30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب :
صورت مذکور میں اُس مسجد میں نماز پڑھنا فقط جائز نہیں بلکہ اس کا آباد رکھنا فرض ہے اور سود کی مخلوط آدمی سے ٹین اور فرش اور کُنواں بنانے میں مسجد میں کوئی حرج نہیں آتا بلکہ اس فرش پر نماز جائز ہے اور اس کنویں سے پینا اور وضو کرنا حلال ۔ امام محمد فرماتے ہیں : بہ ناخذ مالم تعرف شیأ حراما بعینہ[1]۔ (اسی پر ہمارا عمل ہے جب تك ہم کسی شیء کو حرام نہ جان لیں ۔ ت) واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۱۴۰ : از کیس اسٹریٹ صاحب بگانی مرسلہ حکیم سیّد محمد اسمٰعیل صاحب ٢٨جمادی الاخرٰی ١٣٣٧ھ
حضرت مولانا مولوی محمد احمد رضا خاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی : السلام علیکم ورحمۃاﷲ وبرکاتہ ، حضور کو ایك امر کی تکلیف دی جاتی ہے اور چونکہ یہ خدا کا کام ہے اور حضور ہم لوگوں کے آقا ہیں ، حضور سے دریافت کرنا میرا فرض منصبی ہے ، ایك مسجد بنانے کی خواہش صرف حضور سے اجازت اس امر کی لینی ہے ، یہاں اکثر پرانی اینٹ ملتی ہے اور وہ اینٹ پاك عمدہ ملتی تو اس اینٹ سے مسجد بناسکتے ہیں یا نہیں ؟ حضور کی جیسی رائے عالی ہو اس سے بہت جلد بواپسی ڈاك مطلع فرمائیں ، خداوند کریم حضور کو اجر عظیم عطافرمائے گا۔
الجواب :
جناب سید صاحب مکرم اکر مکم وعلیکم اسلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ ، ! فقیر جبل پور آیا ہوا ہے ، آپ کا عنایت نامہ بریلی سے یہاں آیا ، ایسے سوالوں کا خیال ادب والے دلوں میں پیدا ہوتا ہے ، مولٰی تعالٰی توفیق وبرکات زاید دے ، اینٹ اگر چہ پرانی استعمال شدہ ہے مگر جبکہ پاك ہے مسجد میں لگا سکتے ہیں جیسے زمین مسجد کہ اصل مسجد وہی ہے ، پہلے کوئی مکان معبد کفار ہو اور اسے توڑ کر مسجد کیا جاتا ہے ، مسجد اقدس مدینہ طیبہ کی زمین میں مشرکین کا قبرستان تھا ان کی قبریں کھدواکر ان کی ہڈیوں وغیرہا کی نجاستوں سے صاف فرماکر حضور ِ انور علیہ افضل الصلوٰۃ والسلام نے اسے مسجد فرمایا۔ و ھو تعالٰی اعلم
مسئلہ ١١٤١ : از ہلدوانی ضلع نینی تال مرسلہ حافظ اسرارالحق صاحب ١٥ صفر١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے ایك مکان پختہ وقف کردیا ، تھوڑے عرصہ کے بعد وہ مکان گورنمنٹ نے اُٹھادیا ، اس مکان کے بدلے دوسری جگہ زمین دے دی ، جو زمین مکان کے عوض میں ملی تھی وہ چند شخص جمع ہو کر کے مبلغ پچاس روپے کو فروخت کردی گئی ، آیا زمین کا بیع کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے ؟
الجواب :
وہ زمین اگر مسلمان نے مسجد کردی تو اسے بیچنا جائز نہیں ، اور اگر ہنوز ابھی مسجد نہ کی تھی اور وہ مناسب نہیں اسے بیچ کر دوسری مناسب جگہ مسجد بنانا چاہتے ہیں تو حرج نہیں واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ١١٤٢ ، ١١٤٣ : از قصبہ ڈبھوئی ریاست بڑودہ مر سلہ حاجی شرف الدین عمرمیاں متولی جامع مسجد ٢١ صفر ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ :
(١) اس قصبہ ڈبھوئی ریاست بڑودہ میں ایك عید گاہ قدیم زمانے کی بنی ہوئی ہے ، اس کے نزدیك ریل کا احاطہ ہے ، اب رہلوے کمپنی والے اس ریل کے احاطے کو بڑھانے کی غرض سے عیدگاہ کو گراکر اور جاپر بنا دینا چاہتے ہیں ، آیا یہ شرع شریف میں درست ہے یا نہیں ؟ اگر مسلمانِ ڈبھوئی اس عیدگاہ کو نہ دیں تو ریاست کی جانب سے جبرًا گرادینے کا اندیشہ ہے اس حالت میں کیا کیا جائے؟
(٢) ریاست بڑودہ تعلقہ سنگھیڑا موضع ماکنی کے قریب جنگل میں ایك مسجد قدیم شاہی زمانے کی بنی ہوئی اس وقت مسمار حالت میں ہے ، اس مسجد میں چند قیمتی پتھّر ، محرابیں ، کھمبے وغیرہ جو نقشی کام کئے ہوئے ہیں زمین پر گرے ہوئے ہیں ، اس موضع کے ہنود وغیرہ جن کی حالت اچہی ہے اٹہا کر لے جاتے ہیں اور اس موضع کے مسلمانوں کی حالت ایسی نہیں کہ اس مسجد کو پھر تعمیر کر سکیں ، لہٰذا ان پتھروں کو لے جاکر کسی اور قصبہ کی مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں ؟ اگر مسلمان ان پتھروں کو نہ لے جائیں گے تو ہنود لوگوں کا ان پتھروں کو اٹھاکر لے جا نے کا اندیشہ ہے۔
الجواب :
(١) محض اندیشہ کا لحاظ نہیں ، واقعی جبر ہو تو اس کے عوض دوسری زمین لے کر چھوڑ سکتے ہیں ، واﷲ تعالٰی اعلم۔
صورتِ مستفسرہ واقعی ہے تو مسلمان ان پتھروں کو دوسری مسجد میں لگا سکتے ہیں کما بینہ فی ردالمحتار( جیسا کہ اسے ردالمحتار میں بیان کیا ہے ۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ١١٤٤ : از بمبئی بھنڈی بازار مرسلہ محمد فضل الرحمٰن سادہ کار ۵ ربیع الاول ١٣٣٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ سوائے معتکف اور مسافر کے مقیم یا اہل شہر کو مطلقًا مسجد میں سونا حرام ہے یا مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی؟ اگر بیرونی شہری نہ نیت اس کے کہ نماز صبح با جماعت ملے یا تہجد بھی نصیب ہو کیونکہ اگر گھر میں رہ کر نمازِ صبح با جماعت یا نماز تہجد نہیں ملتی ہے مسجد میں سوئے تو یہ سونا حرام ہے یا مکروہ یا تحریمی یا تنزیہی ، نیز مسجد میں کھانا یا پینا سوائے معتکف اور مسافر کے شرعًا حرام ہے یا مباح ؟ بظاھر ابن ماجہ ف کی کتاب الاطعمہ کی روایت سے اباحت معلوم ہوتی ہے :
عن عبداﷲ بن حارث بن جزء قال اتی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بخبز و لحم وھو فی المسجد فاکل واکلنا معہ ثم
حضرت عبداﷲ بن حارث بن جزء سے مرعہ ہے کہ رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ اقدس میں روٹی اور گوشت لایا گیا ، اس وقت
ف : ____سائل نے ابن ماجہ کے حوالے سے جو حدیث ذکر کی ہے وہ دراصل دو حدیثوں کا مجموعہ ہے ، اصل عبارتیں یوں ہیں :
(١) ص ٢٤٥ : کنا نا کل علی عھد رسول اﷲ علیہ وسلم فی المسجد الخبز واللحم۔
(٢) ص٢٤٦ : اکلنا مع رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم طعًا ما فی المسجد قد شوی فمسحنا ایدینا بالحصباء ثم قمنا نصلی ولم نتوضأ__ ابواب الا طعمہ میں دونوں حدیثیں انہی الفاظ کے ساتھ ملی ہیں ١٢۔ نذیر احمد
قام فصلی وصلینا معہ ولم نزد علی ان مسحنا ایدینا بالحصباء [2] بینواتوجوا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع