دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

اذا اخرج الامام فلا صلوٰۃ ولاکلام الی تمامھا خلا قضا فائتۃ لم یسقط الترتیب بینھا وبین الوقتیۃ فانھا لا تکرہ  [1]۔

جب امام جمعہ آجائے تو اتمام جمعہ تك نہ نماز ہے نہ کلام ، البتہ فوت شدہ نماز کی قضا مکروہ نہیں کیونکہ فوت شدہ اور وقتی نماز کے درمیان ترتیب ساقط نہیں ہوئی تھی ۔ (ت)

سراج وغیرہ میں ہے :

لضرورۃ صحۃ الجمعۃ والا لا [2] 

( جمعہ کی صحت کے پیش نظر ہے ورنہ نہیں ۔ ت)

ردالمحتار میں ہے :

قولہ فانھا لاتکرہ( بل یجب فعلھا قولہ والا لا) ای وان سقط الترتیب تکرہ [3]۔  انتھی واﷲ تعالٰی اعلم۔

ماتن کا قول “  کیونکہ اس میں کراہت نہیں “ بلکہ اس کا کرنا واجب ہے (ورنہ نہیں ) یعنی اگر ترتیب ساقط ہوچکی ہو تو کراہت لازم آئے گی انتہی۔ واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ ١١٩٥ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کی سنت فجر کی قضا ہوگئیں اب وہ قضا کرے یا نہیں اور اگر قضاکرے تو کس وقت ، اور یہ سنتیں بیٹھ کر بھی بلا عذر پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟بینوا توجروا

الجواب :

سنت فجر بلامجبوری ومعذوری بیٹھ کر نہیں ہوسکتیں ، اور اگر مع فرض قضا ہوئی ہوں تو ضحوہ کبرٰی آنے تك ان کی قضا ہے اس کے بعد نہیں ، اور اگر فرض پڑھ لئے سنتیں رہ گئی ہیں تو بعد بلندی آفتاب ان کا پڑھ لینا مستحب ہے قبل طلوع روا نہیں ۔ علمگیریہ میں ہے :

سنۃ الفجر لا یجوزان یصلیھا قاعدامع القدرۃ علی القیام ولذاقیل انھا قریبۃ من الواجب کذا فی التاتار خانیۃ ناقلا عن النافع ولا یجوز اداءھا راکبا من غیر عذرکذا فی السراج الوھاب والسنۃ اذافاتت عن وقتھا لم یقضھا الارکعتی الفجر اذافاتتا مع الفرض یقضیھما بعد طلوع الشمس الٰی وقت الزوال ثم یسقط ھکذا فی محیط السرخسی وھوالصحیح ھکذا فی البحر الرائق و اذافاتتابدون الفرض                                       

فجر کی سنتیں قیام پر قدرت کے باوجود بیٹھ کر ادا کرنا جائز نہیں ، اسی لئے کہا گیا ہے کہ یہ واجب کے قریب ہیں ۔ تاتار خانیہ میں نافع سے اسی طرح منقول ہے ، بغیر عذر کے سواری کی حالت میں بھی انھیں ادا کرنا جائز نہیں جیسا کہ سراج الوہاج میں ہے ۔ اور سنتیں اگر اپنے وقت سے قضا ہوجائیں توان کی قضا نہیں البتہ اگر فجر کی سنتیں فرائض کے ساتھ رہ جائیں تو طلوع شمس کے بعد زوال سے پہلے پہلے قضاکی جائیں ، اس کے بعد ساقط ہو جائیں گی۔ اسی طرح محیط سرخسی میں ہے کہ یہی صحیح ہے ، اسی طرح البحرالرائق میں ہے

لایقضی عندھما خلا فالمحمد رحمۃ اﷲ تعالٰی کذافی المحیط السرخسی[4]۔   واﷲ تعالٰی اعلم

جب یہ سنیتں فرض کے بغیر رہ جائیں تو شیخین کے نزدیك ان کی قضا نہیں ، امام محمد کی رائے اس کے خلاف ہے ( کہ قضا کی جائیں ) جیسا کہ محیط سرخسی میں ہے ۔ (ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١١٩٦ :        ٢ شعبان ١٣٠٦ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کی چار سنتیں قبل عشا کے فوت ہوگئیں مثلًا جماعت قائم ہوگئی نہ پڑھنے پایا شریك ہوگیا ، اب بعد نماز ان کی قضا جائز ہے یا نہیں ؟ علمائے عصر سے بعض مولویوں نے فرمایا قضا کرے اور ان کے خلاف بعض عالموں نے فتوی لکھا کہ ان کی قضا نہیں وہ مستحب ہیں اورقضا سنت مؤکدہ کی ہے ، نہ مستحب کی۔ جب اس کا محل جاتارہا پڑھنا بھی دورہوا ، اور بعض اجلہ فضلا نے یہ تحریر فرمایا کہ ان کی قضا خلاف قیاس وخلاف اجماع فقہا ہے ، اور اگر لازم سمجھے گا تو بدعت مذمومہ ہوگا ، اس صورت میں قول فیصل کیا ہے؟ بینوا تؤجروا ۔

الجواب :

الھم ھدایۃ الحق والصواب قول فیصل اس مسئلہ میں یہ ہے کہ یہ سنتیں اگر فوت ہوجائیں تو ان کی قضا نہیں ، علامہ علائی درمختار میں فرماتے ہیں :

اماماقبل العشاء فمندوب لایقضی اصلا [5]۔

عشا کے فرائض سے پہلے جو رکعتیں ہیں وہ مستحب ہیں ان کی قضا نہیں ۔ (ت)

لیکن اگر کوئی بعد دو سنت بعدیہ کے پڑھے تو کچھ ممانعت نہیں ، علامہ طحطاوی حاشیہ شرح نورالایضاح میں فرماتے ہیں :

لامانع من قضاء التی قبل العشاء بعدھا [6]۔

عشا کی پہلی سنتوں کو عشا کے بعد ادا کرلینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ (ت)

 



[1]    درمختار ، باب الجمعہ  ، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١ /  ١١٣

[2]    سراج الوہاج

[3]    ردالمحتار باب الجمعہ مطبوعہ مصطفے البابی مصر ١ /  ٦٠٢

[4]    فتاوی ہندیہ باب فی النوافل مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ /  ۱۱۲

[5]    درمختار ، باب ادراك الفریضہ ، مطبوعہ مجتبائی دہلی ، ١ /  ١٠٠

[6]    حشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح باب ادراك الفریضہ مطبوعہ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص ٢٤٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن