دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

حدیث ہفتم۷ : اسی میں حضرت ابوذر   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے :

مالقیتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قط الاصافحنی وبعث الی ذات یوم ولم اکن فی اھلی فلما جئت اخبرت بہ فاتیتہ وھو علی سریر فالتزمنی فکانت تلك اجود واجود [1] ۔

میں حضور اقدس   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی خدمت میں حاضر ہوتا تو حضور ہمیشہ مصافحہ فرماتے۔ ایك دن میرے بلانے کو آدمی بھیجا میں گھرمیں نہ تھا ، آیا تو خبر پائی ، حاضر ہوا ، حضور تخت پر جلوہ فرماتھے “ گلے سے لگالیا “ تو زیادہ جیّد اور نفیس ترتھا۔

حدیث ہشتم ۸ : ابو یعلٰی اُم المومنین صدیقہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  سے راوی :

قالت رأیت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم التزمَ علیًّا وقبّلہ ،  وھو یقول بابی الوحید الشھید [2]۔

میں نے نبی   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو دیکھا حضور نے مولٰی علی کو “ گلے لگایا “ اور پیار کیا ، اور فرماتے تھے میرا باپ نثار اس وحید شہید پر۔

حدیثِ نہم۹ :  طبرانی کبیر اور ابن شاہین کتاب السُّنُّۃ میں عبداﷲ بن عباس   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   سے روایت کرتے ہیں :

دخل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واصحابہ غدیرا فقال لیسبح کل رجل الی صاحبہ فسبح کل رجل منھم

رسول اﷲ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اور حضور کے صحابہ ایك تالاب میں تشریف لے گئے ، حضور نے ارشاد فرمایا : ہر شخص اپنے یار کی طرف پَیرے۔ سب نے

الٰی صاحبہ حتی بقی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وابوبکر فسَبَّحَ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الٰی ابی بکر حتی اعتنقہ فقال لو کنت متخذا خلیلا لا اتخذت ابا بکر خلیلا ولکنّہ صاحبی [3]

ایسا ہی کیا یہاں تك کہ صرف رسول اﷲ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اور ابو بکر صدیق باقی رہے ، رسول اﷲ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  صدیق کی طرف پَپر کے تشریف لے گئے اور انھیں گلے لگا کر فرمایا : میں کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکرکو بناتا لیکن وہ میرا یار ہے۔   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  وعلٰی صاحبہٖ وبارك وسلم۔

حدیث دہم ۱۰ : خطیب بغدادی حضرت جابر بن عبداﷲ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   سے راوی :

قال کنا عند النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال یطلع علیکم رجل لم یخلق اﷲ بعدی احدا خیرا منہ ولا افضل ولہ شفاعۃ مثل شفاعۃ النبیین فما برحنا حتی طلع ابوبکر فقام النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقبّلہ والتزمہ [4] ۔                                                 

ہم خدمت اقدس حضور پر نور   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  میں حاضر تھے ، ارشاد فرمایا : اس وقت تم پر وہ شخص چمکے گا کہ اﷲ تعالی نے میرے بعد اس سے بہتر وبزرگ تر کسی کو نہ بنایا اور اس کی شفاعت شفاعتِ انبیاء کے مانند ہوگی ، ہم حاضر ہی تھے کہ ابو بکر صدیق نظر آئے سید عالم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے قیام فرمایا اور صدیق کو پیار کیا اور “ گلے لگایا “

حدیث یازدہم۱۱ : حافظ عمر بن محمد ملاّ اپنی سیرت میں حضرت عبداﷲ بن عباس   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  سے راوی :

قال رأیت رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واقفًا مع علی بن ابی طالب اذااقبل ابوبکر فَصاَفحہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعانَقہ ،  و قبّل فاہ فقال علی اتقبل فاابی بکر فقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا ابا الحسن منزلۃ

میں نے حضور اقدس   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ ، کے ساتھ کھڑے دیکھا اتنے میں ابوبکر صدیق   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  حاضر ہوئے ، حضور پر نور   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ان سے مصافحہ فرمایا اور “ گلے لگایا “ او ران کے دہن پر بوسہ دیا ۔ مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ نے عرض کی : کیا حضور

ابی بکرٍ عندی کمنزلتی عند ربیّ [5]۔

ابو بکر کا مُنہ چومتے ہیں ؟ فرمایا : اے ابوالحسن ! ابوبکر کا مرتبہ میرے یہاں ایسا ہے جیسا میرا مرتبہ میرے رب کے حضور۔

حدیث دوازدہم ۱۲ : ابن عبدِ ربہّ کتاب بہجۃ المجالس میں مختصرًا اور ریاض نضرہ میں ام المومنین صدیقہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  سے مطَوَّلًا ، صدیق اکبر   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا ابتدائے اسلام میں اظہار اسلام اورکفار سے حرب وقتال فرمانا ، اور ان کے چہرۂ مبارك پر ضربِ شدید آنا ، اس سخت صدمے میں بھی حضور اقدس سید المحبوبین   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا خیا ل رہنا ، حضور پر نور   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  دارالارقم میں تشریف فرما تھے اپنی ماں سے خدمتِ اقدس میں لے چلنے کی درخواست کرنا مفصلًا مروی ، یہ حدیث ہماری کتاب مَطْلَعُ الْقُّمَریْن فی اَباَنَۃِ سَبْقَۃِ الْعُمَرَیْن ( ۱۲۹۷ھ ) میں مذکور ، اس کے آخر میں ہے :

حتی اذا ھدأت الرجل وسکن الناس خرجتابہ یتّکی علیھا حتی ادخلتاہ علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فانکبّ علیہ فقبّلہ وانکب علیہ المسلمون ورقّ لہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رَقّۃ شدیدۃ  [6]۔ الحدیث۔

 



[1]    سنن ابوداؤد باب فی المعانقۃ (کتاب الادب) مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ٢ /  ۳٥٢

[2]    مسند ابو یعلٰی مسند عائشہ مطبوعہ موسسہ علوم القرآن بیروت ٤ /  ٣١٨

[3]    طبرانی کبیر حدیث ١١٦٧٦ و ١١٩٣٨ مطبوعہ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ١١ /  ٢٦١ و ٣٣٩

[4]    تاریخ بغداد ترجمہ ١١٤١ محمد بن عباس ابوبکر القاص مطبوعہ دارالکتب العربیہ بیروت ٣ /  ٢٤ ۔ ١٢٣

[5]    سیرت حافظ عمر بن محمد ملاّ

[6]    الریاض النضرۃ ذکرام الخیر مطبوعہ چشتی کتب خانہ فیصل آباد ١ /  ۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن