30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے چلا جائے تو مریض ضائع رہ جائے ، حلیہ و جوہر ہ ، اور ماتن کا قول عدمِ خوف ، سلطان کا یا چور کا ، منح ، امداد میں ہے اس کے ساتھ مفلس بھی لاحق ہے جب اسے حبس کا خوف ہو جیسا کہ اس کے لئے تیمم جائز ہے ، ماتن کا قول ونحوہما یعنی دونوں کی مثل یعنی شدید سردی اھ ملتقطا ۔ (ت)
جو شخص شہر میں ان صفات كا جامع اور ان موانع سے خالی ہو اور وہاں عید بروجہ شرعی ہو پھر نہ پڑھے تو گنہگار اور شرعًا مستحق سزا وتعزیر ہوگا لارتکابہ
معصیۃ لا حد فیھا ( کیونکہ یہ ایسی معصیت کا ارتکاب ہے جس میں حد نہیں ہے ۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٤٢٢ : از رام پور متصل مراد آباد محلہ ملا ظریف گھیرفرنگن محل مرسلہ مولوی ریاست حسین صاحب٤ رمضان المبارك ١٣١٥ھ
چہ می فرمایند علمائے دین دریں مسئلہ کہ تکبیرات زوائد عیدین بکدام سال مشروع شدہ اندو علتش چہ بود؟ اس بارے میں علمائے کرام کیا فرماتے ہیں کہ عیدین کی تکبیرات زائد کس سال شروع ہوئیں اور ان کی علت کیا ہے ؟
الجواب :
تشریع نماز عید درسال اول از ہجرت ست فی الدر شرع فی الاولی من الھجرۃ واو معروف نہ شد درشرع مگر بہمیں نہج و وضع وحکمت در تکبیرات اظہار سرور دینی وامتثال قولِ اوتعالٰی ست عز جلا لہ
وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ[1] ھذا فی عید الفطر وقولہ عزو جل وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِیْنَ(۳۷) [2] فی عید الاضحی۔ واﷲ تعالٰی اعلم
نماز عید ہجرت کے سال اول میں شروع ہوئی ، در میں ہے کہ نماز عید ہجرت کے پہلے سال شروع ہوئی ، اور وہ شرع میں معروف نہ ہوئی تھی ، مگر اسی سلوب وطریقہ پر ، اور تکبیرات میں حکمت دینی سرور کا اظہار اور اﷲ تعالٰی کے اس فرمان پر عمل ہے کہ تم اس مدت ( رمضان ) کو مکمل کرو اور اﷲ کی عطا کردہ ہدایت پر اﷲ کی بڑائی بیان کرو ، یہ عید الفطر میں ہے ، اور اﷲ تعالٰی کا فرمان ہے تم اﷲ تعالٰی کی عطاکردہ ہدایت پر تکبیر کہو اور محسنین کو بشارت دو ، یہ عید الاضحی کے بارے میں ہے ، واﷲ تعالٰی اعلم (ت)
مسئلہ١٤٢٢ : سائل مذکورہ بالا
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر بلاعذر عید روز اول نہ پڑھیں تو روز دوم مع الکراہت جائزہے جیسا کہ بعض خطبوں میں لکھا ہے یا اصلًا صحیح نہیں ؟ بینوا توجروا
الجواب :
نماز عید الفطر میں جو بوجہ عذر ایك دن کی تاخیر روا رکھی ہے وہاں شرط عذر صرف نفی کراہت کے لئے نہیں بلکہ اصل صحت کے لئے ہے یعنی اگر بلا عذر روز اول نہ پڑھے تو روز دوم اصلًا صحیح نہیں ، نہ یہ کہ مع الکراہت جائز ہو ، عامہ معتبرات میں اس کی تصریح ہے مصنف خطبہ کہ شخص مجہول ہے قابل اعتماد نہیں اُسے نماز عیدالاضحی سے اشتباہ گزرا کہ وہاں دو روز کی تاخیر بوجہ عذر بلاکراہت اور بلا عذر بروجہ کراہت روا ہے ۔
فی الدرلمختار وتأخر کمطر الی الزوال من الغد فقط واحکامھا احکام الاضحی لکن یجوز تاخیرھا الی اٰخرثالث ایام النحر
درمختار میں ہے کہ عذر مثلًا بارش کی وجہ سے فقط دوسرے دن زوال تك مؤخر کی جا سکتی ہے اور عید الفطر کے احکام عید الاضحی کی طرح ہیں لیکن عید الاضحی
بلا عذر مع الکراھۃ وبہ ای بالعذر بدونھا فالعذر ھنا النفی الکراھۃ وفی الفطر للصحۃ [3] اھ ملخصا وفی نورالایضاح وشرحہ مراقی الفلاح کلاھما للعلامۃ الشرنبلالی تؤخر صلٰوۃ عید الفطر بعذر الی الغد فقط و قید العذر للجواز لالنفی الکراھۃ فاذا لم یکن عذر لاتصح فی الغد [4]اھ ملتقطا وفی مجمع الانھر للفاضل شیخی زادہ العذر فی الاضحی لنفی الکراھۃ وفی الفطر للجواز [5] وفی شرح النقایۃ للشمس القھستانی لوترکت بغیر عذر سقطت کما فی الخزانۃ [6] اھففی شرح المنیۃ الکبیر للعلامۃ الحلبی صلٰوۃ عید الاضحٰی تجوز فی الیوم الثانی والثالث سواء اخرت بعذر اوبدونہ اماصلٰوۃ الفطر فلاتجوز الافی الثانی بشرط حصول العذر فی الاول [7] اھ وفی الفتاوی الخانیۃ ان فاتت صلٰوۃ الفطر فی الیوم الاول بعذر یصلی فی الیوم الثانی وان فاتت بغیر عذر لا یصلی فی الیوم الثانی
کو بلا عذر ایامِ نحر کے تیسرے دن تك مؤخر کیا جاسکتا ہے ، ہاں کراہت ہے اور عذر ہوگا تو کراہت نہیں ہوگی ، یہاں عذر کا ہونا نفی کراہت کے لئے ہے اور عید الفطر میں صحت کے لئے اھ تلخیصا نورالایضاح اور اس کی شرح مراقی الفلاح میں علامہ شرنبلالی فرماتے ہیں کہ عذر کی وجہ سے عید الفطر کو دوسرے دن تك مؤخر کیا جاسکتا ہے ، عذر کی قید جواز کے لئے ہے نفی کراہت کے لئے نہیں ، تو جب عذر نہ ہو تو دوسرے دن میں نماز صحیح نہ ہوگی اھ ملتقطًا ، مجمع الانہر میں فاضل شیخی زادہ کہتے ہیں کہ اضحی میں عذر نفی کراہت اور فطر میں جوا ز کے لئے ہے ، شرح نقایہ للشمس قہستانی میں ہے کہ اگر نمازِ عید بغیر عذر کے چھوڑدی تو ساقط ہوجائے گی ، خزانہ میں بھی اسی طرح ہے اھ شرح منیہ کبیر للعلامہ حلبی میں ہے کہ عید الاضحی کی نماز دوسرے اور تیسرے دن بھی جائز ہے خواہ عذر کی وجہ سے موخر ہوئی یا بلاعذر ، لیکن نماز عید الفطر اگر پہلے دن کسی عذر کی وجہ سے ادا نہ کی جاسکی تو فقط دوسرے دن پڑھی جاسکتی ہے اھ فتاوٰی خانیہ میں ہے کہ اگر کسی عذر کی وجہ سے عید الفطر پہلے دن رہ گئی تو دوسرے دن
[1] القرآن ٢ / ١٨٥
[2] القرآن ٢٢ / ٣٧
[3] درمختار باب العیدین مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١ / ١١٦
[4] مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی باب احکام العیدین مطبوعہ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ٣٩٣
[5] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب صلوٰۃ العیدین مطبوعہ داراحیاء التراث العربی بیروت ١ / ١٧٥)
[6] جامع الرموز فصل فی العیدین مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ١ / ١٧٥
[7] غنیہ المستملی شرح منیۃ المصلی باب العیدین مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص ٥٧١
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع