالجملہ بحر وشامی کی ان عبارات سے فریق ثانی کا مسئلہ نزاعیہ پر استدلال محض باطل اور فریق اول کا ان سے استناد بوجہ تطرق احتمال گونہ ناکامل ، اور حکم مسئلہ میں حق فریق اور کے ساتھ ہے ۔ واﷲ سبحٰنہ و تعالٰی اعلم 

مسئلہ ١٢٢٦ ، ١٢٢٧ : ٢٦   ذیقعدہ ١٣١٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ :

(١) چار رکعت نماز میں درمیانی قعدے میں تشہد کے بعد سہو ہے اللھم صل کہاں تك پڑھے کہ سجدہ سہو واجب ہوجائے۔

(٢)جماعت میں سجدہ سہو کے قبل كا سلام اس شخص کو جس کی ایك دورکعت باقی ہے اور اس کو یہ معلوم نہ ہو کہ یہ سلام اختتام نماز کا ہے یا سجدہ سہو کا ہے ، چاہئے یا نہیں ؟

الجواب :

(١) اللھم صل علی محمد وبہ یفتی( اللھم صل علٰی محمد اور اس پر ہی فتوٰی ہے ۔ ت) واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم

(٢) جائز نہیں ، اور اگر صدًا پھیرے گا تو نماز جاتی رہے گی لوقوعہ خلال صلوٰتہ ( کیونکہ یہ سلام نماز کے درمیان ہے ۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم

 



[1]    ردالمحتار سجود السہو مصطفی البابی مصر ١ /  ٥٤٩

[2]    مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی باب سجود السہو مطبوعہ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص٢٣٥

[3]    حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح باب سجود السہو مطبوعہ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص ۲۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن