دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

دونوں قول قوی و نجیح ہیں اور دونوں طرف جزم و ترجیح اورمختارفقیر قول اخیر کہ اول روایت نوادر ہے اور ثانی مفاد ظاہرالروایہ والفتوی متی اختلفت فالمصیر الی ظاھر الروایۃ (جب روایات مختلف ہوں توظاہر الروایت کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔ محرر المذہب سیّدنا امام محمد   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ   نے مبسوط میں اسی کی طرف اشارہ فرمایا وناھیك بہ حجۃ وقدوۃ (اس میں وہی مقتدا کافی ہیں ، ت) فتح القدیر میں ہے : الیہ اشارفی الاصل[1] ( اسی کی طرف اصل میں اشارہ ہے۔ ت) معہذا کثرت تصحیح وافتائے صریح بھی اسی طر ف ہے :

والقاعدۃ ان ا لعمل بما علیہ الاکثر کما نصوا علیہ فی غیر ماکتاب وبیناہ فی رسالتنا بذل الجوائز علی الدعاء بعد صلٰوۃ الجنائز۔

اور یہ قاعدہ ہے کہ عمل اس پر کیا جائے جس پر اکثریت ہو جیسا کہ فقہاء نے کتب میں متعدد جگہ اس کی تصریح کی ہے اور ہم نے اس کی تفصیل اپنے رسالے “ بذل الجوائز علی الدعاء بعد صلٰوۃالجنائز “ میں دی ہے۔ (ت)

قولِ اول کی ترجیح صریح کتب معتمدہ مرجحین میں کہ اس وقت فقیر کے پاس ہیں خانیہ وفتح کے سوا کسی میں نظر سے نہ گزری

اما الحلیۃ فقد تبعت الفتح واما المراقی فانما تبع البرھان شرح مواہب الرحمٰن بشھادۃ غنیۃ ذوی الاحکام واما الطرابلسی فانما اقتفی اثر الکمال کما ھودابہ فی کل مقال قال الکلام الی الکمال مع ان الشرنبلالی خالف نفسہ فی جمعۃ غنیۃ کما یأتی۔                 

حلیہ نے فتح کی اتباع کی ہے ، مراقی نے غنیہ ذوی الاحکام کے بیان کے مطابق برہان شرح مواہب الرحمٰن کی اتباع کی ہے ، طرابلسی نے کمال کی اقتداء کی جیسا کہ ان کا ہر جگہ یہی طریقہ ہے اور کہا کہ کلام کمال کی طرف ہی ہے باوجود یکہ شرنبلالی نے جمعہ غنیہ میں خود اپنی مخالفت کی ہے جیسا کہ آرہا ہے ۔ (ت)

اور قولِ اخیر کوصاحب محیط وامام عبدالرشید وامام ابوحنیفہ ولوالجی وامام عٰی سی بن محمد قرہ شہری صاحب مبتغی وامام ظہیر الدین مرغینانی صاحب ظہیر یہ وعلامہ شمسی وصاحبِ سراج وہاج نے فرمایا : ھو الصحیح[2] (صحیح قول یہی ہے ۔ ت) امام شمس الائمہ سرخسی نے فرمایا : ھوا لاصح [3] ( اصح قول یہی ہے ۔ ت ) درمختار میں ہے : فی الاصح [4](اصح قول میں یہی ہے ۔ ت )متنِ تنویر میں ہے : علی الراجح[5] ( یہ راجح قول کے مطابق ہے۔ ت ) بحرالرائق میں ہے : صحح المشائخ[6] ( مشائخ نے اس کی تصحیح کی ہے ۔ ت) مجمع الانہر میں ہے : صححہ اکثر المشائخ [7]( اکثر مشائخ نے اس کی تصحیح کی ہے۔ ت)اسی طرح جامع الرموز وہندیہ ونہر وغیرہا میں اس کی تصحیح وترجیح  مذکور یہاں تك کہ امام اجل مجہتد الفتوی حسام الدین عمر صدر شہید قدس سرہ نے فتاوٰی  صغری میں فرمایا : علیہ الفتوی[8] ( فتوٰی  اسی پر ہے ۔ ت) شرنبلالیہ میں ہے :

اقول :  الصحیح خلافہ وھوانہ یتم سنۃ الجمعۃ اربعاوعلیہ الفتوی کما فی الصغری وھو الصحیح کما فی البحر عن الولوالجیۃ والمبتغی [9] الخ۔

میں کہتا ہوں صحیح اس کے خلاف ہے اور وہ یہ ہے کہ جمعہ کی چار سنتیں مکمل کرے ، اور اسی پر فتوٰی  ہے جیسا کہ صغری میں ہے اور یہی صحیح ہے جیسا کہ بحر میں ولوالجیہ اور مبتغی سے ہے الخ ۔ (ت)

لاجرم بحر میں قولِ اول کی نسبت فرمایا : ھو قول ضعیف وعزاہ قاضی خاں الی النوادر [10] ( یہ ضعیف قول ہے اور قاضی خاں نے اس کی نسبت نوادر کی طرف کی ہے ۔ ت) رہیں روایات قطع وترك وتحریم نماز بخروج امام للخطبہ انھیں اس مبحث سے علاقہ نہیں وہ فریقین کی منصوصہ ومتفق علیہا ہیں ان کے معنٰی  یہ ہیں کہ خروجِ امام کے بعد کوئی نماز (سوائے فائتہ واجب الترتیب کے ) شروع نہ کرے پہلے سے جو انتظارِ امام میں نوافل وغیرہا پڑھ رہاہے اس کا سلسلہ قطع کردے متمادی نہ رہے نہ یہ کہ جو نمازپڑھ رہاہے وہ حرام ہوگئی اسے قطع کردے نیت توڑدے یہ قطعًا باطل ہے ورنہ اگر ہنوز نیت ہی باندھی یاایك ہی رکعت پڑھی کہ امام خطبہ کے لئے خارج ہوا تو فورًا نیت توڑدینا واجب ہو یہ کسی کا قول نہیں نصوص عامہ کتب مذہب اس کے بطلان پر متظافر و متواتر ہیں کما لا یخفی ( جیسا کہ مخفی نہیں ہے ۔ ت ) واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی  اعلم

_________________

رِعَایۃ المَذھَبَین فی الدّعاءِ بین الخُطبتین ١٣١٠ ھ

(دو خطبوں کے درمیان دُعا کرنے کا بیان)

 

مسئلہ ١٤٠٨ : از کٹھور اسٹیشن سائن ضلع سورت مر سلہ مولوی عبدالحق صاحب مدرس مدرسہ عربیہ١٥جمادی الآخرہ ١٣١٠ھ

 



[1]    فتح القدیر  باب ادراک الفریضۃ مطبوعہ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ١ /  ٣٩٣

[2]    فتاوٰی  ہندیۃ بحوالہ السراج الوہاج  الباب العاشر فی ادراک الفریضۃ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ١ /  ١٢٠

[3]    فتاوٰی  ہندیۃ بحوالہ محیط السرخسی الباب العاشر فی ادراک الفریضۃ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ١ /  ١٢٠

[4]    درمختار  باب الجمعۃ  مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی  ١ /  ١١٣

[5]    درمختار باب ادراک الفریضۃ  مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی  ١ /  ٩٩

[6]    بحرالرائق  باب صلٰوۃ الجمعۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ٢ /  ١٤٨

[7]    مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب ادراک الفریضۃ  مطبوعہ داراحیاء التراث العربی بیروت ١ /  ١٤١

[8]

[9]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن