30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٣) معلم بلا اُجرت تعلیم کرے کہ اجرت سے کار دنیا ہوجائے گی۔
(٤) ناسمجھ بچے نہ ہوں کہ مسجد کی بے ادبی کریں ۔
(٥) جماعت پر جگہ تنگ نہ ہو کہ اصل مقصد مسجد جماعت ہے۔
(٦) غل شور سے نمازی کو ایذا نہ پہنچے۔
(٧) معلم خواہ طالب علم کسی کے بیٹھے سے قطعِ صف نہ ہو۔
ان شرائط کا اگر وثیقہ لکھا جائے کیا مضائقہ ہے بلکہ بہتر ہے وہ تحریر کہ لکھانا چاہتے ہیں اس کی پہلی شرط ان میں کی چوتھی اور دوسری ان میں کی پہلی ہے اور تیسری کوئی خاص تعلیم کی نہیں مطلقًا ہے اس کا لکھا لینا بھی اچھا ہے گرمی کی شدت وغیرہ کے وقت جبکہ اور جگہ نہ ہو بضرورت معلم باجرت کو اجازت ہے مگر نہ مطلقًا ، یونہی سلائی پر سینے والا درزی اگر حفاظت اور اس میں بچوں کو نہ آنے دینے کے لئے مسجد میں بیٹھے اور اپنا سیتا بھی رہے تو اجازت دی ہے یوں ہی غیر نماز کے وقت متعلمان علم دین کو تکرار علم میں رفع صوت کی حدیث میں فرمایا :
جنبوا مساجد کم صبیا نکم ومجانینکم[1] ۔
اپنی مساجد کو اپنے بچوں اور دیوانوں سے بچاؤ۔ (ت)
بحرالرائق میں ہے :
قالو ا ولایجوز ان تعمل فیہ (ای فی المسجد) الصنائع لانہ مخلص ﷲ تعالٰی فلا یکون محلا لغیر العبادۃ غیر انھم قالوا فی الخیاط اذا جلس فیہ لمصلحتہ من دفع الصبیان و صیانۃ المسجد لاباس بہ للضرورۃ ولایدق الثوب عند طیہ دقا عنیفا والذی یکتب ان کان باجر یکرہ وانکان بغیر اجرلایکرہ قال فی فتح القدیر ھذا اذاکتب القران والعلم لانہ فی عبادۃ اماھو لاء المکتبون الذین یجتمع عند ھم الصبیان واللغط فلا ولولم یکن لغط لانھم فی صنا عۃ لاعبادۃ اذھم یقصدون الاجارۃ لیس ھوﷲ تعالٰی بل للارتزاق ومعم الصیان القرآن کا لکتاب ان کان لاجرلا وحسبۃ لاباس بہ [2] اھ
فقہاء نے فرمایا کہ مسجد میں کوئی عمل جائز نہیں یعنی مسجد میں کوئی کاروبار جائز نہیں کیونکہ وہ خالصۃ اﷲ تعالٰی کے لئے بنائی گئی ہوتی ہے تو اب وہ عبادت كے علاوہ کسی دوسری شے کا محل نہیں بن سکتی البتہ اس صورت میں مثلًاکوئی درزی وہاں اس لئے بیٹھ کر کام کرتا ہے کہ بچے داخل نہ ہوں اور مسجد کی حفاظت ہو ، تو چونکہ یہ ضرورت کی وجہ سے ہے اس لئے اس میں کوئی حرج نہیں لیکن وہ بھی کپڑے کو لپیٹتے وقت سخت آواز سے کپڑے کو نہ جھاڑے اسی طرح اگر وہاں کوئی لکھتا ہے اور اس کا معاوضہ لیتاہے تو مکروہ ہے اور اگر معاوضہ نہیں لیتا تو مکروہ نہیں ۔ فتح القدیر میں ہے کہ یہ اس وقت ہے جب قرآن اور علم لکھ رہا ہو کیونکہ یہ عبادت ہے ، لیکن یہ کتابت سکھانے والے لوگ جن کے پاس بچے اکٹھے ہوں اور شور ہوتاہو وہ جائز نہیں اگر چہ عملًا شورنہ ہو کیونکہ یہ کاروبار ہے نہ کہ عبادت ، کیونکہ وہ تو معاوضہ واجر کی خاطر ہوتا ہے نہ کہ اﷲ تعالٰی کی رضا کے حصول کی خاطر ، بلکہ یہ رزق کمانے کے لئے ہے ، اور بچوں کو قرآن کی تعلم دینے والے کا حکم بھی کاتب کی طرح اگر معاوضہ کی خاطر ہے تو جائز نہیں اور اگر رضائے الہٰی کے لئے ہے تو کوئی حرج نہیں اھ (ت)
فتاوٰی خلاصہ میں قبیل کتاب الحیض ہے :
المعلم الذی یعلم الصیان باجر اذا جلس
وہ استاد جو بچوں کو معاوضہ کے لئے پڑھاتا ہے اگر گرمی
فی المسجد یعلم الصیان لضرورۃ الحر وغیرہ لایکرہ وفی نسخۃ القاضی الامام رحمہ اﷲ وفی اقرار العیون جعل مسئلۃ المعلم کمسألۃ الکابت والخیاط فان کان یعلم حسبۃ لاباس بہ وان کان باجریکرہ الا اذا وقع ضرورۃ [3]۔
وغیرہ کی وجہ سے مسجد میں بیٹھ کر تعلیم دے تو مکروہ نہیں ، اور قاضی امام رحمہ اﷲ کے نسخہ اور اقرا رالعیون میں مسئلہ معلم کو مسئلہ کاتب اور مسئلہ درزی کی طرح ہی قراردیاگیا ہے کہ اگر وہ رضائے الہٰی کے لئے تعلیم دیتا ہے تو کوئی حرج نہیں اور اگر معاوضہ لیتا ہے تو مکروہ ہے البتہ اس صورت میں جائز جب ضرورت ہو۔ (ت)
درمختار میں ہے :
اذا ضاق فللمصلی ازعاج القاعد ولم مشتغلا بقراء ۃ او درس [4]۔
جب نمازی کے لئے جگہ تنگ ہو تو بیٹھے ہوئے آدمی کو اٹھا سکتا ہے خواہ وہ تلاوت میں مصروف ہو یا تعلیم دے رہا ہو۔ (ت)
ردالمحتار میں ہے :
اقول وکذا اذالم یضق ولکم من قعودہ قطع للصف[5]۔
میں کہتا ہوں اسی طرح اس کا حکم ہے جس کے بیٹھنے کی وجہ سے صف منقطع ہورہی ہو اگر چہ تنگی نہ ہو (ت)
درمختار مکروہات وممنوعات مسجد میں ہے :
[1] سنن ابن ماجہ باب ما یکرہ فی المساجد مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص٥٥ ، المعجم الکبیر حدیث ٦٧٠١ مطبوعہ مکتبہ فیصلیہ بیروت ٨ / ١٥٨
[2] بحرالرائق باب مایفسد الصلوٰۃ ومایکرہ فیہا مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢ / ٣٥
[3] خلاصۃ الفتاوٰی قبیل کتاب الحیض مطبوعہ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ١ / ٢٢٩
[4] درمختار قبیل باب الوتر والنوافل مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١ / ٩٤
[5] ردالمحتار قبیل باب الوتر والنوافل مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ / ٤٩٠
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع