دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

من دعا الی ھدی کان لہ من الاجر مثل اجور من تبعہ لا ینقص ذلك من

جس نے کسی اچھی بات کی طرف بلایا اس کو اتباع کرنے کے اجر کی مثل اجر ملے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی

اجورھم شیئا ومن دعا الی ضلالۃ کان علیہ من الاثم مثل اثام من تبعہ لاینقص ذلك من اثامھم شیئا [1]رواہ الائمۃ احمد ومسلم والاربعۃ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔  واﷲ تعالٰی اعلم

نہ ہوگی اور جس نے برائی کی طرف بلایا اس پر گناہ ہوگا اتباع کرنے والوں کی مثل ، ا ور ان کے گناہ میں بھی کمی نہ ہوگی ، اسے امام احمد ، مسلم اور چار ائمہ نے حضرت ابو ہریرہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت کیا ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

____________________

وِشاحُ الجید فی تحلیل معانقۃ العید   ١٣١٢ ھ

( نمازِ عید کے بعد معانقہ کے جائز ہونے کا ثبوت)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

الحمد ﷲ الذی عید رحمتہ وسع کل قریب و بعید ،  وجعل اعیاد المؤمنین مُعَانَقَۃ بصفر الوعد وعفو الوعید ،  وافضل الصلوٰۃ واکمل السلام علی من تعانق عید جمالہ بِعید نوالہ ،  فوجھہ عید ،  ویدہ عید ،  یسعد بھما کُلُّ سعید ،  وعلٰی حزبَیِ الاٰل والا صحاب الذین ھما العید ان لایّام الایمان ،  وعلی کل من عانق جیدہ وِشاح الشہادتین بجمّان الایقان ماتعانق الملوان  ،  وتوارد العیدان ،  ھَنّأھم اﷲ باَعیاد الاسلام ،  وعیدالرویۃ فی دارالسلام ،  ولدَ یہ مزید ،  وانّہ یبدئ ویعید ،   

تمام تعریف اﷲ کے لئے جس کی عید رحمت ہر دور نزدیك کو محیط ہے ، اور جس نے اہل ایمان کی عیدوں کو صفائیِ وعدہ اور معافی وعید سے بغلگیر کیا ، اور بہتر درود اور کامل ترین سلام ہو ان پر جن کی عید جمال ( ان کی) عیدِ جود ونوال سے ہم آغوش ہے ، جن کا چہرہ زیبا بھی عید اور دست عطابھی عید ، ہر خوش نصیب ان دونوں سے فیروز مند ہے ، ان کی آل واصحاب دونوں جماعتوں پر جو ایام ایمان کی دو عیدیں ہیں اور ہر اس شخص پر جس کی گردن گوہر یقین سے آراستہ قلادہ شہادتین سے ہمکنار ہے ، ( یہ درود سلام ہوں ) جب تك روزو شب باہم بغلگیر اور دونوں عیدیں یکے بعد دیگرے ورود پذیر رہیں ، اﷲ انھیں عید ہائے اسلام اور جنت میں عید دیدار کی مبار کباد سے نوازے ۔ (ت) 

اَمَّا بَعْدُ چند سال ہوئے کہ روز عید الفطر بعض تلامذہ مولوی گنگوہی نے بعض اہلسنت پر دربارہ معانقہ طعن وانکار کیا کہ : “ شرع میں معانقہ صرف قادمِ ف١ سفر کے لئے وراد ہوا ، بے سفر بدعت ، ناروا ، میں نے اپنے اساتذہ سے یوں ہی سنا “ ۔ ان سنیوں نے اس باب میں فقیر حقیر عبدالمصطفی احمد رضا محمدی سُنی حنفی قادری برکاتی بریلوی غفراﷲ لہ وحَقّقَ اَمَلہ سے سوال کیا فقیر نے ایك مختصر فتوٰی لکھ دیا کہ احادیث میں معانقہ سفر و بے سفر دونوں کا اثبات اور تخصیصِ سفر تراشیدہ حضرات ف٢۔ بحمد اﷲ اس تحریر کا یہ نفع ہوا کہ ان صاحب نے اپنے دعوٰی سے انکار کردیا کہ : “ نہ میں اس تخصیص کا مدعی تھا نہ اپنے اساتذہ سے نقل کیا “ ۔

خیر یہ بھی ایك طریقہ توبہ و رجوع ہے اور الزام کذب بھی زائل و مدفوع ہے کہ جب اپنے معبود کا کذب ممکن جانیں ، کیا عجب کہ اپنے واسطے فرض و واجب مانیں ف٣۔

ف١  قادم سفر : سفر سے آنے والا۔ ( مترجم)

ف٢ یعنی میں نے اپنے فتوے میں لکھا کہ سفر سے آنے کی حالت اور اس کے علاوہ احوال میں بھی احادیث سے معانقہ کا جائز ہونا ثابت ہے۔ اور معانقہ کا جواز محض آمد سفر کی حالت سے خاص کرنا ان حضرات کی اپنی گھڑی ہوئی بات ہے ، حدیث فقہ سے اس پر کوئی معتبر دلیل ہر گز نہیں ۔ (مترجم)

ف٣  جب انھوں نے اپنے دعوے سے انکار کردیا تو اتنا ظاہر ہوگیا کہ وہ اپنے پہلے قول پر نہ رہے اور جواز معانقہ بلا تخصیص تسلیم کرلیا__ البتہ ان پر یہ الزام عائد ہوتا ہے کہ انھوں نے دروغ گوئی سے کام لیا کہ پہلے ایك بات کہی پھر کہنے سے انکار کرڈالا ___ مگر دیوبندی حضرات جب اپنے معبود کے لئے جھوٹ بولنا ممکن مانتے ہیں ، تو خود ان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا جاسکتا ہے ، بعید نہیں کہ و ہ اسے اپنے لئے فرض و واجب مانتے ہوں ، استاد محترم حافظ ملّت مولانا عبدالعزیز صاحب مراد آبادی علیہ رحمۃ بانی الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور فرمایا کرتے تھے کہ علمائے دیوبند اور ان کے متبعین کا عقیدہ ہے کہ “ خدا جھوٹ بول سکتا ہے مگر بولتا نہیں “ اگر خو د ا ن کابھی یہی حال ہو کہ “ جھوٹ بول سکتے ہیں مگر بولتے نہیں “ تو ان کے عقیدے کی رو سے شرك اور خدا کے ساتھ اس وصف میں برابری لازم آجائے گی ، اس لئے ان کے اپنے عقیدہ و قاعدہ پر “ فرض اور ضروری ہے کہ وہ جھوٹ بولیں “ ۔ اگر “ جھوٹ بول سکتے ہیں مگر بولتے نہیں “ کی منزل میں رہ گئے تو مشرك ٹہریں گے۔ (مترجم)

اب اس عید الاضحی ١٣١١ھ میں بعض علمائے شہر کے ایك شاگرد بعض اہلسنت سے پھر اُلجھے ، انھوں نے پھر وہی فتوائے فقیر پیش کیا ، خیالات کے پکے تھے ہر گز نہ سلجھے ، انھوں نے ان کے استاذکو فتوٰی دکھایا ، تصدیق نہ فرمائیں تو جواب چاہا ، مدت تك انکار پھر بعد اصرار وعدہ واقرار ، بالآخر مجموعہ فتاوٰی مولوی عبدالحی صاحب صفحہ ٥٣٩ جلد اول پر نشانی رکھ کر ارسا ل فرمایا ، اور بعض عباراتِ ردالمحتار ومرقاۃ شرح مشکوٰۃ شریف سے حاشیہ چڑھایا ، سائل مُصرِ ہوئے کہ “ جواب ضرور ہے آخر تحقیق حق نا منظور ہے “ فقیر نے چند ورق لکھ کر بھیج دیے اور رسالہ میں فتوٰی سابقہ کے ساتھ جمع کئے کہ ناظر دیکھیں ، نفع پائیں ، فقیر کو دعائے خیر سے یا د فرمائیں وباﷲ التوفیق وھِدَایۃ الطریق۔

اس رسالہ کا بلحاظ فتوٰی سابق وتحر یر لاحق دو ٢ عید پر انقسام۔ اور بنظر تاریخ کہ بستم ٢٠محرم ١٣١٢ ھ لکھا گیا “ وَشَاحُ الجِیْد فِی تَحْلیْل مُعَانَقَۃِ العِید “ نام ف١ والحمد ﷲ ولی الانعام ( اور تمام تعریف اﷲ تعالٰی کے لئے جو احسان کا مالك ہے ۔ ت)

عید اوّل میں فتوی اوّل

 



[1]    صحیح مسلم باب من سن سنۃحسنۃ او سیئۃ الخ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ٢ /  ٣٤١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن