دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

جواب صحیح ہے : اور اس کی تائید وہ روایت بھی کرتی ہے جو ابوبکر بن ابی شیبہ نے مصنف میں اسود عامری سے انھوں نے اپنے والد سے بیان کی کہ میں نے رسول اﷲ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے ساتھ نماز فجر ادا کی آپ نے سلام پھیرا ، ہاتھ اٹھائے اور دُعا کی الحدیث ، لہذا نماز فرض کے بعد سیّد الانبیاء اسوۃ الاتقیاء   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے ہاتھ اٹھا کر دُعا مانگنا ثابت ہے جیسا کہ علماء اذکیاء پر مخفی نہیں ۔ (ت)

 

محمد سید نذیر حسین

لطیفہ : فقیرغفر لہ المولی القدیر نے وہابیہ کے اس خیال ضلال کے رَ د و ابطال کو کہ جو کچھ بخصوصہ قرون ثلٰثہ سے منقول نہیں ممنوع ہے ، مجیب کی پندرہ ١٥ عبارتیں نقل کیں مگر لطف یہ ہے کہ خود ہی فتوے جس سے یہاں انھوں نے استناد کیا اس خیال کے ابطال کو بس ہے ، مجیب کی عادت ہے کہ شروع جواب میں ھوا لمصوب( وہی درست کرنے والا ہے ۔ ت) یہی لفظ اُس فتوے کی ابتداء میں بھی لکھا کما سمعت نصہ ( جیسا کہ اس کے الفاظ آپ پیچھے پڑھ چکے ۔ ت) اب حضرات مخالفین ثابت کر دکھا ئیں کہ حضورسیّد عالم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  یا صحابہ کرام وتابعین عظام علیہم الرضوان ، اﷲ جل وعلا کو مصّوب کہا کرتے ہوں خصوصًا بحالیکہ اسمائے الہٰیہ توقیفی ہیں ،

واذ قد بلغنا الٰی ذکر التوقیف وقف القلم و کان ذلك اللیلۃ بقیت من اوسط عشرات شعبان المعظم سنۃ ،  الف(١٣٠٧ھ) وثلثمائۃ و سبع من ھجرۃ سید العالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والحمد اﷲ علی ما الھم والصلٰوۃ والسلام علی المولی الاعظم واٰلہ وصحبہ سادات الامم واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

 جب ہم لفظ توقیف پر پہنچ چکے قلم رك گیا اس کا اختتام ١٣٠٧ھ میں شعبان المعظم کے وسط میں ہوا ، سب تعریف اﷲ کے لئے ہے جو رہنمائی کرتا ہے صلوٰۃ وسلام مولی اعظم پر ، آپ کی آل پر اور اصحاب پر جو کہ امت کے سربراہ ہیں ۔

واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ (ت)

مسئلہ ١٤١٤تا ١٤١٥ :        بنارس محلہ کنڈی گڑ تولہ مسجد بی بی راجی شفا خانہ از مولوی عبدالغفور صاحب  ٦ جمادی الآخر ١٣١٢ھ

بخدمت لازم البرکۃ جامع معقول ومنقول حاوی فروع واصول جناب مولانا مولوی احمد رضا خاں صاحب مداﷲ فیضانہ از جانب خادم الطلبہ عبدالغفور سلام علیك قبول باد ، کچھ مسائل میں یہاں درمیان علما کے اختلاف ہے لہذا مسئلہ ارسال خدمت لازم البر کۃ ہے امید ہے کہ جواب سے مطلع فرمائیں

(١) زید کہتا ہے نماز عیدین صحرا میں پڑھنی سنت ہے لیکن شہر میں بھی جائز ہے جس شخص نے نماز مذکور شہر میں پڑھی نماز اس کی ضرور ادا ہوئی البتہ ترك سنت اس نے کیا اور ثواب سنّت سے محروم رہا ، عمرو کچھ روز تك قائل تھا نماز عیدین شہر میں جائز نہیں مگر چند روز سے بذاتِ خود یا بوجہ تعلم کسی غیر کے کہتاہے گو نماز مذکور شہر میں جائز ہے لیکن پڑھنے والے گنہگار ہوں گے۔

(٢) زید کہتاہے نمازِ عیدین مسجد پختہ چھت دار کے اندر جو صحرا میں واقع ہے پڑھنے سے ثواب صحرا میں پڑھنے کا نہ ملے گا عمرو کہتا ہے گو مسجد پختہ چھت دار ہے مگر چونکہ صحرا میں واقع ہے لہذا ثواب صحرا میں پڑھنے کا ملے گا ، ان سب مسائل میں قول زید کا صحیح ہے یا عمرو کا؟ بینوا توجروا

الجواب :

(١) قولِ زید صحیح ہے عامہ کتبِ مذ ہب متون وشروح وفتاوٰی میں تصریح ہے کہ نماز عیدین بیرون شہر مصلی یعنی عیدگاہ میں پڑھنی مندوب ہے ، مستحب ہے ، افضل ہے ، مسنون ہے ، فرض نہیں کہ شہر میں ادا ہی نہ ہو ، واجب نہیں کہ شہر میں پڑھنا مطلقًا گناہ ہو ، نقایہ وکنز و وافی و غرر واصلاح و ملتقی وغیرہا متون میں بلفظ ندب [1] ، وقایہ بکلمہ حبب[2] ، ہدایہ میں بلفظ یستحب[3]  تعبیر فرمایا۔ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں علامہ ابن ملك سے ہے :

الافضل اداؤھا فی الصحراء فی سائر البلدان وفی مکۃ خلاف [4]۔

تمام شہرو ں میں میدان میں عید ادا کرنا افضل ہے لیکن مکہ میں اختلاف ہے ۔ (ت)

متنِ تنویر و فتح القدیر و درر و ہندیہ و مضمرات وبزازیہ و غنیہ و خانیہ و خلاصہ وخزانۃ المفتین و فتاوٰی ظہیریہ وغیرہا میں ہے :
الخروج الیھا سنّۃ[5] ( عیدگاہ کی طرف نکلناسنّت ہے ۔ ت)۔ بحرمیں ہے :

التوجہ الی المصلی مندوب کما افادہ فی التجنیس وان کانت صلٰوۃ العید واجبۃ حتی لوصلی العید فی الجامع ولم یتوجہ الی المصلی فقد ترك السنۃ [6] ۔

عید گاہ کی طرف جانا مندوب ہے جیساکہ تجنیس میں ہے اگر چہ نماز عید واجب ہے حتی کہ اگر کسی نے جامع مسجد میں عید پڑھی اور عیدگاہ کی طرف نہیں گیا تو اس نے سنّت کو ترك کیا ۔ (ت)

شرح نقایہ قہستانی میں ہے :

الخروج الیہ یندب وان کان الجامع یسعھم فالخروج لیس بواجب [7] ۔

 



[1]    کنز الدقائق باب العیدین مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص٤٩

[2]    شرح وقایہ باب العیدین مطبوعہ مکتبہ رشیدیہ دہلی ١ /  ٢٤٥

[3]    الہدایہ باب العیدین مطبوعہ المکتبہ العربیہ کراچی ١ /  ١٥١

[4]    مرقاۃ شرح المشکوٰۃباب صلوٰۃ العیدین مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ٣ /  ٢٩٨

[5]    تنویر الابصار مع الدرالمختار باب العیدین مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١ /  ۱۱٤

[6]    بحرالرائق باب العیدین مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢ /  ١٥٩

[7]    جامع الرموز فصل صلوٰۃ العیدین مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ١ /  ٢٧١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن