دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

کبھی کبھی فاء محض ترتیب کے لئے آتی ہے ، مثلًا ان آیات میں (ترجمہ آیات) پھراپنے گھرگیا توایك فربہ بچھڑا لے آیا پھر اسے ان کے پاس رکھا۔ اس پراس کی بیوی چلاتی آئی پھراپناماتھا ٹھونکا۔ پھرقسم ان کی کہ جھڑك کرچلائیں ۔ پھران جماعتوں کی کہ قرآن پڑھیں ۔ (ت)

 بلکہ مسلم الثبوت میں ہے :

الفاء للترتیب علی سبیل التعقیب ولوفی الذکر[1]۔

فاء بطریق تعقیب ترتیب کے لئے آتی ہے خواہ وہاں ترتیب ذکری ہو۔

توایك ف کامجرد ترتیب یاترتیب فی الذکر مجازپرحمل اولٰی ہے یادس ثمّ کامجازپر۔

سادسًا یہ عدم فصل بطور سلب عموم لیتے ہو توہمیں کیامضراور تمہیں کیامفید کہ ہمیں ایجاب کلی کی ضرورت نہیں ، کہ سلب جزئی ہمارے خلاف ہو ، اور بطورعموم ، سلب تودونوں جگہ اس کابطلان ثابت و واضح۔ صحیح حدیثیں تنصیص کررہی ہیں کہ بالیقین دونوں جگہ فصل واقع ہوا ، نمازوخطبہ میں وہ حدیث عــــہ (١٠) کہ ابوداؤد و

عــــہ اقول : یہ حدیث صحیح ہے ،

رواہ ابوداؤد عن محمد بن الصباح البزار صدوق والنسائی عن محمد بن یحیی بن ایوب ثقۃ وابن ماجۃ عن ھدیۃ بن عبدالوھاب صدوق وعمربن رافع البجلی

اس کو ابوداؤدنے محمدبن الصباح البزارسے (جوصادق ہیں )اور نسائی نے محمد بن یحیٰی بن ایوب سے (جوثقہ ہیں ) اور ابن ماجہ نے ہدیہ بن عبدالوہاب سے(جوکہ صدوق ہیں ) اور عمربن رافع البجلی (جوکہ ثقہ ہیں ) تمام نے(باقی اگلے صفحہ پر)

نسائی وابن ماجہ نے حضرت عبداﷲ بن سائب   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   سے روایت کی :

واللفظ لابن ماجۃ قال حضرت العید مع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فصلی بنا العید ثم قال قدقضینا الصلٰوۃ فمن احب ان یجلس للخطبۃ فلیجلس ومن احب ان یذھب فلیذھب[2]۔

ابن ماجہ کے الفاظ یہ ہیں میں عید میں حضورپرنور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے ساتھ حاضرہوا حضور نے نمازعید پڑھائی پھرفرمایا ہم نماز توپڑھ چکے اب جوسننے کے لئے بیٹھنا چاہے بیٹھے اور جوجاناچاہے چلاجائے۔

اگرثم کاخیال نہ بھی کیجئے تویہ کلام نماز وخطبہ کے درمیان فاصل تھا توہمیشہ اتصال حقیقی ہوناباطل ہوا اور خطبہ ومعاودت میں تو فصل کثیر اسی حدیث نہم سے ثابت جوعنقریب گزری جس کی ایك روایت بخاری و مسلم وابوداؤدو نسائی کے یہاں یوں ہے :

صلی (یعنی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم) ثم خطب ثم اٰتی النساء ومعہ بلال فوعظہن وذکرھن وامرھن بالصدقۃ فرایتھن یھوین بایدیھن یقذفنھن فی ثوب بلال ثم انطلق ھو وبلال الٰی بیتہ[3]۔

یعنی حضورسیدعالم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے نمازِعید پڑھی پھربعدہ ، خطبہ فرمایا پھربعدازاں صفوف زنان پرتشریف لاکرانہیں وعظ و ارشادکیااور صدقہ کا حکم دیا تو میں نے دیکھا کہ بیبیاں اپنے ہاتھوں سے گہنا اتاراتارکربلال   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے کپڑے میں ڈالتی تھیں

 (بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

ثقۃ ثبت کلھم قالوا ثنا الفضل بن موسی ثقۃ ثبت ثنا ابن جریح عن عطاء وھما ماھما عن عبداﷲ بن السائب رضی اﷲ تعالٰی عنھما لہ ولابیہ صحبتہ فتصویب دس وابن معین ارسالہ غیرمتاثر عندنا بعد ثقۃ الرجال فالحدیث صحیح علٰی اصولنا١٢منہ(م)                                              

کہاکہ ہمیں فضل بن موسٰی (جوثقہ اور مضبوط ہیں ) انہوں نے کہا ہمیں ابن جریج نے عطاء سے (یہ دونوں مقام میں مسلم ہیں ) نے عبداﷲ بن السائب   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  (ان کو اور ان کے باپ کو صحبت ہے) پس ابوداؤد اور نسائی کی تصویب ہوئی اور ابن معین کارجال کے ثقہ ہونے کے بعد اس کومرسل بنانامتاثر نہیں کرے گا ، پس ہمارے ہاں یہ حدیث صحیح ہے ١٢منہ(ت)

پھرحضوراقدس   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اور بلال   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کاشانۂ نبوت کوتشریف فرماہوئے۔ دیکھو خطبہ کے کتنی دیربعد معاودت ہوئی یہ وعظ وارشاد کہ بیبیوں کوفرمایاگیا جزءِ خطبہ نہیں بلکہ اس سے جُداہے ، صحیحین میں روایت جابربن عبداﷲ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   صاف فرماتے ہیں کہ :

ثم خطب الناس بعد فلما فرغ نبی اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نزل فاتی النساء فذکرھن [4] الحدیث۔                                یعنی پھربعد نماز حضورپرنور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے خطبہ فرمایا ، جب نبی   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  خطبہ سے فارغ ہوئے اُترکربیبیوں کے پاس تشریف لائے اور انہیں تذکیرفرمائی ، الحدیث۔

علامہ زرقانی شرح مواہب میں ناقل :

ھذہ الروایۃ مصرحۃ بان ذلك کان بعد الخطبۃ  [5]۔

 



[1]    مسلم الثبوت مسئلہ الفاء للترتیب مطبوعہ مطبع انصاری دہلی ص٦١

[2]    السنن لابن ماجہ ماجاء فی صلٰوۃ العیدین مطبوعہ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص٩۳

[3]    صحیح البخاری کتاب العیدین ، باب العلم بالمصلی مطبوعہ نورمحمدقدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /  ١٣۳

[4]    صحیح مسلم کتاب العیدین مطبوعہ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱ /  ٢۸۹

[5]    شرح الزرقانی علی المواہب اللدنیۃ فرع سادس مطبوعہ دارالفکر بیروت ۸ /  ٢۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن