30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(١) اگر تار کی خبر پر افطار کرنا جائز ہو تو عید کی نماز پانے کے سبب دور دراز کے آدمی کی خبر گیری کے لئے ایسے موقع پرایك روز کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟
(٢) اور مسلم جماعت کے سردار پر ہیز گار نے کہا آج تار کی خبر سے افطار تو کرلیں گے اگر شرعًا جائز ہو ، لیکن ایسے تنگ وقت پڑھنے سے دور دراز کے آدمی سب نماز سے محروم رہیں گے لہذا بہتر ہے کہ دوسرے روز نماز پڑھی جائے تاکہ سب لوگ شامل ہوں اور کوئی محروم نہ رہے ، اب بغیر رضا سردار کے نماز پڑھنی جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا
الجواب :
(١) تار کی تو خبر معتبر ہی نہیں اگر شہادت شرعیہ ایسے وقت گزری کہ وقت تنگ ہے شہر میں اطلاع اور لوگوں کا اجتماع متعذر ہے تو دوسرے دن پڑھیں لانھا تؤ خربعذر الی الغد کما نصوا علیہ ( کیونکہ عذر کی وجہ سے نماز عید کو دوسرے دن تك موخر کیا جاسکتا ہے جیسا کہ اس پر نص ہے ۔ ت) اور اگر شہر کے لئے وقت کافی ہے مگر دور دراز کے دیہات کو خبر جانا اور ان لوگوں کا آنا نہیں ہوسکتا تو واجب ہے کہ عید آج کرلیں ، دیہاتوں کے لحاظ سے کل کے لئے تاخیر جائز نہیں کہ نماز عید الفطر کی تاخیر بلاعذر گناہ و ممنوع ہے اور دیہاتوں کا نہ آسکنا کوئی عذر ہی نہیں ۔ درمختا ر میں ہے :
تؤخر بعذر کمطر الی الزوال من الغد فقط و الاضحی یجوز تاخیرھا الٰی آخر ایام النحر بلاعذر مع الکراھۃ وبالعذر بدونھا فالعذرھنا لنفی الکراھۃ وفی الفطر للصحۃ[1]۔
عذ رکی وجہ سے فقط دوسرے دن تك مؤخر کیا جاسکتا ہے مثلًا بارش ، اور نماز عید الاضحی کو بغیر عذر کے ایام نحر کے آخری دن تك مؤخر کیا جاسکتا ہے البتہ کراہت ہوگی ، اور اگر عذر ہو تو کراہت بھی نہیں ، تو یہاں عذر نفی کراہت کے لئے اور فطر میں عذر صحت کے لئے ہے ۔ (ت)
ردالمحتار میں ہے :
قولہ بعذر کمطر دخل فیہ مااذا لم یخرج الامام وما اذاغم الھلال فشھدوا بہ بعد الزوال اوقبلہ بحیث لایمکن جمع الناس [2] ۔
ماتن کا قول کہ عذر ہو مثلًا بارش ، تواس میں وہ صورت بھی شامل ہے جب امام نہ آیا ہو اور وہ صورت بھی جب چاند مخفی رہا ، اور اس کے نظر آنے پر زوال کے بعد گواہی ملی یا اتنی پہلے کہ لوگو ں کا جمع ہوناممکن نہ تھا۔ (ت)
درمختار میں ہے :
تجب صلٰوتھما (ای العیدین ) علی من تجب علیہ الجمعۃ [3]۔
عیدین کی نماز انھیں لوگوں پر لازم ہے جن پر جمعہ لازم ہے ۔ (ت)
ردالمحتار میں برہان شرح مواہب الرحمن سے ہے :
وجوبہا مختص باھل المصر [4]واﷲ تعالی اعلم ۔
اس کا وجوب اہل شہر کے لئے مخصوص ہے ۔ واﷲ تعالٰی اعلم
(٢) اوپر معلوم ہوا کہ تار پر افطار حرام ہے اور اس پر عید کرکے نماز پڑھنا بھی گناہ اور وہ نماز نہ ہوگی کہ سردار درکنار شریعت ہی کی رضا نہیں کہ پیش از وقت ہے ، ہاں اگر شرعی ثبوت ہوجاتا تو دیہاتوں کے لئے تاخیرنا جائز تھی اور دوسرے دن پڑھتے تو نماز ہی نہ ہوتی ، ایسی حالت میں سردار کے قول پر عمل ناجائز تھا اسی روز نماز عید پڑھ لینی واجب ہوتی ۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٤٤١ : از اُوجین مکان میر خادم علی اسسٹنٹ مرسلہ یعقوب علی خاں صاحب ٩ محرم الحرام ١٣٠٩ھ
الحمد ﷲ رب العٰلمین والعاقبہ للمتقین والصلٰوۃ والسلام علی رسولہ محمد واٰلہ و اصحابہ اجمعین چہ می فرمایند علما وفضلائے دین دریں مسئلہ کہ نماز عید ین درقصبہ خواہ شہر باشد بجز عیدگاہ بشرط تکرار یا ہمیں درمساجد دیگر بگزارد درست ست یا ممنوع وبرتقدیر قاضی فاسق نماز را ملك خود قراردادہ نماز عید دیگر مساجد شہر را بجماعت حکام بند کنانیدہ دہدبدیں سبب کہ مرد مان شہر پس من نماز ادا نما یند پس باقتدائے فاسق نماز درست ست یا نہ وحکم قضائے قاضی فاسق پیر وانِ او چیست بیان فرمایند بالتشریح بحوالہ کتب رحمہ اﷲ اجمعین۔
سب تعریف اﷲ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے اور آخرت متقین کی ہے اور صلوٰۃ وسلام ناز ل ہو اﷲ کے رسول محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اور آپ کی آل واصحاب تمام پر ، علماء و فضلائے دین اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں کہ عید ین کی نماز قصبہ یا شہر میں عیدگاہ کے علاوہ بشرط تکرار یا انھیں دیگر مساجد میں ادا کی جاسکتی ہے یا ممنوع ہے ، اگر قاضی فاسق نماز کو اپنی ملك سمجھتے ہوئے شہر کی دوسری مساجد میں حکام کو جماعت سے منع کردیتا ہے تاکہ تمام لوگ میرے پیچھے ہی نماز ادا کریں تو فاسق کی اقتداء میں نماز درست ہوگی یا نہ؟ قاضی فاسق کی قضا کا حکم اور اس کی پیروی کرنے والوں کا کیا حکم ہے ، بحوالہ کتب تفصیلًا جواب عطا کریں رحمہ اﷲ اجمعین۔ (ت)
الجواب :
رفتن عیدگاہ سنت ست فی الدرالمختار الخروج
عید گاہ كی جانب جانا سنت ہے در مختار میں ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع