دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

علمائے کرام اس آیت کی تفسیرمیں لکھتے ہیں کہ جمیع احوال میں ذکرالٰہی ودعاکی مداومت کرو۔ بیضاوی میں ہے :

داوموا علی الذکر فی جمیع الاحوال[1] ای داوموا علی ذکراﷲ تعالٰی فی جمیع الاحوال[2]

تمام احوال میں ذکرپرمدامت کرو۔ (ت) یعنی تمام احوال میں اﷲ تعالٰی کے ذکرپر دوام اختیارکرو۔ (ت)

ارشاد العقل السلیم میں ہے :

داوموا علی الذکراﷲ تعالٰی۔  حافظوا علی مراقبتہ ومناجتہ ودعائہ فی جمیع الاحوال۔ [3]

تمام احوال میں اﷲ تعالٰی کے ذکر پرمداومت کرو ، اور مراقبہ ، مناجات اور رب سے دعاکی محافظت کرو۔ (ت)

آیت٢ : قال عزّاسمہ :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) [4]

اے ایمان والو! اﷲ کاذکر بکثرت کرو۔

علامۃ الوجود مفتی ابوالسعودارشادمیں ارشادفرماتے ہیں : یعم الاوقات والاحوال[5]یہ آیت تمام اوقات واحوال کوعام ہے۔

آیت٣ : قال تعالٰی شانہ :

فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَذِكْرِكُمْ اٰبَآءَكُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِكْرًاؕ-[6]

اﷲ کاذکرکرو جیسے اپنے باپ دادا کویادکرتے ہوبلکہ اس سے بھی زیادہ ۔

امام نسفی کافی شرح وافی میں فرماتے ہیں : ارید بہ ذکر اﷲ تعالٰی فی الاوقات کلہا[7]  اس آیت سے یہ مراد کہ ذکرالٰہی جمیع اوقات میں کرو۔

 آیت٤ : قال تبارك مجدہ : وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا [8]اور بکثرت خدا کاذکرکرو۔ معالم میں ہے : فی جمیع المواطن علی السراء والضراء[9] تمام مواضع میں خوشی وتکلیف میں ۔

آیت۵ : قال تقدس اوصافہ :

وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِۙ-اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا(۳۵)[10]

خدا کو بکثرت یادکرنے والے مرد اور بکثرت یاد کرنے والی عورتوں کے لئے اﷲ نے مغفرت اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔

مولٰنا شیخ محقق عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ ، ماثبت بالسنۃ میں لکھتے ہیں :

لایخفی ان الذکر والتسبیح والتھلیل والدعاء لاباس بہ لانھا مشروعۃ فی کل الامکنۃ و الازمان[11]۔

پوشیدہ نہیں کہ ذکروتسبیح وتہلیل ودعا میں کچھ مضائقہ نہیں کہ یہ چیزیں وہرجگہ اور ہروقت مشروع ہیں ۔

اﷲاﷲ کیاستم جری ہیں وہ لوگ کہ قرآن وحدیث کی ایسی عام مطلق اجازتوں کے بعد خواہی نخواہی بندگان خدا کو اس کی یادودعا سے روکتے ہیں حالانکہ اس نے ہرگز اس دعا سے ممانعت نہ فرمائی ،

ﰰ للّٰهُ اَذِنَ لَكُمْ اَمْ عَلَى اللّٰهِ تَفْتَرُوْنَ(۵۹) [12]

اے حبیب! ان سے پوچھئے کہ اﷲ نے اس کی تمہیں اجازت دی ہے یااﷲ پرجھوٹ باندھتے ہو۔ (ت)

ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔ پس بحمداﷲ آفتاب روشن کی طرح واضح ہوگیا کہ دعائے مذکور فی السوال قطعًا جائزو مندوب ، اور اس سے ممانعت محض بے اصل و باطل ومعیوب ،

والحمدﷲ ھادی القلوب والصلٰوۃ والسلام علٰی شفیع الذنوب واٰلہ وصحبہ عدیمی العیوب ماتناوب للشمس الطلوع والغروب اٰمین!

سب تعریف اﷲ کے لئے ہے جو دل کو رہنمائی عطاکرنے والا ہے اور صلٰوۃ وسلام ہوگناہوں کی شفاعت کرنے والے پر آپ کی آل و اصحاب پرجن کے عیوب معدوم ہیں جب تلك شمس کے لئے طلوع وغروب ہے ، آمین!(ت)

 



[1]    انوارالتنزیل المعروف بتفسیر البیضاوی آیہ مذکورہ کے تحت مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ /  ٢٠٤

[2]    تفسیر النسفی المعروف بتفسیر المدارك آیہ مذکورہ کے تحت مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت ١ /  ٢٤٨

[3]    تفسیر ارشاد العقل السلیم آیہ مذکورہ کے تحت  مطبوعہ احیاء التراث الاسلامی بیروت ۲ /  ۲۲۸

[4]    القرآن ٣٣ /  ۴۱

[5]    تفسیر ارشاد العقل السلیم  آیہ مذکورہ کے تحت مطبوعہ احیاء التراث الاسلامی بیروت ٧ /  ١٠٦

[6]    القرآن  ۲ /  ۲۰۰

[7]    کافی شرح وافی

[8] 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن