دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

عید گاہ کی طرف نکلنا مندوب ہے اگر جامع مسجد میں لوگوں کی گنجائش ہو البتہ نکلنا واجب نہیں ۔ (ت)

غنیہ میں جامع الفقہ ومنیہ المفتی وذخیرہ سے ہے :

یجوز اقامتھا فی المصر و فنائہ و موضعین فاکثرو بہ قال الشافعی واحمد [1]۔

شہر اور فنائے شہر میں عید دو یا زیادہ مقامات پر ادا کی جاسکتی ہے ، امام شافعی اور امام احمد کی یہی رائے ہے ۔ (ت)

ہاں جو سنت مؤکدہ ہو اور کوئی شخص بلاضرورت بے عذر براہ تہاون وبے پروائی اس کے ترك کی عادت کرے اُسے ایك قسم اثم لاحق ہوگی نہ ترك سنت بلکہ اس کی کم قدری وقلت مبالات کے باعث ،

فی شرح المنیۃ للعلامۃ ابراھیم الحلبی لا یترك رفع الیدین عند التکبیر لانہ سنۃ مؤکدۃ ولو ا عتاد ترکہ یا ثم لالنفس الترك بل لانہ استخفاف و عدم مبالاۃ بسنۃ واظب علیھا النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مدۃ عمرہ امالو ترکہ بعض الاحیان من غیر اعتداد لا یا ثم وھذا مطرد فی جمیع السنن المؤکدۃ [2] اھ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔                               

شرح منیۃ میں علامہ ابراھیم حلبی کہتے ہیں کہ تکبیر کے وقت ہاتھ اٹھانا ترك نہ کیا جائے کیونکہ یہ سنت مؤکدہ ہے اور اگر ترك کو عادت بنا لیتا ہے تو گناہ گار ہوگا مگر نفسِ ترك کی وجہ سے نہیں بلکہ ایسی سنت کو ہلکا سمجھنے اوراس سے لاپروائی کی وجہ سے ہوگا جس پر نبی اکرم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے تمام عمر ہمیشگی فرمائی ، ہا ں بغیر عادت کے بعض اوقات ترك کردے تو گنہگار نہ ہوگا اور یہی اصول تمام سنن مؤکدہ میں جاری ہوتا ہے اھ واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم (ت)

(٢) عمرو کا قول صحیح ہے اور زید کا دعوٰی بھی وجہِ صحت رکھتا ہے اگر صحرا سے اُس کی مراد فضائے خالی ہو۔

اقول : وبا ﷲ التوفیق تحقیق یہ ہے کہ یہاں دو ٢ چیزیں ہیں ایك اصل سنت کہ نمازی عیدین بیرونِ شہر جنگل میں ہو شارع علیہ الصلاۃ والسلام نے اُس میں حکمت اظہار شعار اسلام وشوکت وکثرت مسلمین رکھی ہے یہ بات نفس خروج واجتماع سے حاصل اگر چہ صحرا میں کوئی عمارت بنالیں پس قولِ عمرو کہ جب مسجد صحرا میں ہے تو بیرونِ شہر جانے جنگل میں پڑھنے کا ثواب حاصل بلاشبہ صحیح ہے۔ دوم سنت ، سنت کہ تکمیل و تاکید اصل سنت کے لئے ہے یعنی فضائے خالی بے عمارت میں پڑھنا کہ اس میں زیادت اظہار شعار و شوکت ہے ، مسجد عیدگاہ واقع صحرا میں پڑھنے سے اگر چہ اصل اظہار شعار و صلوٰۃ فی الصحرا کا ثواب حاصل ، مگر صلوٰۃ فی الفضا میں اتباع اتم پر جو ثواب ازید ملتا وہ نہ ہوا جبکہ جانب تعمیر کسی مصلحتِ شرعیہ سے مترجح نہ ہوا ، اس معنی پر قول زید بھی روبصحت ہے زمانہ اکرم حضور پر نور سید عالم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  میں مصلائے عید کفِ دست میدان تھا جس میں اصلًا تعمیر نہ تھی مدینہ طیبہ کے شرقی دروازے پر ،  کما فی المقصد التاسع من المواھب (جیسا کہ مواہب اللدنیہ کے نویں مقصد میں ہے ۔ ت) مسجد اطہر کے باب السلام سے ہزار قدم کے فاصلے پر ، کما فی الزرقانی عن فتح الباری عن عمر بن شبھۃ فی الاخبار المدینۃ عن ابن غسان الکتانی صاحب مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ (جیسا کہ زرقانی میں فتح الباری سے ہے کہ عمر بن شبہ نے اخبار المدینہ میں ابوغسان الکتانی جو صاحب مالك   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ہیں سے روایت کیا ہے ۔ ت) سنن ابن ماجہ و صحیح ابن خزیمہ و مستخرج اسمٰعیل میں عبد اﷲ بن عمر   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   سے ہے :

ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان یغد والی المصلی فی یوم عید والعنزۃ تحمل بین یدیہ فاذا بلغ المصلی نصبت بین یدیہ فصلی الیھا وذلك ان المصلی کان فضاء لیس فیہ ما یستربہ [3]۔

بلا شبہ رسول اﷲ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  عید کے دن صبح سویرے عیدگاہ کی طرف نکلتے آپ کے آگے آگے کسی کے ہاتھ میں نیزہ اٹھایا ہوتا ، جب آپ عیدگاہ میں تشریف فرما ہوتے تو آپ کے سامنے نیزہ گاڑ دیا جاتا آپ اس کے سامنے ہو کر نماز پڑھاتے اور یہ عیدگاہ میدان میں تھی وہاں کوئی دیوار وغیرہ نہ تھی (ت)

اب صدہا سال سے اس کا احاطہ بن گیا ، علامہ سید نورالدین سمہودی قدس سرہ استظہار فرماتے ہیں کہ یہ عمارت زمانہ امیر المومنین عمر بن عبدالعزیز   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  میں تعمیر ہوئی ، کما فی کتابہ قدس سرہ فی تاریخ طیبہ الطیّبۃ صلی اﷲ تعالٰی علی طیب اطیب طیبہا بطیبہ واٰلہ الطائب وبارك وسلم (جیسا کہ ان کی کتاب تاریخ طیبہ میں ہے تمام پاکوں سے پاك پر صلوٰۃ وسلام ہو ، اُن کی آلِ پاك پر ہو اور برکات و سلام ہو ، ت) اور واقعی جب امیر المومنین ممدوح نے مسجد اقدس حضور پر نور صلوات اﷲ وسلامہ علیہ کی تجدید تعمیر فرمائی ہے جہاں جہاں حضور اقدس   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا نماز پڑھنا معلوم ہو اُن سب کی بھی تعمیر جدید ، خواہ تجدید فرمائی کما یستفاد من عمدۃ القاری للعلامۃ الامام البدر محمود العینی عن عمر بن شبہۃ عن ابی غسان عن غیر واحد من اھل العلم (جیسا کہ عمدۃ القاری علامہ بدرالدین محمود العینی نے عمر بن شبہہ سے انھوں نے ابو غسان سے اور انھوں نے متعدد اہل علم سے بیان کیا ہے۔ ت) علمائے کرام کو عیدین کے لئے مصلی کو جانا مسنون ومستحب بتاتے ہیں وہی یہ بھی بحث فرماتے ہیں کہ مصلائے عید جمیع احکام میں مسجد ہے یا صرف بعض میں ، اور اس میں بول وبراز و وطی جائز ہیں یا نہیں کہ اگر چہ وہ سب احکام میں مسجد نہ سہی مگر بانی نے یہ عمارت اس لئے نہ بنائی ، بحرالرائق میں ہے :

اختلفوا فی مصلی الجنازۃ والعید فصحح فی المحیط فی مصلی الجنائز انہ لیس لہ حکم المسجد اصلا وصحح فی مصلی العید کذلك الا فی حق جواز الاقتداء وان لم تتصل الصفوف وفی النھایۃ وغیرھا والمختار للفتوی فی المسجد الذی اتخذ لصلٰوۃ الجنازۃ والعید انہ مسجد فی حق جواز الاقتداء وان انفصل الصفوف رفقا بالناس وفیما عد اذلك لیس لہ حکم المسجد اھ وظاھر ما فی النھایۃ انہ یجوز الوطئ والبول والتخلی فی مصلی الجنائز و العید ولا یخفی ما فیہ فان البانی لم یعدہ لذلك فینبغی ان لا تجوز ھذہ الثلثۃ وان حکمنا بکونہ غیر مسجد وانما تظھر فائدتہ فی بقیۃ الاحکام التی ذکرناھا وفی حل دخول للجنب والحائض  [4] اھ                          

 



[1]    غنیۃ المستملی شرح منیہ المصلی فروع خروج الی المصلی مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص ٥٧٢

[2]    غنیۃ المستملی شرح منیہ المصلی باب صفۃ الصلوٰۃ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص ٣٠٠

[3]    السنن لابن ماجہ باب ماجاء فی الحربۃ یوم العید مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ٩٣

[4]    بحرالرائق باب مایفسد الصلوٰۃ ومایکرہ فیہا مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢ /  ٣٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن