30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگر سیدھا کھڑا نہیں ہوا تھا تو اسے قعدہ کی طرف لوٹ آنا چاہئے اب اگر بیٹھنے کے قریب تھا تو اس پر سجدہ سہو لازم نہیں اور اگر قیام کے قریب تھا تو سجدہ سہو لازم ہوگا ، جب بدن کا پچھلا حصہ سیدھا نہیں ہوا تو وہ بیٹھنے کے قریب ہوگا اور اگر نصف حصہ سیدھا ہوگیا مگر پشت ابھی ٹیڑھی تھی تو وہ کھڑے ہونے کے قریب ہے ، اور اگر سیدھا کھڑا ہوگیا تو اس وقت بیٹھنا جائز نہیں ، اب اگر قعدہ اولٰی کی طرف لوٹتا ہے تو گناہگار ہوگا لیکن راجح یہی ہے کہ اس صورت میں بھی نماز باطل نہ ہوگی سجدہ سہو لازم ہوگا۔ درمختار میں ہے (اگر نمازی فرض کے قعدہ اولٰی میں بھول گیا) اگر چہ فرض عملی ہو پھر یاد آگیا تو اس کی طرف لوٹ آئے اور اصح قول کے مطابق سجدہ سہو نہ ہوگا جب تك وہ سیدھا کھڑا نہ ہوجائے ، ظاہر مذہب یہی ہے اور یہی اصح ہے فتح ، اور اگر سیدھا کھڑا ہوگیا تو نہ لوٹے اگر لوٹ آیا تو نماز فاسد نہ ہوگی البتہ گناہگار ہوگا ، تاخیر واجب کی وجہ سے سجدہ سہو کرے یہی مختار ہے جیسا کہ اس کی تحقیق کمال نے کی اور یہی حق ہے بحر اھ اختصارًا ، ردالمحتار میں ہے کہ ماتن کا قول کہ “ اس پر اصح قول کے سجدہ نہیں یعنی جب وہ سیدھا کھڑا ہونے سے پہلے پہلے لوٹا اور وہ بیٹھنے کے قریب تھا تو اب اس پر سجدہ نہیں ، یہی اصح ہے اور اکثر کا قول ہے ، جب وہ لوٹا حالانکہ قیام کے قریب تھا تو اب اس پر
سجود السھو کما فی نورالایضاح وشرحہ بلاحکایۃ خلاف فیہ وصحح اعتبار ذلك فی الفتح بما فی الکافی ان استوی النصف الاسفل وظھرہ بعد منحن فھو اقرب الی القیام ، وان لم یستو فھو اقرب الی القعود ، قولہ لکنہ یکون مسیئا ای ویاثم کما فی الفتح فلوکان اماما لا یعود معہ القوم تحقیقا للمخالفۃ ویلزمہ القیام للحال شرح المنیۃ عن القنیۃ [1] اھ ملتقطا۔ واﷲ تعالٰی اعلم
سجدہ سہو لازم ہوگا جیسا کہ نورالایضاح اور اس کی شرح میں اس مسئلہ کو بغیر کسی اختلاف کے ذکر کیا ہے اور کافی کی عبارت کو فتح میں صحیح کہا ہے کہ اگر نمازی کا نصف سیدھا ہوگیا حالانکہ پشت ابھی ٹیڑھی تھی تو یہ قیام کے قریب ہوگا اور اگر نصف اسفل سیدھا نہیں تو وہ قعود کے قریب ہے۔ ماتن کے قول “ یکون مسیئا “ کا معنٰی یہ ہے کہ وہ گناہگار ہے فتح ، اوراگر وہ امام ہے تو وہ نہ لوٹے اور لوٹ گیا تو نماز فاسد نہ ہوگی لیکن گناہگار ہوگا۔ اور واجب کی تاخیر کی وجہ سے سجدہ سہو کرے ، یہی اشبہ بالحق ہے جیسا کہ کمال نے اس کی تحقیق کی ، اور یہی حق ہے بحر اھ مختصرًا۔ اس پر فی الحال قیام لازم ہے شرح منیہ میں قنیہ کے حوالے سے ہے اھ ملتقطا واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم
مسئلہ ١٢٢٤ : ٢٢شوال ١٣١٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام بھول گیا سجدہ سہو کرلے تو اس صورت میں نماز امام و مقتدین اور بعد سجدہ سہو کے جو مقتدی ملے ان سب کی نماز کیسی ہوگی؟ اور حقیقت میں سہو نہیں تھا بینوا توجروا
الجواب :
امام و مقتدیانِ سابق کی نماز ہوگئی جو مقتدی اس سجدہ سہو میں جانے کے بعد ملے ان کی نماز نہیں ہوئی کہ جب واقع میں سہونہ تھا دہنا سلام کہ امام نے پھیرا ختمِ نماز کا موجب ہوا یہ سجدہ بلا سبب لغو تھا تو اس سے تحریمہ نماز کی طرف عودنہ ہوا اور مقتدیان مابعد کو کسی جزء امام میں شرکت امام نہ ملی لہذا ان کی نماز نہ ہوئی ولہذا اگر سجدہ سہو میں مسبوق اتباع امام کے بعد کو معلوم ہو کہ یہ سجدہ بے سبب تھا اس کی نماز فاسد ہوجائے گی کہ ظاہر ہوا کہ محلِ انفراد میں اقتدا کیا تھا ، ہاں اگر معلوم نہ ہوا تو اس کےلئے حکم فساد نہیں کہ وہ حال امام کو صلاح وصواب پر حمل کرناہی چاہۓ در مختار میں ہے :
سلام من علیہ سجود سھویخرجہ من الصلٰوۃ خروجاموقوفا ان سجد عادالیھا والالا [2]۔
اس کا سلام جس پر سجدہ سہو تھا نماز سے موقوف خروج ہے اگر سجدہ کرلیا تو وہ نماز کی طرف لوٹ آیا ورنہ نہیں ۔ (ت)
ردالمحتار میں ہے :
انہ اذاسجدوقع لغوا فکانہ لم یسجد فلم یعد الی حرمۃ الصلٰوۃ [3]۔
جب اس نے سجدہ کیا تو یہ لغو ہوگا گویا اس نے سجدہ سہو کیا ہی نہیں ، لہذا وہ حرمت نماز کی طرف نہیں لوٹا۔ (ت)
خزانۃ المفتین میں فتاوٰی قاضی خاں سے ہے :
اذاظن الامام ان علیہ سہوا فسجد للسہو و تابعہ المسبوق فی ذلك ثم علم ان صلوتہ تفسدو ان لم یعلم انہ لم یکن علی الامام سھو لم تفسد صلٰوۃ المسبوق [4]۔
جب امام کو یہ گمان ہو کہ اس پر سجدہ سہو ہے اور اس نے سجدہ سہو کیا اور مسبوق نے بھی اس کی اتباع میں سجدہ کیا پھر اس نے جانا کہ امام پر سجدہ سہو نہ تھا تو مشہور یہی ہے کہ اس کی نماز فاسد ہوگی اور اگر اسے اس بات کا علم نہیں کہ امام پر سجدہ سہونہیں تھا تو مسبوق کی نماز فاسد نہ ہوگی ۔ (ت)
طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے : ھوالمختار کذافی المحیط[5] ( یہی مختار ہے جیسا کہ محیط میں ہے ۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ١٢٢٥ : از رامپور سررشتہ پولیس مرسلہ جعفر حسین صاحب محرر سہ شنبہ ١٩ محرم الحرام ١٣١٨ھ
زید نماز مغرب میں اخیر رکعت میں آکر جماعت میں شریك ہوا ، خالد جو امام تھا ایك طرف سلام پھیر کر سجدہ سہو میں چلا گیا ، اب زید ایك طرف سالم پھیر کر سجدہ سہو میں جائے یا بدوں سلام کے سجدہ کرے؟ بعض علماء کہتے ہیں کہ اگر اس نے بھی قصدًا سلام پھیرا تو نماز مسبوق کی فاسد ہوگئی ورنہ نہیں ، اور شامی اور بحرالرائق وغیر ہما میں جو روایت لکھی ہے وہ درباب اخیر سلام ہے ، نہ درباب سلام سہو۔ اور فریقین کی دلیل یہی دونوں کتاب کی روایت ہے اس کا فیصلہ چاہئے ، رامپور کے علماء سے بخوبی فیصلہ جس سے تسلی ہو نہ ہوسکا۔ بینوا توجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع