دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

الوداع یا الفراق کا خطبہ آخر رمضان میں پڑھنا اور کلماتِ حسرت ورخصت کے ادا کرنا فی نفسہٖ امر مباح ہے بلکہ اگر یہ کلمات باعثِ ندامت وتوبہ سامعان ہوئے تو امیدِ ثواب ہے مگر اس طریقہ کا ثبوت قرونِ ثلٰثہ میں نہیں [1]الخ

 عبارت ٩ : مجموعہ فتاوی جلد دوم صفحہ ١٧٠ :

کسیکہ می گوید وجودیہ وشہودیہ ازاہل بدعت اند قولش قابلِ اعتبار نیست ومنشاء قولش جہل و ناواقفیت است ازاحوال اولیاء از معنے توحید وجودی وشہودی وشاعری کہ ذم ہر دوفرقہ ساختہ قابلِ ملامت است واﷲ اعلم [2]۔

جو شخص یہ کہتا ہے کہ وحدت الوجود اور وحدت الشہود والے اہل بدعت ہیں اس کے قول کاکوئی اعتبار نہیں اور اس کی وجہ اس کا احوال اولیاء اور معنی توحید وجودی اور شہودی سے جہالت و ناواقفیت ہے اور وہ شاعر جو ان دونوں طبقات پر طعن کرتا ہے وہ قابلِ مذمت ہے واﷲ اعلم ۔ (ت)

ذرا تقویۃ الایمان کی بالا خوانیاں یادکیجئے ۔

عبارت ١٠ : صفحہ ٤٢١ :

فی الواقع شغلِ برزخ اُس طور پر کہ حضرات صوفیہ صافیہ نے لکھا ہے نہ شرك ہے نہ ضلالت ،

ہاں افراط وتفریط اُس میں منجر ضلالت کی طرف ہے ، تصریح اس کی مکتوب مجدد الف ثانی میں جابجا موجود ہے واﷲ اعلم[3]

سبحٰن اﷲ وہ عالم کہ تمھارے مذہب نامہذب پرمعاذاﷲ صراحۃً مشرك ومجوز شرك ہوچکا اُس پر اعتماد اور اس کے فتوے سے استناد کس دین ودیانت میں روا۔

عبارت١١ : اُسی کی جلد سوم صفحہ٥٨ میں ہے :

سوال : وقت ختم قرآن درتراویح سہ بار سورہ اخلاص می خوانند مستحسن است یا نہ۔

جواب : مستحسن است[4]۔      

سوال : تراویح میں ختم قرآن کے وقت تین بار سورہ اخلاص پڑھنا مستحسن ہے یا نہیں ؟

جواب : مستحسن ہے ۔

عبارت١٢ : صفحہ١٢٥ :

اماجمیع میان تکلم بالفاظِ سلام ودست برداشتن و برسر یا سینہ نہادن پس ظاہر الاباس بہ است [5]۔

لفظِ سلام کہتے ہوئے سر یا سینہ پر ہاتھ رکھنے میں ظاہرًا کوئی حرج نہیں ۔ (ت)

عبارت١٣ : صفحہ١٢٧ :

سوال : بسم اﷲ نوشتن برپیشانی میّت ازانگشت درست یا نہ ؟

جواب : درست است[6]۔   

سوال : میت کی پیشانی پر انگلی سے بسم اﷲ لکھنا درست ہے یا نہیں ؟
جواب : درست ہے ۔ (ت)

 عبارت١٤ : صفحہ ١٣٣ :

سوالِ : قیامِ وقت ذکر ولادت باسعادت کے جواب میں قیام بالقصد کا قرون ثلٰثہ سے منقول نہ ہونا اور بعض احوال میں صحابہ کرام کا حضور اقدس   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے لئے قیام نہ کرنا نقل و تحریر کرکے لکھتے ہیں :

لیکن علمائے حرمین شریفین زاد ہمااﷲ شرفا قیام می فرمایند امام برزنجی   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  در رسالہ مولد          لیکن حرمین شریفین ( اﷲ تعالٰی ان کواور شرف عطا فرمائے ) کے علماء قیام کرتے ہیں ، امام برزنجی رحمۃ اﷲ

می نویسند وقد استحسن القیام عند ذکر مولدہ الشریف ائمۃ ذو روایۃ ودرایۃ فطوبی لمن کان تعظیمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم غایۃ مرامہ ومرماہ انتھی [7]۔

 



[1]    مجموعہ فتاوٰی کتاب الحظر والاباحۃ مطبوعہ مطبع یوسفی فرنگی محلی لکھنؤ ٢ /  ٢٤ ، ٢٥

[2]    مجموعہ فتاوٰی کتاب الحظر والاباحۃ مطبوعہ مطبع یوسفی فرنگی محلی لکھنؤ ٢ /  ٥٨

[3]    مجموعہ فتاوٰی

[4]    مجموعہ فتاوٰی باب التراویح مطبوعہ مطبع یوسفی فرنگی محلی لکھنؤ ٣ /  ٥٧)

[5]    مجموعہ فتاوٰی باب المصافحہ والمعانقہ مطبوعہ مطبع یوسفی فرنگی محلی لکھنؤ ٣ /  ١٢١

[6]    مجموعہ فتاوٰی باب مایتعلق بالموتی مطبوعہ مطبع یوسفی فرنگی محلی لکھنؤ ٣ /  ١٢٣

[7]    مجموعہ فتاوٰی باب قیامِ میلاد شریف مطبوعہ مطبع یُوسفی فرنگی محلی لکھنؤ ٣ /  ١٣٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن