دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

مجھ پردرودبھیجو اور دعامیں کوشش کرو۔ اسے امام احمد ، نسائی اور طبرانی نے کبیرمیں ، ابن سعد ، سمویہ ، بغوی ، باوردی اور ابن قانع نے روایت کیا۔

حدیث٣ : انس   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی حدیث میں ہے سیّدعالم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  فرماتے ہیں :

لاتعجزوا فی الدعاء فانہ لن یھلك مع الدعاء احد[1]۔  رواہ ابن حبان فی صحیحہ والحاکم وصححہ۔

دعامیں تقصیرنہ کرو جو دعاکرتارہے گا ہرگزہلاك نہ ہوگا۔ اسے ابن حبان نے صحیح میں اور حاکم نے روایت کرکے صحیح قراردیا۔

حدیث٤ : جابربن عبداﷲ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   کی حدیث میں ہے نبی   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  فرماتے ہیں :

تدعون اﷲ لیلکم ونھارکم فان الدعاء

رواہ ابویعلی۔ رات دن خدا سے دعامانگو کہ دعا مسلمان کا

سلاح المؤمن[2]۔

ہتھیار ہے۔ اسے ابویعلٰی نے روایت کیاہے۔

حدیث۵ : عبداﷲ بن عباس   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   کی حدیث میں ہے رحمت عالم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  فرماتے ہیں :

اکثروالدعاء بالعافیۃ[3]۔  رواہ الحاکم بسند حسن۔

عافیت کی دعا اکثر مانگ۔ امام حاکم نے اسے سندحسن کے ساتھ روایت کیاہے۔

حدیث۶ :  انس   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی حدیث میں ہے سیّدالمرسلین   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  فرماتے ہیں :

اکثر من الدعاء فان الدعاء یرد القضاء المبرم[4]۔  اخرج ابوالشیخ فی الثواب۔

دعا کی کثرت کرو کہ دعا قضائے مبرم کو رَد کرتی ہے۔ اسے ابوالشیخ نے ثواب میں نقل کیاہے۔

اس حدیث کی شرح فقیر کے رسالہ ذیل المدعامیں دیکھئے۔

حدیث۷و۸ : عبادہ صامت وابوسعید خدری   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   کی حدیثوں میں ہے ایك بار حضوراقدس   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے دعا کی فضیلت ارشاد فرمائی ، صحابہ نے عرض کی : اذا نکثر[5] ایسا ہے تو ہم دعا کی کثرت کریں گے ، فرمایا : اﷲ اکثر[6]اﷲ عزوجل کا کرم بہت کثیرہے وفی الروایۃ الاخری (دوسری روایت میں ہے۔ ت) اﷲ اکبراﷲ بہت بڑاہے ،

رواہ الترمذی والحاکم عن عبادۃ وصححاہ واحمد والبزار وابویعلی باسانید جیّدۃ والحاکم وقال صحیح الاسناد عن ابی سعید رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

اسے امام ترمذی اور حاکم نے حضرت عبادہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت کرکے صحیح قراردیا ، امام احمد ، بزار اور ابویعلٰی نے اسانید جیدہ کے ساتھ روایت کیاہے اور حاکم نے حضرت ابوسعید  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  سے روایت کرکے فرمایا کہ اس کی سند صحیح ہے۔ (ت)

حدیث ۹و۱۰ : سلمان فارسی و ابوہریرہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   کی حدیثوں میں ہے حضورِ والا    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم     فرماتے ہیں :

من سرہ ان یستجیب اﷲ لہ عند الشدائد فلیکثرمن الدعا عندالرخاء[7]۔  رواہ الترمذی عن ابی ھریرۃ والحاکم عنہ وعن سلمان وقال صحیح واقروہ۔

جسے خوش آئے کہ اﷲ تعالٰی سختیوں میں اس کی دعاقبول فرمائے وہ نرمی میں دعا کی کثرت رکھے۔ اسے ترمذی نے حضرت ابوہریرہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے اور حاکم نے ان سے اور حضرت سلمان   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا   سے روایت کرکے فرمایا کہ یہ صحیح ہے اور محدثین نے اس کی صحت کو برقرار رکھا۔

حدیث١١ : ابوہریرہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی حدیث میں ہے حضورپرنور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  فرماتے ہیں :

من لم یسأل اﷲ یغضب علیہ[8]۔  رواہ احمد وابن ابی شیبۃ والبخاری فی الادب المفرد والترمذی وابن ماجۃ والبزار وابن حبان والحاکم وصححاہ۔

جو اﷲ تعالٰی سے دعانہ کرے گا اﷲ تعالٰی اس پر غضب فرمائے گا۔ اسے امام احمد ، ابن ابی شیبہ اور بخاری نے ادب المفرد میں ، ترمذی ، ابن ماجہ ، بزار ، ابن حبان اور حاکم نے روایت کرکے صحیح کہا۔

 



[1]    المستدرك علی الصحیحین کتاب الدعاء مطبوعہ دارالکتب بیروت  ۱ /  ۴۹۴

[2]    مسند ابی یعلٰی مروی ازجابر   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  حدیث ١٨٠٦ مطبوعہ موسسۃ علوم القرآن بیروت ٢ /  ۳۲۹

[3]    المستدرك علی الصحیحین کتاب الدعاء مطبوعہ دارالفکر بیروت  ۱ /  ۵۲۹

[4]    کنزالعمال بحوالہ ابی الشیخ عن انس   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  حدیث۳۱۲۰ مطبوعہ مکتبۃ التراث الاسلامی بیروت ۲ /  ۶۳

[5]    جامع الترمذی ابواب الدعوات

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن