30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اضحی کے دن تشریف لائے پھر عیدکی دورکعات پڑھائیں پھر آپ نے ہماری طرف رخِ انورکیا اور خطبہ ارشاد فرمایا۔ (ت)
حدیث٤ : اسی میں حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ہے :
ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یصلی یوم النحر ثم خطب الحدیث[1]۔
بلاشبہ رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے عیدالاضحی کے روز نمازپڑھائی پھرخطبہ دیا۔ (ت)
حدیث۵ : اسی میں حضرت جندب بن عبداﷲ بجلی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ہے :
صلی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یوم النحر ثم خطب ثم ذبح[2]۔
رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قربانی کے دن نماز پڑھائی پھرخطبہ دیا پھرقربانی کی(ت)
حدیث٦ : جامع ترمذی میں بافادۂ تحسین وتصحیح حضرت عبداﷲ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے ہے :
کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم و ابو بکر وعمریصلون فی العیدین قبل الخطبۃ ثم یخطبون[3]۔
رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، حضرت ابوبکراور حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا عیدین کی نمازخطبہ سے پہلے پڑھاتے تھے پھرخطبہ دیتے۔ (ت)
حدیث۷ : سنن نسائی میں حضرت ابوسعیدخدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ہے :
ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان یخرج یوم العید فیصلی رکعتین ثم یخطب[4]۔
بلاشبہ رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عیدکے دن باہرتشریف لاتے آپ دو رکعتیں پڑھاتے پھرخطبہ دیتے (ت)
یہ سات۷ حدیثیں ظاہرکرتی ہیں کہ حضورپرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور صدیق وفاروق وعثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم نمازعیدین کاسلام پھیرکرکچھ دیرکے بعد خطبہ شروع فرماتے۔
حدیث۸ : صحیحین میں حضرت ابوسعیدخدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ہے :
واللفظ للبخاری کان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یخرج یوم الفطر والاضحی الی المصلی فاول شیئ یبدؤ بہ الصلٰوۃ ثم ینصرف فیقوم مقابل الناس والناس جلوس علی صفوفھم فیعظھم ویوصیھم فان کان یرید ان یقطع بعثا قطعہ اویامربشیئ امر بہ ثم ینصرف[5]۔
الفاظ بخاری یہ ہیں کہ نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم عیدالفطر اور اضحی کے دن باہرعیدگاہ میں تشریف لاتے سب سے پہلے آپ نماز پڑھاتے پھرلوگوں کی طرف متوجہ ہوتے لوگ اپنی اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے آپ انہیں وعظ ونصیحت فرماتے ، اگرآپ نے کسی لشکر کو بھیجنا ہوتاتو روانہ فرماتے اور کسی کاحکم دینا ہوتا توحکم فرمادیتے پھرآپ واپس تشریف لاتے۔ (ت)
یہ حدیث خطبہ ومعاودت میں فصل بتاتی ہے۔
حدیث۹٩ : بخاری و مسلم ودارمی و ابوداؤد ونسائی وابن ماجہ حضرت حبرالامۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی :
قال خرجت مع النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یوم فطر او اضحی فصلی ثم خطب ثم اٰتی النساء فوعظھن وذکرھن وامرھن بالصدقۃ [6]۔
فرمایا میں فطر اور اضحی کے روز نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ نکلا آپ نے نمازپڑھائی پھرخطبہ دیاپھرخواتین کے اجتماع میں تشریف لے گئے انہیں وعظ ونصیحت فرمائی اور انہیں صدقہ کاحکم دیا۔ (ت)
یہ حدیث دونوں جگہ فصل کااظہار کرتی ہے ، سبحن اﷲ! پھرکیونکرادعاکرسکتے ہیں کہ نماز وخطبہ وخطبہ ومعاودت میں ایسااتصال رہا جو عدم دعاپر دلیل ہوا ، اگرکہئے ثم کبھی مجازًا بحالتِ عدم مہلت بھی آتاہے قال الشاعر : ؎
کھزالردینی تحت العجاج
جری فی الانابیب ثم اضطرب[7]
(اس کی حرکت اس ردینی نیزے کی طرح ہے جو میدان کارزارمیں اڑنے والے غبارمیں حرکت کرتے ہوئے پوروں پرلگتاہے توجنبش کرتاہے)
اقول : تم مستدل ہو اور مستدل کو احتمال کافی نہیں خصوصًا خلافِ اصل کمالایخفی علی ذی عقل (یہ کسی صاحب عقل پر پوشیدہ نہیں ۔ ت) معہذا ف بارہا مجرد ترتیب بے معنی اتصال وتعقیب کے لئے آتی ہے ، امام جلال الدین سیوطی اتقان میں زیربیان ف فرماتے ہیں :
قدتجئ لمجرد الترتیب نحو فراغ الٰی اھلہ فجاء بعجل سمین٭ فقربہ الیھم فاقبلت امرأتہ فی صرّۃ فصکّت وجھھا۔ فالزاجرات زجرا٭ فالتالیات[8]۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع